اسلام آباد‘راولپنڈی‘پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘نمائندہ خصوصی ‘نوائے وقت رپورٹ ) خیبر پی کے میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے ۔ سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاسکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ کارروائی میں 9 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جن میں خارجی گروہ کا انتہائی مطلوب سرغنہ فرمان عرف ثاقب، خارجی امان اللہ عرف طوری، خارجی سعید عرف لیاقت اور خارجی بلال واصل جہنم ہوگئے ۔ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ضلع شمالی وزیرستان میران شاہ میں کی جس میں 6 خوارج مارے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ محمد حسان ارشد (عمر21 سال، سکنہ لاہور ) اپنے دستوں کو شجاعت کے ساتھ فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے دیگر تین جوانوں  کے ہمراہ جام شہادت نوش کرگئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں میں نائب صوبیدار محمد بلال (عمر.

39 سال، سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان )، سپاہی فرحت اللہ (عمر. 27 سال سکنہ لکی مروت ) اور سپاہی ہمت خان (عمر. 29 سال، سکنہ مہمند)شامل ہیں۔ خارجیوں کے قلع قمع کیلئے کلیئرنس آپریشن کئے جا رہے ہیں سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔صدر مملکت آصف زرداری ‘ وزیراعظم شہباز شریف ‘ بلاول بھٹو اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبر پی کے میں 15 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا۔لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ لاہور گیریژن میں ادا کی گئی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے وزیر دفاع، وفاقی وزیر اطلاعات، سینئرفوجی و سول حکام اور شہید کے رشتہ داروں کے ہمراہ نماز جنازہ ادا کی ۔اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے بہادر سپوتوں کی بہادری اور شجاعت کی یہ روشن ترین مثال ہے جنہوں نے ہمارے وطن کی حفاظت کیلئے بہادری سے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں پوری قوم اپنی فوج سے یکجہتی کا غیر متزلزل اظہار کرتی ہے قوم کیلئے عظیم قربانی دینے کے اعتراف میں لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

2 سال میں 5400 ارب کی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی: چیئرمین نیب

لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا کہ نیب نے 2 سال میں 5400 ارب کی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سٹیٹ لائف کوآپریٹو سوسائٹی لاہور میں 77 ارب کی تاریخی سیٹلمنٹ کرائی گئی، دو سال میں نیب میں متعدد ریفارمز کیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

نذیر احمد نے مزید کہاکہ نیب کے حالیہ اقدامات سے بزنس کمیونٹی کے دل سے نیب کا خوف ختم ہوا ہے، بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے جو ممکن ہوا وہ ضرور کریں گے۔

چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب ویژن کے مطابق بیوروکریسی کے خدشات کو دور کیا گیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید
  • کوئٹہ: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی
  • 2 سال میں 5400 ارب کی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی: چیئرمین نیب
  • عالمی تجارت کیلئے پائیدار اور شمولیتی ترقی کا حصول ہمارا نصب العین ہے: وزیر خزانہ
  • افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران کی بانی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  • نواز شریف پاکستان آنے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • خوارج کا فساد فی الارض
  • بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ