مصنوعی ذہانت سے 40 فیصد عالمی ملازمتیں متاثر ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے دنیا بھر میں تقریباً 40 فیصد ملازمتیں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ کچھ ملازمتیں مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہیں جبکہ کچھ میں مصنوعی ذہانت انسانی کام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آئی ایم ایف کی جاری کردہ تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ دنیا ایک ایسے تکنیکی انقلاب کے دہانے پر کھڑی ہے جو پیداوار میں تیزی، عالمی معیشت میں بہتری اور آمدنی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ یہ بے روزگاری میں اضافے اور معاشی عدم مساوات کو بھی بڑھا سکتا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مصنوعی ذہانت کے تیز رفتار فروغ نے دنیا بھر میں جوش و خروش اور تشویش دونوں کو جنم دیا ہے اور یہ سوالات اٹھائے ہیں کہ اس کے عالمی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
آئی ایم ایف کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے اثرات پیچیدہ ہوں گے اور مختلف معیشتوں پر مختلف انداز میں اثر انداز ہوں گے۔ اس لیے ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہے جو اس کے فوائد کو محفوظ طریقے سے بروئے کار لا سکیں۔
ملازمتوں کی نوعیت میں تبدیلی
آئی ایم ایف کے تجزیے کے مطابق ترقی یافتہ معیشتوں میں AI کا اثر زیادہ ہوگا، جہاں تقریباً 60 فیصد ملازمتیں متاثر ہونے کا امکان ہے، ان میں سے تقریباً نصف ملازمتوں میں AI سے پیداوار میں بہتری آئے گی، جبکہ باقی میں AI انسانی کام کی جگہ لے سکتی ہے، جس سے تنخواہوں میں کمی اور ملازمت کے مواقع محدود ہو سکتے ہیں، بعض انتہائی صورتوں میں، یہ ملازمتیں مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں اور کم آمدنی والے ممالک میں AI کا اثر نسبتاً کم ہوگا، جہاں بالترتیب 40 اور 26 فیصد ملازمتیں متاثر ہونے کا امکان ہے تاہم ان ممالک میں AI کے فوائد حاصل کرنے کے لیے درکار بنیادی ڈھانچہ اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی کے باعث وقت کے ساتھ ساتھ عالمی معاشی عدم مساوات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
آمدنی اور دولت میں عدم مساوات کا خدشہ
AI کے اثرات صرف ملازمتوں تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ یہ معاشی عدم مساوات میں بھی اضافے کا سبب بن سکتے ہیں، ایسے ملازمین جو AI سے فائدہ اٹھا سکیں گے، ان کی آمدنی اور پیداواریت میں اضافہ ہوگا جبکہ جو اس تبدیلی کے ساتھ نہیں چل سکیں گے، وہ پیچھے رہ جائیں گے۔
تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ AI کم تجربہ کار ملازمین کو تیزی سے ترقی کرنے میں مدد دے سکتی ہے اور نوجوان ملازمین اس سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ معمر ملازمین کے لیے ایڈجسٹمنٹ مشکل ہوسکتی ہے۔
اگر AI زیادہ آمدنی والے ملازمین کے کام کو بہتر بناتی ہے، تو اس سے ان کی اجرت میں غیر متناسب اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ، AI اپنانے والی کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے سے سرمایہ داروں کو زیادہ منافع حاصل ہوگا، جو مزید عدم مساوات کو جنم دے سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملازمتیں متاثر ہونے کا مصنوعی ذہانت آئی ایم ایف عدم مساوات سکتی ہے ہوں گے
پڑھیں:
اینڈی پائیکرافٹ تنازع، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان،ٹیم ایشیاء کپ سے دستبردار ہو سکتی ہے:ذرائع
اینڈی پائیکرافٹ تنازع، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان،ٹیم ایشیاء کپ سے دستبردار ہو سکتی ہے:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
دبئی(سب نیوز )پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا قوی امکان ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے ایشیا کپ کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کے مطالبے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) درمیانی راستہ تلاش کرنے میں مصروف ہے، آئی سی سی کے اعلی حکام نے تنازع کے حل کے لیے دبئی میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے۔
دبئی میں جاری اہم اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، ایشین کرکٹ کونسل کے نمائندے شریک ہیں، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شریک ہیں۔ہنگامی اجلاس میں نو ہینڈ شیک تنازع اور ریفری کے تبادلے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی ہے، قومی کھلاڑیوں کو واپس اپنے کمروں میں جانے کی ہدایات دے دی گئی ہیں، تاہم پاکستان ٹیم کا سامان اسٹیڈیم جانے والی بس میں رکھ دیا گیا ہے۔
قبل ازیں، ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نو ہینڈ شیک معاملے پر پاکستان ٹیم سے معافی مانگ سکتے ہیں، معافی مانگنے کی صورت میں معاملہ ختم ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان مقابلہ آج شام 7 بجے شیڈول ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جا ئوں گا تو یہ غلط فہمی ہے ، عمران خان رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی رخصت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ایشیاکپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی،اعلی سطح مشاورت جاری وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات کے حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم