بھارت کا سب سے امیر اداکار کون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
جنوبی بھارت کے ایک امیر ترین اداکار نے بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور عامر خان کو بھی دولت کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اداکار تامل تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت، پربھاس یا وجے نہیں بلکہ ناگرجنا ہیں، جن کی مجموعی دولت ’منی کنٹرول‘ کے مطابق 410 ملین ڈالرز یعنی 3572 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Tag Telugu (@tag.
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی دولت 2900 کروڑ بھارتی روپے جبکہ عامر خان کی 1900 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی ناگرجنا سب سے آگے ہیں، جہاں رام چرن 1370 کروڑ بھارتی روپے، کمل ہاسن 600 کروڑ، رجنی کانت اور جونیئر این ٹی آر 500 کروڑ، اور پربھاس 250 کروڑ بھارتی روپے کے ساتھ ناگرجنا سے پیچھے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by J MEDIA FACTORY (@jmediafactory)
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پہلے جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کو ہندی سنیما کا کمزور حریف سمجھا جاتا تھا۔ تاہم گزشتہ دہائی میں تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم فلموں نے مسلسل ہندی فلموں کو باکس آفس پر مات دی ہے، جس کے نتیجے میں ساؤتھ کے اداکاروں کی شہرت اور مالی حیثیت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: https://www.express.pk/story/2746521/
اب کچھ جنوبی بھارتی اسٹارز دولت کے لحاظ سے بالی ووڈ کے بڑے سپر اسٹارز کے ہم پلہ ہو چکے ہیں۔ جبکہ اب بالی ووڈ بھی جنوبی بھارتی اداکاروں کی شہرت کی وجہ سے انہیں ہی اپنی نئی فلموں میں کاسٹ کر رہا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کروڑ بھارتی روپے جنوبی بھارتی بالی ووڈ
پڑھیں:
2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارت کی ہمت نہیں حملہ کرے، رہنما تحریکِ خالصتان
رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے باکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے جب کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے، رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے باکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے ، گرپتونت سنگھ پنوں، پاکستان کا نام ہی پاک ہے، ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری روایت ہے کہ نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ پہلے حملہ کریں گے، جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیں، پھر چاہے اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم مودی ، اجیت ڈول، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پہلگام میں جو ہوا انہوں نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔