راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144نافذ، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر پابندی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا۔
دفعہ 144 کا نفاذ موجودہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی، مذہبی یا سماجی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں اور احتجاجی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ، شہریوں کے سکون اور امن عامہ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے یا قانون شکنی سے نمٹنے کے لیے ہر وقت مستعد اور تیار ہیں۔
تمام ادارے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مربوط انداز میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے فرائض انجام دے رہے ہیں، عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں گرفتاری، مقدمات کے اندراج اور دیگر قانونی سزائیں شامل ہو سکتی ہیں۔محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، افواہوں پر کان نہ دھریں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا ضلعی کنٹرول روم کو دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر ٹرمپ مصر پہنچ گئے، غزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اعلان صدر ٹرمپ مصر پہنچ گئے، غزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اعلان ٹرمپ اور ثالث یقینی بنائیں کہ اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع نہ کرے، حماس کا مطالبہ صدر آصف زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات پاک فوج نے برطانوی کیمبرین پیٹرول2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا افغانستان کے حملے میں وطن کا دفاع کرتے شہید ہونیوالے 12جوانوں کی نماز جنازہ ادا،فیلڈ مارشل، وفاقی وزراکی شرکت خیبرپختونخوا کے وزیراعلی دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی وجہ سے وزارت سے گئے، عظمی بخاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

مذہبی جماعت کا احتجاج: پنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ، تمام رابطہ سڑکیں بحال

مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بند کی گئی تمام رابطہ سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے جس کے بعد مری روڈ اور دیگر راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی مری روڈ پر دکانیں اور تجارتی مراکز بھی کھل گئے تاہم مری روڈ سے فیض آباد جانے والا راستہ اور راولپنڈی ، اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی بند ہے۔ادھر آئی جی پی روڈ، ڈبل روڈ، ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی ہے جب کہ راولپنڈی سے ڈبل روڈ نائنتھ ایونیو راستہ کھول دیا گیا ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون اور ڈیٹا سروسز بھی بحال کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
  • مذہبی جماعت کا احتجاج: پنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ، تمام رابطہ سڑکیں بحال
  • سندھ میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ‘احتجاج‘ مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی
  •  کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ,ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں پر مکمل پابندی
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144نافذ، احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد
  • سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی
  • سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی
  • سندھ بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی