آئی ایم ایف 6 کلیدی شعبوں میں کرپشن کا جائزہ لے گا، وزارت خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مشن ریاست کے 6 کلیدی شعبوں میں کرپشن اور کمزوریوں کا جائزہ لے گا۔
اسلام آباد سے جاری وضاحتی بیان میں وزارت خزانہ نے کہا کہ ان شعبوں میں مالیاتی گورننس، سینٹرل بینک گورننس اینڈ آپریشنز، فسکل سیکٹر نگرانی، مارکیٹ ریگولیشن اور قانون کی حکمرانی بھی شامل ہیں۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن فنانس ڈویژن، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ساتھ مشاورت کرے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد ایس ای سی پی، الیکشن کمیشن اور وزارت قانون و انصاف کے ساتھ بھی مشاورت کرے گا۔
وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی رہنمائی و مدد سے بہتر طرز حکمرانی، شفافیت اور احتساب کے فروغ میں مدد ملی۔
وزارت خزانہ نے اعلامیے میں یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف نے میکرو اکنامک عدم توازن کو درست کرنے میں مختلف ملکوں کی حوصلہ افزائی کی اور پائیدار معاشی ترقی کےلیے تجارت اور مارکیٹ اصلاحات کے نفاذ میں مدد فراہم کی۔
اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے نزدیک معیشتوں کی خوشحالی کےلیے گڈ گورننس، بدعنوانی سے نمٹنا لازمی عناصر ہیں، سرکاری شعبے کی کارکردگی اور بدعنوانی سے نمٹنا پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف نے 1997 میں معاشی گورننس کے حوالے سے رہنما پالیسی پر عمل درآمد شروع کیا جبکہ 2018 میں گورننس میں شراکت کو مزید بہتر بنانے کےلیے نیا فریم ورک اپنایا۔
اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے تحت 10 تجزیاتی رپورٹس پر کام جاری ہے اور کئی پر غور ہو رہا ہے، آگے چل کر ترجیح بنیادوں پر ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی نشان دہی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سستے گھروں کی تعمیر کے لیے سکیم کی منظوری
ویب ڈیسک: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سستے گھروں کی تعمیر کے لیے سکیم کی منظوری دے دی۔
وزیرخزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں مارک اپ سبسڈی رسک شیئرنگ اسکیم کے تحت مالی معاونت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں محمد اورنگزیب نے سستے گھروں کی تعمیر کے لیے سکیم کی منظوری دیتے ہوئے وزارت ہاؤسنگ کو جامع ڈیٹا بیس تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ،2زیر حراست ملزمان ہلاک
وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں لو کاسٹ ہاؤسنگ کو فروغ دیا جائے گا، حکومت 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے سبسڈی فراہم کرے گی، 20 سے 35 لاکھ کا قرضہ 20 سال کی مدت کے لیے دینے کی تجویز کی گئی ہے۔
ای سی سی کے اجلاس میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے عالمی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو پورا ریلیف نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شپ بریکنگ ری سائیکلنگ کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے
پنجاب حکومت کا آلودہ پانی کی روک تھام کے لیے سمارٹ واٹر مینجمنٹ کا فیصلہ