Daily Ausaf:
2025-08-08@07:41:59 GMT

صدر نے وزیراعظم پر مقدمہ دائر کردیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک)عراق کے صدر نے کردستان کے خود مختار علاقے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

صدر عبداللطیف راشد نے گزشتہ ماہ السوڈانی اور وزیر خزانہ طائف سمیع کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا لیکن وفاقی مشیر حواری توفیق نے اس کا اعلان حال ہی میں کیا۔

عراق کی عدالت میں جمع کرائے جانے والے مقدمے میں بغداد اور علاقائی دارالحکومت اربیل کے درمیان جاری مالی تنازعات کے باوجود کردستان میں تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے فوری حکم کی درخواست کی گئی ہے۔

وفاقی مشیر حواری توفیق نے کہا کہ وزیر اعظم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر اور صدر کے آبائی شہر سلیمانیہ میں تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں پر ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کا پبلک سیکٹر نااہلی اور بدعنوانیوں سے بھرا ہوا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور صدر مملکت کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات موجود ہیں۔

اگرچہ عراق کے پبلک سیکٹر کے ملازمین کو جنوری کی تنخواہیں ملی ہیں تاہم وہ اب بھی اپنی دسمبر کی تنخواہوں کا انتظار کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی بناء ویزا کے قطر کیسے جا سکتے ہیں؟بڑی خوشخبری آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

چار دن کی جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی: اسحاق ڈار

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک خود کو چوہدری سمجھتا تھا، اللّٰہ نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا، چار دن کی جنگ میں دشمن کو شکستِ فاش دی۔ 

اسلام آباد میں بری امام کے عرس کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے نکل گیا ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت 47 ویں نمبر سے اب 40 ویں نمبر پر آ گئی ہے، اب پاکستان کو ٹاپ 20 معاشی ملکوں میں شامل کرنا ہے، زیرِ زمین موجود ذخائر کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ 2 سال قبل پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار تھا، آج ایسا نہیں ہے، پاکستان نے ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کی ہے۔

نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ بطور مسلمان ایران کی حمایت کرنا ہمارا فرض ہے، ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان نے اپنا فرض نبھایا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی کوشش تھی کہ ایران کی جتنی مدد ہو سکے کریں۔

متعلقہ مضامین

  • چار دن کی جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی: اسحاق ڈار
  •  اسرائیلی وزیراعظم نے پاکستان کیخلاف بھارت سے گٹھ جوڑکراعتراف کرلیا
  • بلیو اکانومی میں اہم پیشرفت، پاکستان اور عراق کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کا معاہدہ
  • پاکستان اور عراق نے زائرین کیلئے فیری سروس کے آغاز
  • وزیرِ اعظم نے دفاتر میں وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا
  • ایلون مسک کی کمپنی ایکس نے مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا 
  • کراچی: بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ، بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کردیا، واردات کا مقدمہ درج
  • زائرین کیلئے کوئٹہ سے ایران اور عراق براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی:وزیر دفاع
  • وزیر اعظم کی ملک بھر میں کسٹمز کلیئرنس اصلاحات نافذ کرنے کی ہدایت
  • چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت