صفحہ محنت، مسلسل اشاعت کا 34واں سال
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
روزنامہ جسارت کراچی جنوری 1991ء سے صفحہ محنت مسلسل اور با قاعدگی سے ہر’’ پیر‘‘ کو شائع کررہا ہے جس میں آجر، اجیر، حکومتی نمائندوں، ٹریڈیونینز، فیڈریشنز اور متعلقہ اداروں و محکموں کی سرگرمیاں بلاامتیاز شائع کی جاتی ہیں۔ نیز ترقی انسانی
وسائل اور علم و آگہی کی سرگرمیوں کو بھی خصوصی اہمیت کے ساتھ نمایاں طور پر شائع کیا جاتا ہے۔ صفحہ محنت کا ٹریڈ یونین کارکنان، مزدور رہنما، مختلف کارخانوں کے اعلیٰ انتظامی ذمہ دار دلچسپی سے مطالعہ کرتے ہیں۔آپ بھی اپنی سرگرمیاں انچارج صفحہ محنت کے نام ارسال کیجئے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونا مزید سستا ہوگیا، قیمت میں مسلسل دوسرے دن کمی ریکارڈ
جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے گھٹ کر 3لاکھ 840 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مسلسل دوسرے دن کم ہو گئی۔ پاک بھارت کشیدگی برقرار رہنے سے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 18 ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3 ہزار 325 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے گھٹ کر 3لاکھ 840 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 417 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔