’مین بولرز میچ ہروارہے ہیں ان کو ٹیم سے باہر کرنا پڑے گا‘
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سابق کپتان راشد لطیف نے نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز میں شکست پر فاسٹ بولرز پر کڑی تنقید کی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا کہ آپ کے مین بولرز میچ ہروارہے ہیں اس پر بات نہیں ہورہی، شاہین آفریدی نے آخری میچ کب جتوایا تھا، اگر ان کو باہر کیا جائے تو ٹیم بہتر ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو نئے بولرز ڈھونڈ کر لانے پڑیں گے، حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا ان کے جانے سے بڑا فرق پڑا۔
راشد لطیف نے کہا کہ نسیم شاہ بڑے عرصے سے کھیل رہے ہیں، بیٹنگ کو چھوڑ دیں اب تو فاسٹ بولنگ ہی ہروا رہی ہے ایسا لگ رہا ہے یہ مار کھانے کے لیے آئے ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ میں خوشدل شاہ اور سلمان آغا پر الزام نہیں لگاؤں گا وہ تو آسان ٹارگٹ بن جاتے ہیں جو بڑے مچھلیاں ہیں ان کو کوئی ٹارگٹ نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کے اسٹیٹس اٹھا کر دیکھ لیں اس نے پاکستان کے لیے کیا کیا ہے؟
راشد لطیف نے کہا کہ کمزور پلیئرز کو ٹارگٹٓ کرنا غلط ہے، بابر اور رضوان اور شاہین اور نسیم شاہ کی پرفارمنس نہیں آئے گی تو دوسرے بھی کچھ نہیں کریں گے، مین کھلاڑی کو کھیلنا پڑے گا تبھی سعود شکیل اور طیب طاہر بھی پرفارم کریں گے۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی فیلڈنگ، بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے اپنے تین فاسٹ بولرز پر فوکس کرنا پڑے گا۔
مزیدپڑھیں:آغا علی نے طلاق کے دو سال بعد دوسری شادی کا عندیہ دیدیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: راشد لطیف نے نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
بھارت سے آنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے سبب پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق بھارت سے آنےوالی آلودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں، اس دوران لاہور کا اوسط اے کیو آئی 320 تا 360 تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا بتانا ہے کہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے، لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 450 ریکارڈ کیا گیا ہے ، فضا میں آلودگی کی شرح بلند مگر قابو میں ہے تاہم لاہور میں دوپہر ایک بجے سے 5 بجے تک فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔ فضائی معیار کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق، لاہور سیکرٹریٹ میں 1018، ساندہ روڈ پر 997 اور راوی روڈ پر 820 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں، لاہور کے مختلف علاقوں میں فضا انتہائی مضر صحت ہے جس کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے۔دوسری جانب برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا گیا، اسی طرح ڈیرہ غازی خان اور قصور بھی ملک کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔ ڈی جی خان اور قصور میں ائیرکوالٹی انڈیکس 500 ریکارڈ کیا گیا، قصور میں 286 ، رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، لاہور میں 398، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔