پاکستانی فوج کی دعوت پر چینی بحریہ نے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا، چینی وزارت دفاع
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پاکستانی فوج کی دعوت پر چینی بحریہ نے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا، چینی وزارت دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے چینی بحریہ کی ” امن 2025 “کثیر القومی مشترکہ بحری مشق میں شرکت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی فوج کی دعوت پر چینی بحریہ نے 6 سے 11 فروری تک ہونے والی ” امن 2025 ” کثیر القومی مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔
بندرگاہ اور ساحل کی سرگرمیوں کے دوران ، چینی بحریہ کے جہازوں اور شریک ممالک کی بحری افواج نے مشاورت ، پیشہ ورانہ تبادلے ، جہاز وں کے دورے اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ مشترکہ بحری مشقوں کے دوران مختلف ممالک کی شریک افواج کے ساتھ مشترکہ انسداد قزاقی، سرچ اینڈ ریسکیو، ایئر ڈیفنس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ اس مشق میں شرکت سے چینی بحریہ اور شریک ممالک کی بحری افواج کے مابین تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا گیا ہے اور مشترکہ طور پر میری ٹائم سیکیورٹی کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیاگیا ہے ۔ چینی مسلح افواج ہمیشہ کی طرح اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو فعال طور پر پورا کریں گی اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے عالمی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کریں گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مشترکہ بحری مشق میں چینی بحریہ
پڑھیں:
مسٹر بیسٹ کی ویرات کوہلی کو ویڈیو میں شرکت کی دعوت
دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کو ویڈیو میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کوہلی سے سوال کیا کہ کیا کسی طریقے سے آپ کو ویڈیو میں شامل کر سکتا ہوں؟ یہ پیغام چند ہی لمحوں میں وائرل ہوگیا اور لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب پر 387 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں اور وہ اپنی بڑی انعامی ویڈیوز اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے ساتھ کولیبریشنز کے حوالے سے مشہور ہیں۔ دوسری طرف ویرات کوہلی انسٹاگرام پر 271 ملین فالوورز کے ساتھ دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
اس ممکنہ اشتراک نے آن لائن دنیا میں تجسس اور جوش پیدا کر دیا ہے۔ اگرچہ ویرات کوہلی کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا، لیکن مداح پرجوش ہیں کہ یہ ملاقات کب اور کیسے ممکن ہوگی۔
مسٹر بیسٹ نے حال ہی میں ایک بھارتی مواد تخلیق کار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کافی عرصے سے کوہلی کے ساتھ ویڈیو بنانے کے خواہاں ہیں کیونکہ لوگ ان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور وہ ایک لیجنڈ ہیں۔
مسٹر بیسٹ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو، ٹام بریڈی اور نوح لائلز جیسے عالمی کھلاڑیوں کو اپنی ویڈیوز میں شامل کر چکے ہیں۔ مداح اب کوہلی کے ممکنہ ردعمل کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔