قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری کو طلب کر لیا۔ اجلاس کا ایجنڈا اتوار کو جاری کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت کا فالس فلیگ آپریشن، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
لاہور:حکمران جماعت کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے مذمتی قرارداد جمع کرادی۔
عظمیٰ کاردار کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان بھارت کے فالس فلیگ پہلگام آپریشن اور جنگی جنون کو یکسر مسترد کرتا ہے، پاکستان کی امن کی خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کی افواج اور عوام اپنی حفاظت کرنا جانتے ہیں، پاکستان بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
متن کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، ہماری آرمڈ فورس اور انٹیلیجنس اداروں سے بھارت خوف زدہ ہے۔
عظمیٰ کاردار نے قرارداد میں کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم نہتے کشمیریوں پر ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے، پانی ہماری لائف لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پوری دنیا بھارت کو ایک غیر ذمہ دار ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے۔