تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان ایئر فورس کا دستہ ایکسرسائز اسپیئرز آف وکٹری 2025 میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ 

اسپیئرز آف وکٹری مشق 2025 کنگ عبدالعزیز ایئر بیس سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دستے میں جے ایف 17 لڑاکا طیارے، فائٹر پائلٹس اور تکنیکی عملہ شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد فضائی افواج کے درمیان عصری فضائی جنگی منظر ناموں کے تناظر میں باہمی تعاون کی توثیق کرنا تھا۔ 

پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب میں(تصویر سوشل میڈیا)

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان، قطر، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکی فضائیہ نے حصہ لیا۔ 

مشق کے دوران جے ایف 17 تھنڈر نے اپنی غیر معمولی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مشق میں پی اے ایف کے فضائی اور زمینی عملے کی شرکت پی اے ایف کی آپریشنل تربیت کے اعلیٰ معیار کی عکاس ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر2025ء) سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیرلائن کا فضائی آپریشن معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں طویل عرصے سے فضائی آپریشن کی سروسز فراہم کرنے والی نجی ائیرلائن کے فضائی آپریشن کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک بھی قابل پرواز طیارہ نہ ہونے پر سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کیا گیا ہے۔

ایوی ایشن نے سیرین ایئر کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ واپس کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ سیرین ایئر فضائی آپریشن کیلئے قواعدوضوابط میں عملدرآمد میں ناکام ہو چکی ہے۔ سیرین ایئر انتظامیہ کی جانب سے فضائی آپریشن کی معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارا ایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراؤنڈ ہے جس پر سی اےاے سے کہا ہے سعودی عرب میں پھنسے مسافروں کو واپس لانے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی ایئرلائن نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔پی آئی اے نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کے لیے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ عملے کے لیے مانچسٹر میں ہوٹل سروسز فراہم کرنے کی درخواستیں 3 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ یہ درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی ایئرلائن کو برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی تھی، جس کے بعد فوری طور پر انتظامات شروع کر دیے ہیں۔خیال رہے قومی ایئرلائن آئندہ ماہ برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی ، ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی ، بعد ازاں لندن اور برمنگھم کے لیے بھی سروس فراہم کی جائے گی۔قومی ایئرلائن کو پانچ سال کے لیے سیکیورٹی اور کارگو سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں، جس کے تحت قومی ایئرلائن مسافروں اور کارگو دونوں کے لیے پروازیں آپریٹ کرسکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی شہروں میں’مدینہ‘ مہمان نوازی میں سرفہرست، قیام کی شرح میں حیران کُن اضافہ
  • اسرائیلی فضائیہ کا یمن سے داغا گیا میزائل مار گرانے کا دعویٰ
  • رواں برس عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کر گئی
  • ایران نے اسرائیل سے روابط کے الزام میں 6 مبینہ دہشت گردوں کو پھانسی دے دی
  • سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل
  • سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر لائن کا فضائی آپریشن معطل کردیا
  • بحرین میں ہونے والی ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کا 99 رکنی دستہ حصہ لے گا
  • سعودی عرب میں بین الاقوامی باز اور شکار کی نمائش 2025 کا آغاز، 45 ملکوں کے 1300 سے زائد شرکا شریک
  • مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا