ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شاہین شاہ آفریدی اور سعود شکیل سمیت پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقی بلے باز میتھیو بریٹزکے کو کراچی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران جان بوجھ کر روکنے پر بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی پر ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.
یہ کرکٹ کی تاریخ کا 28 ویں واقعہ تھا جب شاہین شاہ آفریدی بریٹزکے سے اس وقت ٹکرا گئے جب وہ سنگل رن کے لیے پچ پر بھاگ رہے تھے۔ اس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی جس کے نتیجے میں گراؤنڈ پر موجود امپائر نے مداخلت کی اور صورتحال پر قابو پایا۔
شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ مزید 2 پاکستانی کھلاڑی سعود شکیل اور متبادل فیلڈر کامران غلام کو بھی جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کے آؤٹ ہونے پر ان کے بالکل قریب جا کر غیر مناسب انداز سے جشن منانے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں پر ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اس آرٹیکل کا تعلق ایسی زبان، اقدامات یا اشاروں کے استعمال سے ہے جو بین الاقوامی میچ کے دوران بلے باز کے آؤٹ ہونے پر جارحانہ رد عمل کا باعث بن سکتی ہیں۔ شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام کو بھی ڈسپلنری ریکارڈ پر ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت میزبان ٹیم نے 353 رنز کا ہدف 4 وکٹوں اور 6 گیندوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جرمانہ عائد سعود شکیل شاہین شاہ آفریدی کامران غلامذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعود شکیل شاہین شاہ ا فریدی کامران غلام جرمانہ عائد کیا گیا ہے شاہین شاہ آفریدی کی خلاف ورزی ضابطہ اخلاق سعود شکیل کے دوران
پڑھیں:
لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
لاہور کے کرکٹ شائقین نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔اس فیصلہ کن مقابلے میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ اتنی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔ہفتے کو لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے لیے 32 ہزار 437 افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے۔اتنی بڑی تعداد میں شائقین کے آنے پر قذافی اسٹیڈیم کی اسکرین پر ہاؤس فل بتایا گیا۔ یہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ کراؤڈ تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں آج سے پہلے ہوم گراؤنڈ پر شائقین میچ دیکھنے نہیں آئے۔لاہور کے کرکٹ شائقین نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کھیل سے کس قدر والہانہ محبت کرتے ہیں۔واضح رہے پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور سیریز 1-2 سے جیت لی۔