Jang News:
2025-07-24@05:54:44 GMT

راولپنڈی میں پانی کا بحران، ایمرجنسی نافذ

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

راولپنڈی میں پانی کا بحران، ایمرجنسی نافذ

—فائل فوٹو

راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، واسا نے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔

خشک سالی کے باعث  ایم ڈی واسا نی خبردار کیا ہے کہ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا، محکمہ موسمیات نے کم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

سلیم اشرف نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کے ذخائر میں کمی ہو رہی ہے، خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہوگئی ہے، پانی کے کم استعمال کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کی ہے۔

مٹھی اور اسلام کوٹ کو میٹھے پانی کی فراہمی 2 ماہ سے معطل

مٹھی اور اسلام کوٹ کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کو میٹھے پانی کی فراہمی 2 ماہ سے معطل ہے۔

واٹر  ایمرجنسی سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی کے باعث ڈیموں میں اور زیرِ زمین پانی شدید متاثر ہوا ہے، پانی کی طلب اور سپلائی بھی شدید متاثر ہے۔

مینجنگ ڈائریکٹر واسا نے کہا کہ راولپنڈی کی طلب 68 ملین گیلن پانی یومیہ ہے جبکہ دستیاب پانی صرف51 ملین گیلن یومیہ ہے، پانی کی ضرورت راول ڈیم، خان پور ڈیم اور ٹیوب ویلز سے پوری کی جارہی ہے، زیرِ زمین پانی کا لیول 7 سو فٹ نیچے چلا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پانی ضائع کرنے پر واسا نے 2 شہریوں کے چالان کیے ہیں، پانی کے غیر ضروری استعمال پر مقدمات کا اندراج کریں گے۔

ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا استعمال کم کریں اور واسا کے ساتھ تعاون کریں، خان پور ڈیم کی بھل صفائی کے باعث 22 فروری تک پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پانی کا واسا نے کے باعث پانی کی

پڑھیں:

لاہور میں مون سون کے چوتھے اسپیل کی موسلادھار بارش

لاہور:

مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران رات گئے لاہور میں موسلادھار بارش سے شہر کی شاہراہیں جل تھل ایک ہو گئیں، گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چوک ناخدا میں 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، دیگر علاقوں میں لکشمی چوک 57، ایئرپورٹ 43، پانی والا تالاب 43، جیل روڈ 42 اور مغلپورہ میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل طور پر متحرک ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ڈی جی واسا کی جانب سے تمام فیلڈ ٹیموں اور مشینری کو ہر وقت تیار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر جنریٹرز اسٹینڈ بائی پر رکھے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام ڈسپوزل پمپس کو مکمل آپریشنل رکھنے اور ان کی سکرینیں مسلسل صاف کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ پانڈنگ اور چوکنگ کی فوری نگرانی کریں اور نکاسی کو یقینی بنائیں۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے واسا، ایل ڈی اے، ایم سی ایل، سی بی ڈی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام ایمرجنسی ٹیمیں سورنگ پوائنٹس پر موجود رہیں اور فوری ردعمل دیں۔

کمشنر نے واضح کیا کہ نشیبی علاقوں، مین روڈز اور ملحقہ ایریاز میں ایمرجنسی ٹیمیں نکاسی آب کو ممکن بنانے کے لیے متحرک رہیں۔ تمام متعلقہ محکموں کو اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر نگرانی اور فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار نے بھی غزہ میں خوراک کی قلت دور کرنے کا مطالبہ کر دیا
  •   استعمال شدہ گاڑی خریدنے والوں کے لئے اہم خبر
  • ہنی ٹریپ اور ملازمت کی سکیموں کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف
  • راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز اب سے کچھ دیر میں کھول دیے جائیں  گے
  • لاہور میں مون سون کے چوتھے اسپیل کی موسلادھار بارش
  • پاکستان سے غزہ میں امداد کی رسائی کے لیے اثرورسوخ استعمال کریں، خالد مشعل کی فضل الرحمان سے اپیل
  • بارشوں سے تباہی کے دوران بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا اور تربیلا ڈیم پر الرٹ جاری
  •  بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا ڈیم پر الرٹ جاری، ایمرجنسی نافذ
  • برساتی نالے میں بہنے والی کار کا بمپر مل گیا، گاڑی اور باپ بیٹی تاحال لاپتہ
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری