امریکا: میں فلو وائرس نے گزشتہ 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
واشنگٹن: امریکا میں رواں موسمِ سرما کا فلو وائرس اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، اور حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے گزشتہ 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلو وائرس کی شدت کا اندازہ فلو سے متاثرہ مریضوں کے اسپتالوں اور کلینک کے دوروں کی تعداد سے لگایا جاتا ہے،گزشتہ ہفتے مریضوں کی تعداد 2009-2010 کے بعد کسی بھی موسمِ سرما کے فلو کے موسم سے واضح طور پر زیادہ تھی۔
اگرچہ دیگر وائرل انفیکشنز، جیسے کورونا وائرس اور ریسپائریٹری سنسیٹیئل وائرس (RSV)، فلو کی علامات سے مشابہت رکھ سکتے ہیں، لیکن کورونا وائرس کی شرحِ پھیلاؤ کم ہو رہی ہے، اور RSV کی سرگرمی بھی کم ہو گئی ہے۔
فلو کے پھیلاؤ نے بعض امریکی ریاستوں میں اسکولوں کو بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر 43 ریاستوں میں پچھلے ہفتے فلو کے وائرل انفیکشن کی زیادہ یا بہت زیادہ اطلاع موصول ہوئی۔ وائرس نے سب سے زیادہ جنوبی، جنوب مغربی اور مغربی ریاستوں کو متاثر کیا۔ اس صورتحال میں صحت کے ماہرین فلو سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں، فلو ویکسین ہر سال دستیاب ہوتی ہے اور یہ فلو سے بچاؤ کا مؤثر طریقہ ہے، خاص طور پر بزرگ افراد، بچوں اور دیگر کمزور مدافعتی نظام والے افراد کو ویکسین لگوانا چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روس کا مسافر طیارہ خراب موسم کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ، 49 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کا ایک مسافر طیارہ ایک دور دراز پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، اور اس میں سوار 5 بچوں سمیت تمام 49 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
برطانوی اخبار ’دی سن‘ کی رپورٹ کے مطابق 50 سال پرانا اے این 24 طیارہ کم بادلوں اور موسلا دھار بارش میں ٹِنڈا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا، یہ حادثہ روس کے دور افتادہ علاقے، امور ریجن میں پیش آیا۔
???????????? BREAKING:
Wreckage of missing AN-24 plane carrying 49 people has been found 15 km from Tynda, Russia.
All passengers are feared dead from the crash. https://t.co/z1YxjD8lfN pic.twitter.com/c5XPd0i5QV
— SVS NEWS AGENCY (@svsnewsagency) July 24, 2025
یہ طیارہ خاباروفسک–بلاگوویشچینسک–ٹنڈا روٹ پر پرواز کر رہا تھا جب یہ غائب ہو گیا۔
ہنگامی امدادی حکام نے بدترین خدشات کی تصدیق اس وقت کی جب طیارے کے جلے ہوئے ملبے کو ایئرپورٹ سے 9 میل دور دریافت کیا گیا۔
وزارتِ ایمرجنسی کی جانب سے بتایا گیا کہ طیارے کا ڈھانچہ جل رہا تھا، جب Mi-8 ریسکیو ہیلی کاپٹر نے گھنے جنگلات اور پہاڑی علاقے میں کریش سائٹ کا پتہ لگایا۔
Bu gün Rusiyada qəzaya uğrayan təyyarənin görüntüləri yayımlanıb https://t.co/sF6UlE6lHr pic.twitter.com/D5mU4Qhayr
— Operativ Media (@operativmedia) July 24, 2025
تاحال کسی زندہ بچ جانے والے کے آثار نہیں ملے ہیں، روسی حکام نے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے حادثے کے مقام کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔