2025-08-11@15:39:55 GMT
تلاش کی گنتی: 7305
«قیدی کی رہائی»:
کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کا معاملہ عدالت نے نامزد ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جبکہ مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان بی بی کو رہا کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کا بیان قرآن و سنت کے خلاف ہے، پاکستان علما کونسل دہرے قتل کیس میں نامزد ملزمان گل جان بی بی ، سردار شیر باز ساتکزئی نے ضمانتوں کی درخواستیں ایڈیشن اینڈ سیشن جج 10 کی عدالت میں 9 اگست کو دائر کی تھیں جن پر آج سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے سردار شیرباز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ مقتولہ بانوبی بی کی والدہ کی ضمانت منظور...
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل 11 روزہ کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 11 دنوں کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.71 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔ پہلے یہ 69.26 ڈالر میں فروخت ہو رہا تھا، جو اب کم ہو کر 63.48 ڈالر فی بیرل پر آ چکا ہے۔ اسی طرح برطانوی برینٹ آئل کی قیمت میں بھی 5.72 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے اور اب یہ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر65.98 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کب ہوگا؟ پاکستان میں پٹرولیم...
چین کی نئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایپ ڈیپ سیک آر ون) نے امریکی مارکیٹ اور عالمی اے آئی منظرنامے میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک یا چیٹ جی پی ٹی، مصنوعی ذہانت کا کون سا ماڈل بہتر ہے؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے کچھ ہی دنوں بعد یہ ایپ سلیکان ویلی میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی فری ایپ بن گئی اور اس کے لانچ ہوتے ہی چپ ساز کمپنی Nvidia کے شیئرز کی قیمت میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی جس سے اس کے مارکیٹ ویلیو میں 600 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جو امریکی اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے...
یاسین ملک نے ماضی میں اس درخواست کے خلاف ذاتی طور پر دلائل دینے کا مطالبہ کیا تھا اور عدالت کیجانب سے وکیل مقرر کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو قومی تحقیقاتی ایجنسی "این آئی اے" کی اس درخواست پر کشمیر کے سینیئر آزادی پسند رہنما یاسین ملک، جو فی الوقت تہاڑ جیل میں بند ہے، سے جواب طلب کیا ہے، جس میں ایجنسی نے کورٹ سے علیحدگی پسند لیڈر کو موت کی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے یاسین ملک کو چار ہفتوں کے اندر اندر جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے اور کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ 10 نومبر مقرر کی ہے۔...
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ موٹرسائیکل پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ویڈیو میں ہانیہ کو کراچی کی سڑکوں پر موٹرسائیکل کی سواری سے لطف اندوز ہوتے اور ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مختلف سرگرمیوں کی بھی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں گھڑ سواری بھی شامل ہے وہ ان تصاویر میں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر کی ایک اور ویڈیو...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 اگست کو کنونشن کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔جسٹس خالد اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو کل شام سے پہلے پی ٹی آئی کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔اکمل خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی 14 اگست کو مینار پاکستان پر کنونشن کرنا چاہتی ہے، متعلقہ اتھارٹی کو اجازت کے لیے درخواست دی جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ آئین کے تحت سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی...
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کی موٹرسائیکل پر کھڑے ہو کر سواری کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی، مگر سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اس پر شدید تنقید کرتے ہوئے روڈ سیفٹی اور ہیلمٹ کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ شنیرا نے انسٹاگرام اسٹوری میں ہانیہ کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں میں محفوظ سواری اور ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے آگاہی پھیلا رہی ہیں، لیکن یہ منظر دیکھ کر انہیں افسوس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشہور شخصیات کے پاس لاکھوں افراد پر اثر ڈالنے کی طاقت ہوتی ہے، اور...
پاکستانی شوبز کی مشہور سابق جوڑی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایک دوسرے سے ملاقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ہانیہ اور عاصم نے ماضی میں کھلے عام ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا، اور مداحوں نے بھی اس جوڑی کو بے حد پسند کیا۔ تاہم تعلقات میں دراڑ پڑنے پر یہ رشتہ نہایت تلخ انداز میں ختم ہوا، یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے پر تنقیدی بیانات دیے اور مداح بھی ایک دوسرے کے مخالف ہوگئے۔ ہانیہ عامر سے تعلقات ختم ہونے کے بعد عاصم اظہر نے میرب علی سے تعلق قائم کیا اور منگنی کی، مگر یہ رشتہ بھی حال ہی میں ختم ہو گیا۔...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں مدد کی پیش کش کی ہے۔ پریس ونگ پی ایم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صوبے بالکسر میں زلزلے پر دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم اپنے ترک بہن بھائیوں کی اس سانحے میں حفاظت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے بھائی ترک صدر رجب طیب اِردوان سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اس قدرتی سانحے پر...
نیب کی بحریہ ٹاؤن رہائشیوں اور مالکان کو حقوق و سرمایہ محفوظ ہونے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور جائیداد مالکان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں۔ نیب کے مطابق بعض عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی منفی خبریں محض رہائشیوں کو پریشان کرنے اور کم قیمت پر جائیدادیں خریدنے کی سازش ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اور مالکان بھی نیب کی نظر میں متاثرین ہیں جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا گیا، اور ان کے حقوق کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے بالکسر میں آنے والے زلزلے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہماری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہم ترک بہن بھائیوں کی حفاظت اور جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیرِ اعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے اس قدرتی سانحے پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت کی اور کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ Türkiye’nin Balıkesir ilinde meydana gelen depremden dolayı derin üzüntü duyduk. Bu depremden etkilenen herkes için dualarımızı iletiyor, Türk kardeşlerimizin güvenliği ve esenliği için temennilerimizi...
بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر، اشتہار جاری کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف نیب ریفرنس پر جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا گیا جب کہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر سامنے آئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا جس کے مطابق نیلامی نیب ریفرنس میں بمقام یونین کونسل بہارہ کہو ہوگی، نیلامی میں عمران خان کی موضع موہڑہ نور کی...
لاہور ہائیکورٹ کا سرنڈر کیے بغیر زرتاج گل کی درخواست پر سماعت سے انکار، پیشی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز لاہور ہائیکورٹ نے سرنڈر کیے بغیر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ زرتاج گل کی 9 مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بطور اعتراض لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے زرتاج گل کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں پھر اپیل سنیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھا۔ پی ٹی آئی...
نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمے اور جائیداد کی نیلامی کے فیصلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹیریٹ اسلام آباد آج بارہ کہو ریونیو سینٹر میں جائیداد کی نیلامی کر رہے ہیں، اس نیلامی کا اشتہار اخبارات میں بھی دیا گیا تھا، اخبار اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ نیلامی اراضی میں ریفرنس نمبر 19/2023 مقدمہ عنوان سرکار بنام عمران احمد خان نیازی وغیرہ، 3 کلب روڈ، اسلام آباد 248 کنال 8 مرلے اور رقبہ 405 کنال 3 مرلے واقع موضع نور تحصیل و ضلع اسلام آباد۔ اخبار میں اشتہار کے بعد سوشل میڈیا اور دیگر حلقوں میں بات کی جا رہی ہے کہ کیا عمران خان کی جائیداد نیلام ہونے جا رہی ہے؟ اس...
سینیٹر وقارمہدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات کے اجلاس میں سینیٹر عمر گارگیج اور سینیٹر پلوشہ خان کی تحاریکِ استحقاق پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹرعمرگارگیج نے بتایا کہ اپنے حلقے کے ایک افسر کے تبادلے کے عوامی نوعیت کے معاملے پر انہیں ایف بی آر کے متعدد چکر لگانے پڑے، چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت کی کہ سفارش کرنا یا کروانا قانون کے تحت مس کنڈکٹ میں آتا ہے، تاہم محکمے نے ہارڈشپ کمیٹی قائم کر رکھی ہے جو جائز درخواستوں کا جائزہ لے سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، سی ڈی اے تحلیل کرنے کی ہدایت سینیٹر علی جیسر نے کہا کہ چھوٹے گریڈ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے بالکسر میں آنے والے زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی آفت نے دل کو بے حد رنجیدہ کیا ہے۔ ہماری تمام دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، اور ہم اللہ تعالیٰ سے ترک عوام کی حفاظت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیرِ اعظم نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بھی دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس آزمائش کی گھڑی میں اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر قسم کی امداد اور تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ ترکیہ اس مشکل...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے طبی معائنہ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور علی امین گنڈاپور کی جانب سے راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی جیل خانہ جات، جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال کو فریق بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال ہے اور ان کا معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے، جیل میں قید کے دوران ان کا وزن کم ہوگیا ہے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ درخواست کے مطابق بانی پی...
اسلام آباد: کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ پاک وطن کی مٹی میں ان گنت شہداء کا خون شامل ہے، شہادتوں کا یہ سفر پاکستان کے وجود میں آنے سے لے کر اب تک جاری ہے۔ کیپٹن عزیر محمود ملک شہید نے 11 اگست 2024 کو وادی تیرہ میں وطن دشمنوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہادت کے وقت کیپٹن عزیر محمود ملک کی عمر 24 برس تھی، شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔ کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کے والد نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن عزیر میرا سب سے چھوٹا بیٹا تھا جو...
وطن کی مٹی میں ان گنت شہدا کا خون شامل ہے اور یہ قربانیوں کا سلسلہ قیامِ پاکستان سے آج تک جاری ہے۔ انہی جان نثاروں میں شامل کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ کیپٹن عزیر محمود نے 11 اگست 2024 کو خیبر پختونخوا کے وادیٔ تیرہ میں وطن دشمنوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ اس وقت ان کی عمر صرف 24 برس تھی۔ شہید اپنے پسماندگان میں والدین اور بہن بھائیوں کو چھوڑ گئے۔ شہید کے والد نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ عزیر ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔ وہ 13 جنوری 2000 کو پیدا ہوئے،...
صحافی انس نے پیغام میں کہا کہ اللہ کے سامنے گواہی دیتا ہوں کہ میں اسکے فیصلے پر راضی ہوں اور اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اللہ کے پاس جو ہے، وہ بہتر اور دائمی ہے۔ مجھے معاف کرنا، اگر مجھ سے کوتاہی ہوئی، میرے لیے مغفرت کی دعا کیجیے۔ انہوں نے آخری میں کہا کہ غزہ کو مت بھولنا اور مجھے اپنی نیک دعاؤں میں یاد رکھنا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف کی شہادت کے بعد ان کا آخری پیغام جاری کر دیا گیا۔ اسرائیل کی غزہ سٹی میں صحافیوں کے خیمے پر بمباری میں الجزیرہ کے 2 صحافی اور 3 کیمرا آپریٹر...
پشاور: آج سے تقریباً ایک سال پہلے، 2024 کے دوران خیبر پختونخوا کا ضلع کرم پاکستان میں تقریباً ہر نیوز ہیڈلائن کی زینت تھا اور فرقہ ورانہ لڑائیوں کے نتیجے میں سیکڑوں بے گناہ افراد اپنی جان قربان کر چکے تھے۔ ٹل، پاڑا چنار مین شاہراہ بند تھی اور زندگی مشکل تھی مگر آج، اگست 2025 کے کُرم کو دیکھیں تو الحمد للہ، چیزیں خاصی بہتر نظر آتی ہیں- کچھ مقامات پہ فتنتہ الخوارج کی وجہ سے ہونے والے اکا دکا چھوٹے واقعات کے علاوہ کچھ بھی برا نظر نہیں آ رہا۔ ایسا کیا ہوا؟؟ روڈ پروٹیکشن فورس (RPF) کا قیام کیسے کیا ہے اور اس کو کیسے عمل میں لایا گیا؟ لوگوں نے ہزاروں کی...
بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ نے بھارت کے لیے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی 4 روزہ جنگ میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعوے کر کے بھارتی ایئر فورس کی پیشہ ورانہ اہلیت پر مزید سوالات کھڑے کر دیے۔ پاکستان نے بھارت کو چیلنج کیا کہ دونوں ممالک اپنے طیاروں کی فہرستیں آزاد ماہرین کے سامنے پیش کریں تاکہ حقیقت دنیا پر آشکار ہو لیکن خدشہ ہے بھارت ایسا کرنے سے کترائے گا۔ پاکستان کے خلاف بھی بھارت کا رویہ ہمیشہ الزام تراشی اور جارحیت پر مبنی رہا ہے۔ ہر داخلی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا بھارتی حکومت کی پرانی...
وفاقی وزیر اطلاعات کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سازش رچائی گئی، ریاستی اداروں پر حملے ہوئے، اس سنگین جرم پر قانون کے مطابق سزائیں سنائی گئیں، ان سزاؤں کے تمام فیصلے شفاف اور فیئر ٹرائل کے بعد ہوئے۔ اپوزیشن کو اسی بات کی تکلیف ہے کہ سازش کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپوزیشن راہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے بارے میں گمراہ کن بیانات عوام کے حق میں نہیں، کیا آپ کو یہ قابل قبول نہیں...
کے پی وزیراعلیٰ نے کہا کہ فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے، کوہستان اسکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے،...
ہائی کورٹ میں گندم اسکینڈل میں گرفتار اسٹوریج آفیسر ارشد اور سابقہ ملازم طلا محمد کی ضمانت کی درخواستوں کے معاملے میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں پشاور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں گندم اسکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔ ہائی کورٹ میں گندم اسکینڈل میں گرفتار اسٹوریج آفیسر ارشد اور سابقہ ملازم طلا محمد کی ضمانت کی درخواستوں کے معاملے میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں پشاور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی کے مطابق ملزم ارشد اضاخیل میں اسٹوریج آفیسر ہے اور طلا محمد سابقہ...
مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے میں بہن بھائی کی موت کے بعد احتجاج کرنے والے عوام کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے لکی ون کے قریب واٹر ٹینکر حادثے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹر ٹینکرز اور ڈمپروں کو شہریوں کو کچلنے کا لائسنس سندھ گورنمنٹ نے دیا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ 12 ا پریل کو ہمارا احتجاج کسی قوم کیخلاف نہیں، ٹینکر اور ڈمپر مافیاز کیخلاف تھا کیونکہ ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر مارے جانے والے لوگوں...
شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور والد شدید زخمی ہونے کے واقعے کی دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار ڈمپر متاثرہ موٹر سائیکل سوار خاندان کے عقب میں آرہا تھا۔ ڈمپر کی پہلی ٹکر سے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھی ماہ نور سڑک پر گری، جسے ڈمپر نے کچل ڈالا اور پھر موٹر سائیکل میں جا گھسا۔ ڈرائیور نے بریک لگانے کے بجائے ڈمپر کو آگے بڑھا دیا، جو موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹے کو بھی روندتا ہوا گزر...
اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے موجودہ ملکی حالات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک ایک نئے دوراہے پر ہے جہاں نفرت کو حب الوطنی کا لبادہ پہنایا جارہا ہے اور ظالموں کو قانون کی زد سے بچایا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے "آزادی کی آواز، ہندوستان کے ورثے کا جشن" کے عنوان سے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ آزادی محض اتفاق سے نہیں ملی بلکہ ایک صدی سے زائد کی مسلسل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کے نتیجے میں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ جو قوم اپنی شناخت، تہذیب اور مذہب کے ساتھ زندہ رہنا چاہتی...
سابق حکومتوں کی کرپشن کو میرے کیخلاف ہتھیار بنایا جارہا ہے، گنڈا پور کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مانگے تانگے کی حکومت ان پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ان کے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نااہل کرکے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسےگمراہ کن اور حقائق کے منافی” قرار دیا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات عوام کے مفاد میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، جس کے واضح اشارے مختلف معاشی اشاریوں سے ملتے ہیں۔ ترسیلات زر، کرنٹ اکاؤنٹ اور مہنگائی پر حقائق واضح ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا آپ کو یہ قابل قبول نہیں کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر کی سطح کو چھو چکی ہیں؟ کیا آپ یہ بھی تسلیم نہیں کرتے...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ان دنوں ہانیہ عامر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ گلوکار عاصم اظہر ہیں۔اداکارہ نے رواں ہفتے ہی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہل چل مچی ہوئی ہے۔تاہم اداکارہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شہر کی سڑکوں پر ڈانس کرتی نظر آئیں۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو کراچی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں اداکارہ موٹر سائیکل پر سوار ہیں اور ڈانس کر...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ایکس اکاؤنٹ پر ہونہار پورٹل اوپننگ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلباء آپ کے خواب پنجاب کے مستقبل کی دھڑکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے ذریعے 80 ہزار نوجوانوں کو سکالرشپ دے رہے ہیں ، 50 ہزار پہلے ہی اپنےاسکالرشپ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورٹل اب کھلا ہے ، براہ کرم یقین کے ساتھ درخواست دیں، شوق کے ساتھ مطالعہ کریں، جو کچھ آپ حاصل کر سکتے ہیں اس پر یقین کرنے سے کبھی باز نہ آئیں ، آپ کی کامیابی ہمیشہ میرا سب سے...
اداکارہ ہانیہ عامر کو حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے ایک کنسرٹ میں پہلی قطار میں دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آئے ہیں۔ ہانیہ عامر کی اپنے سابق بوائے فرینڈ اور اداکارہ و ماڈل میرب علی کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی خاص توجہ حاصل کی، جبکہ اس موقع پر میرب علی کے بھائی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رامس علی کی ایک ذو معنی انسٹاگرام اسٹوری بھی وائرل ہوئی جس کو ہانیہ اور عاصم اظہر کے درمیان پھر سے بڑھتی قربتوں سے جوڑا جارہا ہے۔ رامس علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا، ’’وقت کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ سب کچھ سامنے لے...
پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ نرما برسوں بعد سوشل میڈیا پر جلوہ گر ہو گئی ہیں، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نرما کو حالیہ دنوں میں ایک جم میں دیکھا گیا جہاں وہ اپنے ٹرینر کے ہمراہ ورزش کرتی نظر آئیں۔ انھوں نے گلابی رنگ کی ٹی شرٹ اور جم ٹراوزر پہن رکھا تھا اور ان کی فٹنس اور وزن میں واضح کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیوز میں نرما کا چہرہ بغیر میک اپ کے تھا، جو مداحوں کے لیے حیرت کا باعث بنا۔ ان کے فطری حسن کو سراہا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ نرما کی آخری فلم "شیرِ لاہور” 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد وہ میڈیا اور انڈسٹری...
(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا، فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رجیم چینج سے حکومت گرانے کے بعد پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے ، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں علی امین نے...
پاکستان کی اہم وزارتیں اور سرکاری محکمے ایک خطرناک سائبر حملے کے ممکنہ نشانے پر ہیں، جسے ماہرین ملکی ڈیجیٹل سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دے رہے ہیں، اس ضمن میں نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) نے تمام حساس اداروں کو بلیو لاکرنامی رینسم ویئر سے خبردار کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ نیشنل سرٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حیدر عباس کی جانب سے 39 وزارتوں اور اہم قومی اداروں کے سربراہان کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بلیو لاکر رینسم ویئر کے حملے کی شدت انتہائی سنگین ہے، جو ونڈوز پر مبنی ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، سرورز، نیٹ ورک اور کلاؤڈ اسٹوریج کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خط...
فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے پر مشتعل شہری قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔گورنر نے کہا کہ سندھ حکومت حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوائے، سندھ حکومت شہریوں کی جان سے کھیلنے والی ڈمپر مافیا کو لگام دے۔واضح رہے کہ کراچی کے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور ان کا والد زخمی ہوگیا ہے۔حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپروں کو آگ لگادی۔
لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں صدر پنجاب رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ہوا، جس میںعظمی بخاری، پرویز رشید، انوشے رحمان، سعود مجید، سیف اللہ کھوکھر ,ذیشان رفیق، نوشین افتخار رانا ارشد، محسن رانجھا، تمام ڈویڑنل کوآرڈینیٹرز اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ ضمنی اور متوقع بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حکمتِ عملی اور تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرے اور ہر سطح پر انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا...
فوٹو: اسکرین گریب کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا۔ موقع پر موجود شہریوں نے ڈمپروں کو آگ لگادی۔جاں بحق افراد میں 22 سال کی ماہ نور اور 14سال کا علی رضا شامل ہیں، زخمی شخص اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے، شہریوں نے ڈمپر ڈرائیور پر تشدد کے بعد 7 ڈمپروں کو آگ لگادی۔ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ فائر فائٹر ڈمپروں میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔دوسری جانب حادثے کے بعد راشد منہاس روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
جب زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہو، برف پگھل رہی ہو، سمندری سطح میں اضافہ ہو رہا ہو اور موسمیاتی تغیرات ہماری روزمرہ زندگی کو بدل رہے ہوں تو یہ سوال مزید اہمیت اختیارکرجاتا ہے کہ عوام تک یہ تمام خطرات کس ذریعے سے پہنچائے جا رہے ہیں؟ اگر کوئی پلیٹ فارم ان پیچیدہ مسائل کو عام فہم انداز میں، مستند معلومات کے ساتھ پیش کر رہا ہے، تو وہ ہے پرنٹ میڈیا۔ اخبارات، جرائد اور ماحولیاتی میگزین نہ صرف موسمیاتی بحران کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ رائے عامہ، پالیسی سازی اور اجتماعی شعور کی تعمیر میں ایک خاموش مگر طاقتور انقلاب کا آغاز کرتے ہیں۔ پرنٹ میڈیا محض خبر نہیں دیتا، بلکہ خبر کے پیچھے چھپے محرکات، اس...
این ڈی ایم اے کے مطابق سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے جب کہ متعلقہ حکام نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پانی کی سطح بلند ہونے پر تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے جب کہ متعلقہ حکام نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین...
بھارتی اداکارہ وانی کپور نے دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم کے دفاع میں بیان دیا ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر پنجابی بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی وجہ سے بھارت میں اس فلم کی ریلیز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر دلجیت دوسانجھ کیخلاف زبردست بائیکاٹ مہم چلائی گئی جو اب تک جاری ہے۔ تاہم جہاں ایک طرف دلجیت پر سخت تنقید کی گئی، وہیں مداحوں سمیت چند ساتھی فنکاروں نے ان کے حق میں آواز بھی بلند کی جن میں بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور سرفہرست...
ریلی گورنر سندھ کی قیادت میں کھجور چوک، کمشنر آفس، پرل کانٹیننٹل ہوٹل اور میٹروپول سے گزرتی ہوئی واپس گورنر ہاؤس پہنچی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی اور دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔ گورنر ہاؤس پہنچنے پر کامران ٹیسوری نے پرچم کشائی کی اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹ کر شرکاء کے ساتھ خوشیاں منائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معرکۂ حق، جشنِ آزادی موٹر سائیکل ریلی میں خود بائیک چلا کر شرکت کی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں شریک ہوئی اور پاکستان سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ ریلی گورنر سندھ کی قیادت میں کھجور چوک، کمشنر آفس، پرل کانٹیننٹل...
رجسٹرار آفس نے پی ٹی آئی راہنما کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سوموار 11 اگست کو بطور اعتراض کیس سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی راہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں پہلے سرنڈر کریں، سرنڈر کیے بغیر اپیل قابل سماعت نہیں۔ جسٹرار آفس نے پی ٹی آئی راہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اگست 2025ء) افغانستان میں ہمسایہ ممالک سے واپس آنے والے لاکھوں لوگوں کو سرحد پر انسانی امداد دی جا رہی ہے لیکن انہیں زندہ رہنے کے لیے عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر مزید مدد کی ضرورت ہے۔پائیدار آبادیوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ہیبیٹٹ' کی افغانستان میں پروگرام مینیجر سٹیفنی لوس نے جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان سے واپسی اختیار کرنے والے افغانوں کو معاشرے میں دوبارہ ضم ہونے کے لیے عملی تعاون درکار ہے جو اپنے گھر، اثاثے اور امید کھو چکے ہیں۔ان میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے پاس افغانستان میں رہائش کے لیے کوئی جگہ...
مودی کے ٹرمپ اور چین کیساتھ کشیدہ تعلقات، بھارت عالمی تنہائی کا شکار، امریکی جریدے کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )دنیا کی 2 بڑی طاقتوں کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد بھارت عالمی تنہائی کا شکار نظر آتا ہے۔امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ 2014 میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے صدر شی جن پنگ کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا لیکن اس دوران چینی فوجی، بھارتی سرحد پر ان کی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں الجھ گئی، اس واقعے سے نہ صرف نریندر مودی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ انہیں بھارتی فوج کو سخت سردی والے علاقے میں جنگی حالت میں تیار رکھنا...
ملک اشرف : سانحہ نو مئی میں سزا یافتہ تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کی 9 مئی کیسز میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس 11آگست کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں. پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے 9 مئی کے واقعات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی ہیں، جو رجسٹرار آفس کے اعتراض کے باعث بطور "اعتراض کیس" مقرر کر دی گئی ہیں۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 11 اگست کو ان اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ اپیلیں پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے دائر کی گئی ہیں۔فیصل آباد کی...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں قومی استحکام کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے لوگوں کو پاکستان سے دور کرنے کی منظم سازش ہورہی ہے، صوبے کے لوگوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں جس کے زور، ایما، پیسے اور ڈالر پر آپ پاکستان کو توڑنے کی بات کررہے ہیں، اس کا انجام تو آپ نے 9 اور 10مئی کو معرکہ حق کی صورت میں دیکھ لیا۔ ’افواج پاکستان نے اپنے سے 7 گنا بڑے دشمن کے جس طرح دانت کھٹے...
---فائل فوٹو نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کتابیں چھین کر بھارت کشمیری شناخت مٹانا چاہتا ہے، کتابوں سے خوف کھانے والا ملک خود اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہا ہے۔شیری رحمان نے اپنے بیان میں کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر بھارتی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ عمل کشمیریوں کی فکری آزادی پر حملہ ہے، کشمیر کی فکری آزادی پر پابندی بھارت کے غیر جمہوری عزائم کا عکاس ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کتابوں سے خوف کھانے والا ملک خود اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہا ہے، تاریخ کو دبانے سے حقائق مٹ نہیں جاتے بلکہ اور نمایاں ہو جاتے ہیں۔انہوں مزید کہا کہ اظہارِ رائے کا گلا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے دس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔(جاری ہے) زرتاج گل نے یہ اپیل اپنے وکلا بیرسٹر علی ظفر اور محمد حسین چوٹیا کی وساطت سے دائر کی۔ اپیل میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 31 جولائی 2025 کو انہیں دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔جناح ہائوس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمات کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔(جاری ہے) عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور عمر ایوب کے وکلا کی جانب سے پیشی سے استثنی کی درخواست کی گئی۔عمر ایوب کے وکلا نے بتایا کہ عمر ایوب کو عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے، انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ...
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) نشتر ہسپتال میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے ۔اس جدید نظام کے تحت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میں ایک بڑی ڈیجیٹل سکرین نصب کی گئی ہے جس کے ذریعے تمام او پی ڈیز کی روزانہ کی سرگرمیوں کو براہِ راست مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ایم ایس نشتر ہسپتال راؤ امجد علی خان نے کہا ہے کہ یہ اقدام حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہے، جس کا مقصد مریضوں کی سہولت میں اضافہ، علاج کے معیار کو بہتر بنانا اور انتظامی امور میں شفافیت لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہسپتال کی او پی ڈیز میں...
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوان طلبا سے کھل کر بات چیت کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ نشست میں شریک طلبا نے اس سیشن کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ ’’ایسی نشستوں کا انعقاد موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔‘‘ طلبا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’’وطن دشمن عناصر چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں، وہ نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔‘‘ نوجوانوں نے اپنے جوشیلے انداز میں کہا کہ ’’افواج ہم سے ہیں اور ہم...
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس اورعسکری ٹاورحملہ کیس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں سابق قائدِ حزب اختلاف عمرایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں عدم پیشی پرخارج کردیں۔ عدالت کے جج منظرعلی گل نے سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی، عمرایوب نے ان مقدمات میں پہلے ہی عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی، تاہم آج پیش نہ ہونے پر درخواستیں خارج کر دی گئیں۔ واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت عمرایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا خان، زرتاج گل سمیت دیگررہنماؤں کو سزائیں سنا چکی ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام رہنماؤں...
—فائل فوٹو چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) کےالیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے سزا کے خلاف درخواست پر درخواست گزار خاتون کے اپیل پر اعتراضات سامنے آگئے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سی ای او کےالیکٹرک کی سندھ ہائی کورٹ میں اپیل ناقابل سماعت ہے، اپیل کنندہ نے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر کے روبرو اپیل کی ہے۔درخواست گزار خاتون نے کہا کہ آئین کے تحت ہائی کورٹ میں درخواست صرف اسی وقت ہو سکتی ہے جب کوئی دوسرا پلیٹ فارم نہ ہو، ایک معاملے پر بیک وقت دو کارروائیاں نہیں کی جاسکتیں۔ صوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطلعدالت نے صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ...
جمال الدین : انسداد دہشت گردی عدالت نے قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ ملزم نو مئی کے ایک مقدمہ میں سزا یافتہ ہونےپرگرفتاری کے ڈر سے پیش نہیں ہوا۔ انسداد دہشت گردی کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عبوری ضمانت کی معیادختم ہونے پر عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکلا نے ایک پیشی کیلئے حاضری سے استنثی کی درخواست دائر کی۔وکلا نے استثنی کی درخواست میں یہ نشاندہی کی کہ عمر ایوب کو انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے نو مئی کے ایک مقدمہ میں 10 سال...
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ سے خصوصی نشست، طلبہ نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر راولپنڈ ی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر اور و دیگر پروفیسر ڈاکٹرز اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی ڈی جی آ ئی ایس پی آر نے اس موقع پر طلبا و طالبات کے سوالوں کے جواب بھی دیے، طلبہ کی طرف سے...
سپریم کورٹ کے جج نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی میں جلد بازی پر سوال اٹھا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے ایک جج نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے زین ملک کے خلاف 6 ریفرنسز زیرِ التوا ہونے کے باوجود بحریہ ٹاؤن کی 6 جائیدادوں کی نیلامی میں جلد بازی پر سوال اٹھا دیا۔رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے ان ریفرنسز پر فیصلہ کرنا تھا کہ اگر ملزم کو مجرم قرار دیا جاتا ہے تو جائیداد ضبط کی جائے گی یا نہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان (جو 3 رکنی بینچ کے رکن ہیں) نے ریمارکس دیے کہ جب زین ملک اور نیب کے درمیان اگست 2020...
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبا سے کھل کر گفتگو کی اور ایک سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ طلبا نے اس سیشن کی بھرپور پذیرائی کی اور اس موقع پر قومی جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔ نشست میں طلبا نے اپنی یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع وقت کی اہم ضرورت ہیں جن کے ذریعے نوجوان نسل کو ملکی دفاع اور افواج پاکستان سے جوڑا جا سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ طلبا نے اپنے جذبات کا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے لاہور میں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان میں شاندار خدمات کے اختتام پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ملاقات میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا اور پاکستان زراعت اور لائیو سٹاک میں بھی باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کے...
اسلام ٹائمز: مجلس سے علامہ خیال حسین دانش، علامہ محمد اللہ نے دربار یزید کو اپنی معصوم اور دردناک فریاد اور آہ و بکا سے لرزہ براندام کرنے والی تین سالہ شہزادی بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہر فرد کی اپنی اپنی ذمہ داری ہوتی ہے، معاشرے کے ہر فرد کی اپنی اپنی حیثیت، اہمیت اور قیمت ہوتی ہے اور وہ اپنی حیثیت کے مطابق اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ رپورٹ: ایس این حسینی سالہائے گذشتہ کی طرح آج 13 صفر بمطابق 8 اگست 2025ء کو بھی خیواص کی شہید امام بارگاہ میں کربلا کی چھوٹی بلبل بی بی سکینہ کی شہادت کی مناسبت سے جلوس اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اگست 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں زچہ بچہ کی نگہداشت میں بدسلوکی عام ہے اور اندام نہانی کے 60 فیصد طبی معائنے خواتین کی رضامندی کے بغیر ہوتے ہیں۔چار ممالک میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق، گزشتہ دہائی میں سامنے آنے والے بہت سے شواہد دوران زچگی خواتین سے بدسلوکی کے وسیع تر اثرات اور زچہ بچہ کی صحت سے متعلق حکمت عملی میں باوقار نگہداشت یقینی بنانے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔ Tweet URL 'ڈبلیو ایچ او' کے انسانی تولیدی پروگرام (ایچ آر پی) اور اس کے شراکت داروں نے اس مسئلے پر گزشتہ روز ایک نیا معلوماتی...
پشاور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے، 53 اراکین اسمبلی کی صورت میں مضبوط اپوزیشن اتحاد خیبرپختونخوا میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے صوابی میں ن لیگ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی ایسا نہیں چاہتی، عمران نیازی کے...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو نے اس موقع پر وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت، مرحوم کی بلندی ء درجات کی دعاء اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی۔ انہوں نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔ سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماضی کی مقبول پلے بیک سنگر حمیرا ارشد نے انکشاف کیا ہے کہ کوئی غلط کام نہ کرنے کی یقین دہانی پر والدین نے انہیں گلوکاری کی اجازت دی، والد ان کی گلوکاری کی وجہ سے ناراض ہوکر گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئےگلوکارہ نے بتایا کہ انہیں کم عمری سے ہی گلوکاری کا شوق تھا، وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں اور استاد نصرت فتح علی خان جیسے گلوکاروں سے بھی سیکھا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں سے نصرت فتح علی خان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔حمیرا ارشد کے مطابق وہ استاد نصرت فتح علی خان کی شاگرد بننا چاہتی...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اربعین کے لیے عراق جانے والے زائرین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، امید ہے کہ آج دوپہر تک معاملات حل ہو جائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ اس وقت ملک کو سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے جس کے پیش نظر کچھ اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے میری درخواست پر بذریعہ روڈ روانگی مؤخر کر دی ہے، جبکہ کراچی سے حب جانے والا قافلہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ...

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے لاہور میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیل ہاکنز نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان روابط کو گہرا کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا۔ ہم اُن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملاقات میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے بے شمار مواقع...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو اپنے قیمتی خون سے بہادری و جرأت کی تاریخ لکھی اور دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا کر سبز ہلالی پرچم کو سرخرو کیا۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ نشان حیدر کے وارث، عظیم سپاہی نے دشمن کو اس کی صفوں میں گھس کر مارا،میجر طفیل محمد شہید نےدشمن کی گولیوں کا سامنا کرتے ہوئے بٹالین کی قیادت کی اور شجاعت کی لازوال داستان رقم کی، میجر طفیل محمد شہید نے زخمی ہونے کے باوجود پیش قدمی نہ روکی اور دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا۔وفاقی...
زاہد اقبال چوہدری کا تاجر رہنما قاضی محمد اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاھد اقبال چوھدری نے تاجر رہنما قاضی محمد اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وہاڑی سے جمعہ کو جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے قاضی محمد اکبر کی ناگہانی وفات پر انکے بھائی ڈاکٹر قاضی محمد اشرف ، صدر چکوال چیمبر عامر نجیب بھٹہ ، سابق صدور خواجہ عارف یوسف چوھدری شہزاد سعادت ، خرم کامران اور حاجی نذیر سلطان، مرحوم کے دیگر اہل خانہ اور احباب سے...
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 14 اگست کو جشن آزادی اور بھارت سے جنگ جیتنے کی خوشی منائیں گے ساتھ ہی عمران خان کی رہائی کے لیے بھی آواز اٹھائیں گے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بانی چیئرمین کی آزادی کے لیے جو تحریک شروع کی ہے وہ رکے گی نہیں، یہ تحریک انشااللہ چلتی رہے گی، 14 اگست کو جشن منائیں گے، ریلیاں نکالیں گے، خان صاحب کی رہائی کے لیے بھی آواز اٹھائیں گے، انڈیا کے خلاف جو ہم نے جنگ جیتی ہے اس کا بھی جشن منائیں گے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کو واپس لانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے اس پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید(نشانِ حیدر)کو ان کی 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی، پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے...
سٹی 42: آج شام 6 بجے تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں،این ڈی ایم نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
— فائل فوٹو سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں قبائل اور خارجیوں کے بارے میں ابہام پیدا کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قبائلی جرگہ ایک منطقی قدم ہے تاکہ کارروائی سے پہلے عوامی تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوارج باجوڑ میں دہشتگرد اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، خیبر پختونخوا حکومت، وزیراعلیٰ اور سیکیورٹی حکام نے قبائل کے سامنے 3 نکات رکھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلا نکتہ زیادہ تعداد میں افغانوں پر مشتمل خارجیوں کو باہر نکالیں، دوسرا یہ کہ قبائل خارجیوں کو نہیں نکال سکتے تو 1 یا 2 دن کے لیے علاقہ خالی کر دیں تاکہ فورسز یہ کام کرلیں، تیسرا یہ کہ قبائل اگر دونوں کام نہیں...
زندگی میں ذائقے بکھیرنے والی میکسیکو کی عالمی شہرت یافتہ شیف اور ٹک ٹاک انفلوئنسر یانن کامپوس کار ایک ہولناک حادثے میں بری طرح زخمی ہونے کے بعد دو روز موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہی تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ یانن کی تیز رفتار لگژری سیاہ گاڑی میکسیکو کے شہر چہواہوا کی فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ یہ تصادم اتنا شدید تھا کہ ماسٹر شیف کی لگژری گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے انھیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دو دن آئی سی یو میں زیر علاج رہیں اور آج زندگی کی بازی ہار گئیں۔ یانن کامپوس نے 2018 میں ’ماسٹر شیف میکسیکو‘ کے مقابلے میں حصہ لیا...
اداکارہ ہانیہ عامر کی حال ہی میں ان کے ایکس اور گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ہانیہ کی اپنے سابق بوائے فرینڈ اور میرب علی کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی اور ان کی ویڈیوز و تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ان کے ’پیچ اپ‘ سے متعلق دلچسپ تبصرے اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ اسٹیج کے سامنے پہلی قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ عاصم اظہر کے گانوں سے لطف اندوز ہوتی ہوئی ڈانس بھی کر رہی ہیں۔ A post common by...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پاکستان میں شاندار خدمات کے اختتام پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کوخراج تحسین پیش کیا، ٹیکسٹائل، فوڈ پراسینسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال، مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا اور پاکستان زراعت اور لائیو سٹاک میں بھی باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کے لئے کولڈ چین لاجسٹکس کے...

میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کیلیے مشعلِ راہ ، پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے : صدر مملکت
اسلام آباد (اے پی پی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کے 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی ۔پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے۔ ہم اپنے...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف کا میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 67 برس قبل میجر طفیل محمد نے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے مادرِوطن پر جان قربان کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ میجر طفیل محمد شہید نے شجاعت و بہادری کی لازوال داستان رقم کی، شہباز شریف وزیراعظم شہبازشریف نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کے یوم شہادت پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ...
باجوڑ میں قبائل اور خوارج کے حوالے سے کی جانے والی بات چیت میں جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جانے لگی، جبکہ زمینی حقائق اس کے بالکل مختلف ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، علی امین گنڈاپور کی مخالفت، ڈی سیز سے کرفیو کا اختیار واپس سیکورٹی ذرائع کے مطابق خوارج باجوڑ میں عام آبادی کے درمیان چھپ کر دہشتگردانہ اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت، وزیر اعلیٰ اور سیکیورٹی حکام نے مقامی قبائل کے سامنے تین واضح نکات رکھے۔ ایک یہ کہ ان خارجی عناصر کو جن کی اکثریت افغان شہریوں پر مشتمل ہے، علاقے سے نکالا جائے۔ دوسرا یہ کہا گیا ہے کہ اگر قبائل خود ان خوارج کو...
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء اور لو ک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھارتی الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹوں کی چوری کے ذریعے ملک میں جمہوریت کو منظم طورپر ختم کرنے کیلئے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدد کررہا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن بی جے پی کی مدد سے ووٹر چوری میں ملوث ہے، شفافیت سے انکار اور ثبوت مٹا رہا ہے، جس سے ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ ووٹر فہرستوںمیں بڑے پیمانے پر جعلی...
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ کسی افسر کا مخصوص عہدے یا ایس ایچ او کا مخصوص تھانے پر تعیناتی کا حق نہیں ہے، یہ انتظامی معاملہ ہے۔ احتجاج کے دوران تشدد کے الزام میں سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن کی تبادلے کیخلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ نے مسترد کردی۔ احتجاج کے دوران تشدد کے الزام میں سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن علن عباسی کی تبادلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی، جہاں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل صفدر نے موقف دیا کہ محکمے میں تقرریاں و تبادلے متعلقہ حکام کا حق ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقررہ وقت سے قبل تبادلے کے لیے جائز وجوہات کا ہونا ضروری...

وزیر اعظم شہباز شریف کا میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت
وزیر اعظم شہباز شریف نے مادر وطن کے عظیم سپوت میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو ان کی 67 ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم میجر طفیل محمد شہید کی عظیم قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کے خلاف بے مثال دلیری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ان ہیروز پر فخر کرتا ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ہمیں اپنی بہادر افواج...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) بھارت نے شام کی ترجیحات اور منصوبوں کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے جولائی کے آخر میں پہلی مرتبہ ایک سرکاری وفد کو دمشق بھیج کر عبوری حکومت سے رابطہ قائم کیا۔ بھارت کی وزارتِ خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری سریش کمار نے شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جو اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ بھارت شام کے اندرونی سیاسی حالات سے قطع نظر مضبوط تعلقات کو برقرار رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اعلیٰ سطحی سفارت کاری ان ملاقاتوں میں صحت کے شعبے میں تعاون، تکنیکی و تعلیمی اشتراک، اور انسانی امداد و مستقبل کی تعمیر نو کی بنیاد رکھنے جیسے موضوعات پر...
ویب ڈیسک :ورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی کے موقع پر معرکہ حق کی یاد تازہ کرنے کے لیے محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا، جس میں معروف فنکاروں نے ملی نغمے اور حمد و نعت پیش کر کے شرکاء کے دل جیت لیے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ سماں باندھ دیا۔ استاد راحت فتح علی خان گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر کراچی پہنچے تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کا اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، حکومت سے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق علاوہ ازیں محفل میں معروف ملی نغمے بھی گائے گئے۔ گورنر سندھ...
کراچی (سٹاف رپورٹر)حریت رہنما یاسین ملک کے زوجہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت کشمیر میں غزہ کی پالیسی پر عمل کررہا ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔مشعال ملک نے کہا بہت سی قرار دادیں یو این او میں موجود ہیں۔ ایک صدارتی آرڈر کے ذریعے کشمیر کے حق رائے دہی کو سلب کردیا۔ یہ ایک قانونی مسئلہ ہے۔ بھارت نے دشمن ایکٹ کے تحت کشمیریوں کی پراپرٹی کو قبضے میں لیا۔ میری اپنے شوہر سے 6 سال 5 ماہ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ میری بیٹی صرف ایک بار جیل میں باپ سے ملی تھی۔ یسین ملک...
میکسیکو سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر اور ریئلٹی شو ماسٹر شیف میکسیکو کی سابق امیدوار یانن کامپوس ایک افسوسناک کار حادثے کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ہفتہ کی صبح میکسیکو کے شہر چہواہوا میں فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر پیش آیا، جہاں 38 سالہ یانن کامپوس اپنی سیاہ لگژری گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔ اچانک انہوں نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا، جو ایک کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی، اور تصادم کے باعث ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم نے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ چند دن انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہنے کے بعد پیر کے...
تصویر سوشل میڈیا۔ کالج آف فیملی میڈیسن پاکستان (CFMP) نے پاکستان کی پانچ معروف طبی و علمی تنظیموں کے اشتراک سے "تولیدی اور جنسی صحت" کے عنوان سے ایک انقلابی 6 ماہ دورانیے کا ہائبرڈ سرٹیفکیٹ کورس کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں شروع کردیا ہے۔یہ منفرد تعلیمی اقدام پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی (PES)، پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن (PSIM)، ڈایابیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان (DAP)، سوسائٹی آف گائنا کالوجسٹس اینڈ آبسٹیٹریشن آف پاکستان (SOGP)، پرائمری کیئر ڈایابیٹس ایسوسی ایشن (PCDA) اور ہلٹن فارما کے تعاون سے پیش کیا گیا ہے۔یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا کورس ہے، جس کا مقصد پرائمری کیئر فزیشنز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی تولیدی و جنسی صحت کے عام مگر حساس مسائل کے حل...
لاہور: یوم آزادی کے موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور اقلیتوں کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پہلی بار "اقلیتی ہفتہ" بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں لاہور میں بین المذاہب امن ریلی نکالی گئی جو مذہبی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ بن گئی۔ لاہور میں ریلی کیتھڈرل چرچ مال روڈ سے شروع ہوئی اور کرشنا مندر، گوردوارہ ڈیرہ صاحب، بادشاہی مسجد سے ہوتی ہوئی مینار پاکستان پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا نے مزار اقبال پر حاضری دی جہاں امام خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان کی ترقی، خوش حالی اور پائیدار امن...
شاہد خٹک، مشال یوسفزئی، عاطف خان—فائل فوٹوز پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔پشاور ہائی کورٹ نے تینوں درخواست گزاروں کو 13 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔جسٹس ارشد علی نے ریمارکس میں کہا کہ ہم حفاظتی ضمانت دیتے ہیں، آپ اسلام آباد ہائی کورٹ یا لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ اسلام آباد کی حد تک مقدمات کی تفصیلات ہمیں فراہم کریں۔ یہ بھی پڑھیے مشال یوسفزئی کی حفاظتی ضمانت، گرفتار نہ کرنے کا حکم اسسٹنٹ اٹارنی جنرل...
وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی جی ایس ایم اے ڈیجیٹل نیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی، ٹیلی کام اور ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، حکومت نے مصنوعی ذہانت (AI) کی پالیسی کا آغاز کیا ہے جس سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری کی امید ہے۔ بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں کیش اور ڈیجیٹل پیمنٹس سے متعلق اہم اصلاحات متعارف کرائی ہیں، تاکہ ملک میں کیش لیس اکانومی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کا وژن ہے کہ معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ ملکی معیشت...
کراچی: سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی گرتی ہوئی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بڑی وجوہات ناقص سلیکشن فیصلے اور کمزور ڈومیسٹک نظام کو قرار دیا ہے۔ مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بغیر مناسب تجربے کے قومی ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ آفریدی نے کہا کہ سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو بہت جلد قومی ٹیم میں شامل کر لیا جاتا ہے، بعض اوقات صرف پی ایس ایل میں ایک یا دو اچھی اننگز کے بعد انہیں منتخب کر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اتنا...