کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں پالیسی ساز اس بات کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں کہ انسانوں کی ترقی اولین ترجیح ہونی چاہے۔ اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ سینٹرہذا میں منعقدہ 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’ملک کے معاشی مستقبل کی تشکیل: کل کے رجحانات اور بصیرتیں‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پالیسی سازوں نے معاشی خوشحالی کو کبھی اہمیت نہیں دی اور حکومتیں اس پہلوکو تواترکے ساتھ نظر اندازکررہی ہیں اورہم تاحال دوسری قوموں سے سیکھنے سے قاصرہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اہل غزہ سے یکجہتی پرسوں دیہات، گلی محلوں کی دکانیں بھی بند ہونی چاہئیں: حافظ نعیم 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 26 اپریل کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی مارکیٹیں ہی نہیں، دیہاتوں اور شہروں کے گلی محلوں کی دکانیں بھی بند ہونی چاہیں، پوری قوم متحد ہوکر دنیا کو پیغام دے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ ہڑتال کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ امریکہ، اسرائیل اور بھارت شیطانی مثلث ہے، اسرائیل کے گریٹر ریاست بننے کے عزائم واضح ہیں، مسلم دنیا پر مسلط بے حمیت حکمران خاموشی کی چادر تانے ہوئے ہیں، پاکستان میں حکومت تو کیا اپوزیشن بھی ٹرمپ کی آشیر باد چاہتی ہے۔ حکمران طبقہ نے نعوذ باللہ امریکہ کو خدا سمجھ رکھا ہے، یہ کتنے نادان ہیں کہ اس سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں جو کسی کا دوست نہیں۔ حماس نے پوری انسانیت کو مزاحمت کا درس دیا۔ اہل غزہ قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں ان کے لیے وہ سب کچھ کرنا چاہیے جو ہم کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے تاجر کنونشن سے خطاب میں کیا۔ امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر گوجرانوالہ مظہر رندھاوا اور بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے کنونشن میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پابندیوں کا فوری خاتمہ ہماری او٘لین ترجیح ہے، اسماعیل بقائی
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام
  • امن اور مکالمہ ہماری ترجیح  ، قومی سلامتی یا وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،امیر مقام
  • پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی کو جرات نہیں ہونی چاہئے، اسحاق ڈار
  • اہل غزہ سے یکجہتی پرسوں دیہات، گلی محلوں کی دکانیں بھی بند ہونی چاہئیں: حافظ نعیم 
  • آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کر دیا
  • عالمی بینک کی پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری
  • ’فواد خان کی فلم ریلیز نہیں ہونی چاہیے‘، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکار کے خلاف احتجاج
  • آئی ایم ایف رپورٹ‘ رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 3.6 سے کم کرکی2.6 فیصد کردی
  • مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جس سے دو کروڑ انسانوں کا مستقبل وابستہ ہے