حج کے خواہشمند مزید ہزاروں پاکستانیوں کو اچھی خبر مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کے خواہشمند مزید 2078 پاکستانیوں کو اجازت مل گئی۔
وزارت مذہبی امور ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا منظور شدہ کوٹہ 25 ہزار 698 ہوگیا ہے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے مزید 2078 پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دیدی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی شرائط پوری کرنیوالے حج آرگنائزرز کو 2078 حجاج کی کلیئرنس مل گئی ہے، پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا منظور شدہ کوٹہ 25 ہزار 698 ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال حج کی سعادت سے محروم ہونیوالے افراد کی تعداد 67 ہزار سے کم ہوکر 65 ہزار ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
دریائے سندھ: کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضافہ
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوا ہے۔ درمیانے درجے کا سیلاب ہے مگر بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 60 ہزار کیوسک ہوگیا۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔
گڈو بیراج پر بہاؤ 2 لاکھ 68 ہزار اور سکھر پر 3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پرنچلے درجے کے سیلاب ہیں۔