Express News:
2026-07-24@04:01:42 GMT

سنجے دت نے بالی ووڈ انڈسٹری کا راز فاش کردیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے ایک حالیہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری اس وقت شدید تقسیم کا شکار ہے، جو ان کے مطابق پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 66 سالہ سنجے دت نے موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہر فلم کو برابر کا موقع اور سپورٹ مل سکے۔

سنجے دت نے شکایت کی ہے کہ ان کی فلم کو ویسا پروموشنل سپورٹ نہیں مل رہا جیسا کہ ملنا چاہیے۔

حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران، انہوں نے اپنے نئے گانے آئے رے بابا کا افتتاح کیا، جہاں انہوں نے اپنے دل کی بات کہی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں افسوس ہوتا ہے کہ انڈسٹری اس قدر تقسیم ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’ہم ایک فیملی تھے اور ہمیشہ رہیں گے، بس راستے سے تھوڑا بھٹک گئے ہیں۔‘

یاد رہے کہ سنجے دت اس وقت اپنی آنے والی ایکشن کامیڈی فلم ’دی بھوتنی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو یکم مئی کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ مونی رائے، پلک تیواڑی اور سنی سنگھ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی