بالی ووڈ کے معروف موسیقار کو ملازم نے لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔
پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔
یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔
سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا تھا اور اسے سابق رہائش گاہ پر پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔
پریتم چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے مطابق انہوں نے سیال کا رات بھر انتظار کیا کہ وہ بیگ واپس کرے گا، کیونکہ وہ سات سال سے ان کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ جب سیال نے بیگ واپس نہیں کیا تو میوزک کمپوزر نے پولیس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پریتم چکرورتی کو 2024 میں نیشنل فلم ایوارڈ برائے بہترین میوزک ڈائریکشن "برہماسترا: پارٹ ون: شیوا" کے لیے تفویض کیا گیا تھا۔ یہ اعزاز انہیں دہلی میں 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں دیا گیا۔
پریتم چکرورتی جلد ہی سلمان خان کی فلم "سکندر" میں میوزک ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیال نے
پڑھیں:
معروف بھارتی اداکار کی پُراسرار موت، ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد
بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار کلابھاون نواس 51 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کی اچانک موت کی خبر نے انڈسٹری کو افسردہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آر جے سمرن سنگھ گھر میں مردہ پائی گئیں
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کلابھاون نواس کوچی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مقیم تھے، جہاں ان کی لاش مقامی ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی۔
ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ اداکار کو طے شدہ وقت پر چیک آؤٹ کرنا تھا، تاہم جب وہ مقررہ وقت پر کمرے سے باہر نہ نکلے تو عملے نے کمرہ چیک کیا۔ اندر داخل ہونے پر وہ بے ہوش حالت میں پائے گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کمرے سے کسی قسم کی مشکوک اشیا برآمد نہیں ہوئیں اور بظاہر موت کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی ٹی وی اداکارہ کا بیٹا مردہ حالت میں کھیت سے برآمد، 2 دوست گرفتار
یاد رہے کہ کلابھاون نواس نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1995 میں کیا تھا۔ انہوں نے ’ہٹلر برادرز‘ اور ’جونیئر منڈار‘ جیسی فلموں سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی اداکار کلابھاون داس لاش برآمد ملیالم فلم انڈسٹری موت وی نیوز