گریڈ ایک سے 22 تک کی 11 ہزار 877 اسامیاں ختم کردی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کی 11ہزار 877 اسامیاں ختم کر دیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ختم کی گئی اسامیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم کر دی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گریڈ ایک سے 18 تک 11 ہزار 764
جبکہ گریڈ 19 سے گریڈ 22 تک 113 اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ کابینہ نے اگست 2024 میں 60 فیصد خالی ریگولر اسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کابینہ کے فیصلہ کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنز سے اسامیاں ختم کی گئیں، گریڈ 22 کی مشیر کی 2 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گریڈ 20 کی 26 اسامیاں اور گریڈ 19 کی 85 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔ گریڈ 18 کی 135 اور گریڈ 17 کی 445 اسامیاں ختم کی گئی ہیں جبکہ گریڈ 16 کی 552 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسامیاں ختم کی گئی ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن
پڑھیں:
عید کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا
محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں ملک میں شدید گرمی رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 12 جون کے دوران اسلام آباد، سندھ ،پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے7ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دادو 47، نوابشاہ 46، ملتان، سرگودھا، حیدر آباد 42، لاہور، پشاور 40، اسلام آباد، مظفر آباد 39 اور کراچی ،کوئٹہ اور گلگت میں 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔