رواں برس عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کر گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق رواں برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کی مجموعی تعداد38 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ وزارت نے بیان میں کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار عمرہ سیزن کے آغاز سے لے کر گزشتہ ماہ کے اختتام تک کے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال عمرہ زائرین کی تعداد میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو عمرہ خدمات اور سہولیات میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، بیرون ملک سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والے زائرین کی تعداد28 لاکھ رہی، جن کا تعلق135 مختلف ممالک سے تھا۔ ان زائرین نے مملکت میں قیام کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کی اور مقدس مقامات پر عبادات ادا کیں۔
وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار سعودی عرب کی عمرہ خدمات کے شعبے میں عالمی سطح پر اعتماد، بہتر سہولیات اور انتظامی اقدامات کا ثبوت ہیں، جو زائرین کے لیے پرسکون اور بابرکت سفر کو ممکن بناتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زائرین کی
پڑھیں:
مدینہ بس حادثہ، جاں بحق ہونے والے تمام عمرہ زائرین میں واحد بچ جانے والا مسافر کون ہے؟
گزشتہ روز مدینہ میں بس حادثہ پیش آیا تھا جس میں بس کی آئل ٹینکر سے اتنی شدید ٹکر ہوئی تھی کہ بس میں موجود تمام عمرہ زائرین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے لیکن ایک نوجوان معجزاتی طور پر بچ گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ 24 سالہ نوجوان محمد عبدالشعیب ہے جو اپنے والدین، دادا اور چچا کی فیملی کے ساتھ عمرے پر تھا۔ نوجوان کا تعلق بھارتی حیدرآباد سے ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ جب بس مکہ سے مدینہ جارہی تھی تو عبدالشعیب ڈرائیور کے قریب والی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا۔ چونکہ وہ آگ لگنے اور ٹکراؤ کے وقت بس میں سامنے بیٹھا تھا، اس لیے اس نے ٹکراؤ کے وقت پھرتی سے ڈرائیور کے قریب موجود کھڑکی سے بار چھلانگ لگادی۔
بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب نے کھڑکی کا شیشہ توڑا اور اس کے بعد چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ تاہم باقی ماندہ لوگوں کو حادثے کے وقت سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔
تاہم حادثے کی وجہ سے شعیب کافی زخمی ہوا۔ اسے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا اور آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔ اگرچہ اللہ کو عبدالشعیب کی زندگی منظور تھی تاہم اس حادثے میں اس نے اپنے تمام گھر والوں کو کھودیا۔