دبئی کیپیٹلزاور ڈیزرٹ وائپر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے فائنل میں پنجہ آزمائی کے لئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
دبئی کیپیٹلزاور ڈیزرٹ وائپر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے فائنل میں پنجہ آزمائی کے لئے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
دبئی (سپورٹس ڈیسک) ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں ایک نیا نام لکھا جائے گا جب دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز سیزن 3 کے ٹائٹل کے لئے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ کئی ہفتوں کی پرجوش کرکٹ اور 10 لاکھ ڈالر سے زائد کے انعامی پول کے بعد اب یہ ٹورنامنٹ اپنے شاندار اختتام کو پہنچ رہا ہے۔
دبئی کیپیٹلز نے اپنے گزشتہ مقابلوں میں ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف لگاتار پانچ فتوحات حاصل کی ہیں۔ تاہم وائپرز اس سیزن میں سب سے زیادہ دیکھنے والی ٹیم رہی ہے اور انہوں نے مقررہ وقت سے پہلے ہی پلے آف میں جگہ بنالی تھی ۔ کوالیفائر 1 میں کیپیٹلز کے ہاتھوں شکست سمیت سیزن کے آخری سیزن میں ناکامی کے باوجود وائپرز نے جمعہ کو شارجہ واریئرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 میں مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر سے زائد کی انعامی رقم دی جائے گی جس میں چیمپیئن کو 7 لاکھ ڈالر اور رنر اپ کو 3 لاکھ ڈالر ملے گے ۔ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کو گرین بیلٹ، سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کو وائٹ بیلٹ، سب سے قیمتی کھلاڑی کو ریڈ بیلٹ، اور متحدہ عرب امارات کے بہترین کھلاڑی کو بلیو بیلٹ دی جائے اس کے ساتھ ہر بیلٹ جیتنے والے کو 15 ہزار امریکی ڈالر کا نقد انعام دیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئی ایل ٹی 20
پڑھیں:
چینی بحران ،حکومت کانمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور،کرشنگ کی ڈیڈ لائن مقرر
چینی بحران ،حکومت کانمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور،کرشنگ کی ڈیڈ لائن مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے چینی بحران سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور شروع کردیا جب کہ ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ حکومت نے شوگر ملز کو کرشنگ سیزن یکم نومبر سے شروع کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ذرائع نے کہا کہ شوگر ملوں نے کرشنگ سیزن جلد شروع کرنے کیلئے چینی کی ایکس مل پرائس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ بروقت کرشنگ شروع نہ کرنے کی صورت میں چینی درآمدات میں اضافہ کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کرشنگ سیزن میں تاخیر سے چینی کی دستیابی میں مشکلات ہو سکتی ہیں، چینی کی درآمدات ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے کہا کہ حکومت نے صوبوں کو چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈان کی ہدایت کی ہے، حکومت نے چینی کے 19 لاکھ ٹن کے ذخائر کی سخت مانیٹرنگ شروع کر رکھی ہے۔۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان نے خود جلاوطنی کی درخواست کی، ہم نے مسترد کیا، وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان کا تہلکہ خیز انکشاف عمران خان نے خود جلاوطنی کی درخواست کی، ہم نے مسترد کیا، وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان کا تہلکہ خیز انکشاف توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب کا بیان قلم بند غذر: ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں 3 افراد دریا میں ڈوب گئے تحریک تحفظ آئین کی اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے، عرفان صدیقی خیبرپختونخوا: لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم