جرمنی؛ افغان شہری نے ہڑتال پر بیٹھے 28 مزدوروں کو کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
جرمنی کے شہر میونخ میں ایک تیز رفتار گاڑی نے درجنوں افراد کو کچل ڈالا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کچلے جانے والے تمام افراد مزدور تھے اور ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے۔
پولیس نے تعاقب کے بعد ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی ہے۔
ملزم نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے بھی درخواست دے رکھی ہے اور اس پر پہلے ہی چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی نے 28 افراد کو کچل دیا جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ابھی واضح نہیں کہ ملزم نشے میں تھا یا نہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گستاخ اہل بیت مولوی عطا اللہ بندیالوی گرفتار
ذرائع کے مطابق پولیس نے عطا اللہ بندیالوی کو جماعتی وکیل بلال ایڈوکیٹ کی گاڑی سے اتار کر اپنی گاڑی میں منتقل کر لیا اور کہا کہ عطا اللہ بندیالوی پر ایف آئی آرز درج ہیں، ہم آپ کو تفصیلات واٹس ایپ پر بھیج دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اشاعت توحید و السنہ پنجاب کے رہنما اور یزید ملعون کے وکیلوں کے سرخیل مولوی عطا اللہ بندیالوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اشاعت توحید و السنہ کے ذرائع کے مطابق سرگودہا میں جمعہ کی نماز کے بعد عطا اللہ بندیالوی حسبِ معمول مہمان خانے میں موجود تھے، کہ چند پولیس اہلکار وہاں آئے، ابتدائی گفتگو کے بعد عطا اللہ بندیالوی نے مقامی ایم این اے اور جماعتی وکیل بلال ایڈوکیٹ کو بھی بلا لیا، کافی دیر تک غیررسمی بات چیت جاری رہی۔ جب عطا اللہ بندیالوی اُٹھنے لگے تو پولیس والوں نے کہا کہ ہمارے دو سینئر افسر آرہے ہیں، جو آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ افسران کے پہنچنے پر انہوں نے بلال ایڈوکیٹ سے کہا کہ عطا اللہ بندیالوی کو اپنی گاڑی میں ہمارے چاندنی چوک دفتر لے آئیں، جہاں بات چیت ہوگی، اور ہم آپ کے تعاون کے شکر گزار ہوں گے۔ جب وہ لوگ مدرسے سے نکلے اور کچھ ہی فاصلے پر پہنچے تو پولیس نے عطا اللہ بندیالوی کو بلال ایڈوکیٹ کی گاڑی سے اتار کر اپنی گاڑی میں منتقل کر لیا اور کہا کہ عطا اللہ بندیالوی پر ایف آئی آرز درج ہیں، ہم آپ کو تفصیلات واٹس ایپ پر بھیج دیتے ہیں۔