2025-05-12@22:37:42 GMT
تلاش کی گنتی: 4627

«کے اہم»:

    ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے انکشاف کیا کہ بھارت کے 7 جہاز مار گرائے گئے اور 25 اہداف کو انگیج کیا گیا۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ  بھارت کی بہت ساری ویب سائٹس اور گرڈ اسٹیشنز بلاک کردیے، بھارت کے جہازوں کو مکمل جام کر دیا جس کی وجہ سے وہ لاوارث اُڑ رہے تھے۔ بھارتی فوج نے رافیل طیارہ گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرلیابھارتی فوج نے اپنی دوسری پریس بریفنگ میں ایک بار پھر آپریشن میں بھارتی طیاروں سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔ پروگرام میں شریک وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لیے مجبور...
    حماس اور ٹرمپ کے درمیان معاہدے کے تحت غزہ میں باقی رہ جانے والے واحد امریکی قیدی کی رہائی تل ابیب کی سیاسی شکست ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ صیہونی رژیم فلسطینی عوام پر مزید دباؤ ڈال کر اور انہیں بھوک کا شکار کر کے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور حماس تحریک کے درمیان براہ راست مذاکرات نے، جس کے نتیجے میں امریکی اسرائیلی اسیر عیدان الیگزینڈر کی رہائی کا معاہدہ انجام پایا، صیہونی رژیم کو حیرت میں ڈال دیا۔ یہ مذاکرات اور معاہدے امریکہ اور یمن کی انصار اللہ تحریک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔ دونوں صورتوں میں امریکہ نے تل ابیب کے بغیر بااثر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حالیہ فضائی محاذ آرائی میں پاکستان ایئرفورس نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ دنیا کو ایک بار پھر اپنی عسکری برتری کا قائل بھی کر دیا۔ اس کامیابی میں چینی فوجی تعاون، خاص طور پر سیٹلائٹ معاونت اور جدید لڑاکا طیاروں و میزائل نظام نے کلیدی کردار ادا کیا۔سویڈن سے حاصل کردہ ساب ایری آئے (Saab Erieye) ایئر بورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم نے فضائی نگرانی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا، جب کہ پاکستانی فضائیہ نے جرات، مہارت اور بھرپور حکمت عملی سے میدان مار لیا۔دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ معرکہ محض ٹیکنالوجی کا نہیں بلکہ پاکستانی فضائیہ کے عزم، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت ردعمل کا...
    سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فرانس کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں فرانس کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا ۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان نے پورے بحران کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ذمہ داری سے کام کرتا رہے گا ۔  پنجاب یونیورسٹی کے ملتوی شدہ امتحانات کا شیڈول جاری ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت بھاگا ہوا صدر ٹرمپ کے پاس گیا اور منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچاؤ۔ ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پچھلے 63برسوں میں بھارت کو دوسری مرتبہ فوجی، سیاسی، سفارتی سطح پر بڑی ناکامی ہوئی ہے۔ اس سے قبل بھی 1962 میں بھارت نے چین سے زبردست پھینٹی کھائی تھی، اس کے بعد یہ بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے پہلے دونوں راؤنڈز میں شکست کھائی پھر صدر ٹرمپ کے پاس بھاگے اور اس سے منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچاؤ۔انہوں نے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آرمی چیف بھارتی جارحیت پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ جنرل سید عاصم منیر میزائل فائر وی نیوز
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے دفاع اور جوابی کارروائی میں جنگی کمالات دکھانے پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس جیسے جدید ممالک کے صحافتی ادارے اور ماہرین پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی موثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لئے تضحیک آمیز شکست ہے، پاکستان کی فضائیہ فضاوں کی حکمران ہے۔ٹیلی گراف کے مطابق پاکستانی طیاروں نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر...
    کراچی: گلشن اقبال میں مسجد کے باہر ٹرانسپورٹر کو فائرنگ کرکے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فائرنگ کے واقعے کو تین روزگزر گئے لیکن اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہ کیا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عزیز بھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں جامعہ مسجد غزالی کے باہر گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹرانسپورٹر 45 سالہ محمد اکرم کو قتل کیا تھا، واقعے کو تین روز گزر گئے لیکن اب تک واقعہ کا مقدمہ درج نہ کیا جا سکا۔ ارم گارڈن کے رہائشی مقتول محمد اکرم جامعہ مسجد غزالی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلے تھے کہ...
    کراچی: پولیس نے جناح اسپتال کے سامنے ہوٹل پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے واقعہ کو ٹارگٹڈ کارروائی قرار دیدیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے چائے کے ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کا نہیں بلکہ ٹارگٹڈ کارروائی تھی، واقعے میں ایک شخص جاں بحق 4 افراد زخمی ہوئے، فائرنگ کرنے والے شخص نے بھی اپنے آپکو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمران ولد عبدالرشید کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں 25 سالہ کلیم ولد محمد صادق ، 27 سالہ ابو بکر ولد مہراب خان ، 20 سالہ...
    پشاور: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی انسداد دہشت گری عدالت میں پتا چلا کہ 42 کیسز میں نامزد ہوں، حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ آئی، کیسز عمران خان کے پیغامات جیل سے باہر لانے پر درج کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے علیمہ خان کو چار ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ وکیل درخواست گزار عالم خان نے کہا کہ جمعرات کے دن تک ان کے خلاف کیس نہیں تھا، جو کیسز تھے ان میں ضمانت پر ہیں، جمعرات کے بعد 42 کیسز میں انہیں ضمنی طور پر میں شامل...
    ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے پیش امام مولانا عبد الباسط صدیقی انتقال کر گئے۔ مفتی مولانا شاکر نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مرحوم والد مولانا عبد الباسط صدیقی شاہ جہاں مسجد کے نویں شاہی خطیب تھے۔ مفتی مولانا شاکر نے بتایا کہ مرحوم مولانا عبد الباسط صدیقی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر شاہ جہاں مسجد میں ادا کی جائے گی۔مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر سول اسپتال مکلی لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
    بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی اعلی سطحی مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں طے پانے والا مشترکہ بیان فریقین کے مابین برابری کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس نے اختلافات کو مزید دور کرنے کے حالات پیدا کئے ہیں اور تعاون کو گہرا کرنے کی بنیاد رکھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں عملی پیشرفت ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف نے محصولات میں نمایاں کمی کی ہے۔ امریکہ نے کل 91فیصد اضافی ٹیرف ختم کیے ہیں جبکہ چین نے بھی اس کے جواب میں 91 فیصد جوابی ٹیرف ختم کیے ہیں ۔...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی امریکا نے اسرائیلی فوجی اورامریکی شہری کی رہائی کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس سے براہ راست مذکرات کیئے برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اس معاملے میں بالکل بے خبرتھا کہ امریکا اور حماس کے حکام کے درمیان براہ راست رابطہ ہو رہا ہے یہاں تک کہ ایڈن الیگزینڈر کی متوقع رہائی کے بارے میں معاہدہ طے پا گیا.(جاری ہے) حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے اشارے بڑھتے جا رہے ہیں جب کہ ٹرمپ ایران کے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے خطرے کو مذاکرات کے ذریعے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 ) ماہرین نے پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار کے آغاز کے ساتھ ہی مستقل پالیسیوں اور بہتر انفراسٹرکچر پر زور دیا ہے صنعت کے ماہرین کے ساتھ ویلتھ پاک کی حالیہ بات چیت کی روشنی میں، یہ واضح ہے کہ صنعت حکومت کی مسلسل حمایت میں دلچسپی رکھتی ہے لیکن مزید مربوط اور مستقل کارروائی کی ضرورت ہے ہائبرڈ گاڑیوں کا شعبہ سیاسی اور معاشی بے یقینی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود احتیاط سے پھیل رہا ہے اس نمو کو سٹریٹجک ترغیبات کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے جس نے افرادی قوت میں تبدیلی کی ہے، مقامی پیداوار کو تیز کیا ہے، اور ٹھوس سپلائی چینز قائم...
    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا پی ایس ایل کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت سے کامیابی شہیدوں کے خون کی بدولت ملی، بھارت اب ایڈونچر کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہر محاذ پر بھارت کو بری طرح ہرایا۔ آنے والے دنوں میں ڈیجیٹل یا سائبر پروپیگنڈا کرنے والوں کے بارے میں ایکشن واضح ہو جائے گا۔
     امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھارتی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ امن کا راستہ منتخب کرنے پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی دانشمندی کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مکمل جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت پر براہ راست بات چیت کرنے پر زور دیتے ہیں۔ اور امریکہ تعمیری بات چیت کو فروغ دینے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کُن پروپیگنڈا کیا۔عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نےفیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی وڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا۔ڈی ڈبلیو کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کےشہر سیالکوٹ پر حملے کی وڈیو شیئر کی گئی،بھارتی سوشل میڈیاپرشیئرکی گئی سیالکوٹ پرحملےکی یہ وڈیوجھوٹ پرمبنی ہے، ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی ، بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک وڈیو بھی شیئرکی گئی،وڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کئےالفاظ کو...
    بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کی افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے اندر گھس کر ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں وہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کا نیا کرش قرار دیے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد ان کے حق میں بیان دیتے نظر آتی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر سول اسپتال مکلی لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ فوٹو فائل ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے پیش امام مولانا عبد الباسط صدیقی انتقال کر گئے۔ مفتی مولانا شاکر نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مرحوم والد مولانا عبد الباسط صدیقی شاہ جہاں مسجد کے نویں شاہی خطیب تھے۔ مفتی مولانا شاکر نے بتایا کہ مرحوم مولانا عبد الباسط صدیقی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر شاہ جہاں مسجد میں ادا کی جائے گی۔ مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر سول اسپتال مکلی لے...
    جنیوا(نیوز ڈیسک) جنیوا: سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری تجارتی مذاکرات میں اہم پیشرفت کے بعد امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق، مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزراء اور سفیر نے شرکت کی، اور امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اس پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، اور تجارتی معاہدے کی تفصیلات پاکستانی وقت کے مطابق آج شما کسی وقت جاری کی جائیں گی۔ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریز نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد تجارتی خسارے کو کم کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کا حامی ہے اور روابط بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فون پر بات چیت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے جنوب ایشیائی پڑوسیوں پر جنگ بندی اور رابطہ قائم رکھنے پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کی اور یوکرین جنگ پر امریکا کے مؤقف کی توثیق کی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج اہم رابطہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رابطہ ہاٹ لائن پر صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس میں فریقین 10 مئی کے سیز فائر کے فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے۔ ڈی جی ایم اوز کے درمیان دس مئی کی سہ پہر بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے اس رابطے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو رہی ہے، جن کے لیے ابتدائی رابطے جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ’ہزار سال‘ سے جاری کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ان کا یہ حالیہ بیان پاکستان بھارت اور کشمیری عوام کے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مذکورہ بیان کو پاکستان کے حکومتی و سفارتی حلقے جہاں خوش آئند اور امید افزا قرار دے رہے ہیں وہیں بھارت ان کے اس بیان سے خاصا ناخوش نظر آتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم شملہ معاہدے 1972 کی رو سے مسئلہ کشمیر ایک دو طرفہ معاملہ ہے اور اس...
    فائل فوٹو کراچی میں جناح اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے اور وہ اسپتال کے باہر چائے پینے ہوٹل گیا تھا۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ فائرنگ کرنے والے کی شناخت ظاہر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر نے ہوٹل میں اندھا دھند فائرنگ کی، جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کیا،ایس ایس پی ساؤتھ کا بتانا ہے کہ ملزم ظاہر خود  بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
    کراچی: وزیر منصوبہ بندی اور توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ کراچی ڈویژن کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے اجلاس ہوا جہاں چیٸرمین منصوبہ بندی و ترقیات نجم احمد شاہ نے منتخب نماٸندوں کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی اور اجلاس میں کراچی ڈویژن کے لیے آنے والے بجٹ میں اسکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پرانی جاری اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق یوسی...
    پاک بھارت جنگ میں سیز فائر کے بعد پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کی جانب سے برملا کہا جا رہا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران پاکستان کا پلڑا بھاری رہا جب کہ بھارتی حکمت عملی ناکامیوں کا شکار رہی۔ برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے۔ ایک رپورٹ میں ٹیلی گراف نے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے تضحیک آمیز شکست ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی...
    سی ڈی اے ، بارشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فائر اینڈ ریسکیو یونٹس مکمل طور پر فعال WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے چیف کمشنر اسلام آباد، اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفینس محمد علی رندھاوا کے ہدایات پر سی ڈی اے نے جاری بارشوں کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام سب اسٹیشنز پر واقع فائر اینڈ ریسکیو یونٹس کو مکمل طور پر فعال کر دیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گشت کر رہی ہیں تاکہ چوکسی کو یقینی بنایا جا سکے، ناگہانی واقعات سے بروقت نمٹا جا سکے، اور عوام کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔ اب تک کئی کامیاب آپریشنز...
       اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فتح میزائل نے بھارت میں تباہی مچا دی، اس تباہی میں متعدد ہوائی اڈے، میزائل سسٹمز، جن میں براہموس سپر سانک کے ذخیرے بھی شامل ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فتح میزائل سسٹم 100، 120 اور 400 کلومیٹر تک فتح، فتح اول اور فتح دوم کی صورت پاکستان آرمی کے پاس موجود ہے۔ یہ میزائل انرشیل نیویگیشن سسٹم اور گلوبل سیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے اور دشمن کے علاقے تک کسی بھی بلیسٹک میزائل دفاعی نظام کو دھوکا دیتے ہوئے پوری قوت کے ساتھ اپنے اہداف کو تیر بہ ہدف نشانہ بنانے کی بہترین صلاحیتوں کا حامل ہے۔میزائل لانچنگ ٹرک کے ذریعے اپنے مختص مقام تک لے جایا جاتا ہے اور 2،...
    اجلاس میں کھیل کے میدانوں، پارکوں، اور تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ ان کے انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اسکیموں اور تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی ڈویژن میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر غور کے لیے پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس وزیر منصوبہ بندی و توانائی ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ناصر حسین شاہ نے کی جبکہ سینئر رہنماؤں خورشید شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، سینیٹر وقار مہدی اور اعجاز جاکھرانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی سے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آج رات 10 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج رات 10 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے...
    —فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سوا 7 بجے شام یہ پریس کانفرنس کریں گے۔پاک بحریہ اور فضائیہ کے سینیئر افسران بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ہوں گے۔
    بھارت کی جانب سے کشمیر کو پاک بھارت کا باہمی مسئلہ قرار دیے جانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان امریکی صدر نے حالیہ پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے بیان میں مسئلہ کشمیر کا تذکرہ بھی کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں ہاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر دیکھوں گا کہ کیا کشمیر کے پرانے مسئلے کا کوئی حل نکل سکتا ہے؟ سیاسی ماہرین کی نظر میں امریکی صدر کا حالیہ بیان پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔ مزید پڑھیے: ’امریکی صدر جنگ بندی کا دعویٰ کرنے والے کون ہوتے ہیں‘، بھارتی میڈیا نے...
      پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6)وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے خارجہ ملاقات میں ہونیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد صادق نے ملاقات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایوں کیساتھ باہمی احترام اورتعمیری اشتراق پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ Post Views: 4
    پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں  کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6)وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے خارجہ ملاقات میں ہونیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد صادق نے ملاقات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایوں کیساتھ باہمی احترام اورتعمیری اشتراق پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
    آج ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے.ڈی جی آئی ایس پی آر، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسرا کے ہمراہ آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 7 بج کر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔پاک فوج کے افسران اپنی پریس کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے اہم تفصیلات پیش کریں گے۔
    چيئرمين پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چيئرمين پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مودی دوبارہ شرارت کرے گا تو اس سے بڑا جواب ملے گا۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن ہماری افواج کا سامنا نہیں کرسکتا، تاریخ لکھے گی کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر ناکام کیا اور بھارت ناکامی کے بعد امریکا کے ذریعے معافی پر اتر آیا تھا۔ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں: طاہر محمود اشرفیپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کے ساتھ اب جعفر ایکسپریس کی بھی تحقیقات ہونی...
    نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے 65 سے زائد طلبا کو معطل کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ان طلبا کو عبوری معطلی پر رکھا گیا ہے اور انہیں ہاسٹل، امتحانات اور کیمپس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ دیگر کالجوں کے طلبا اور سابق طالب علموں سمیت 33 افراد کو کیمپس سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ یہ اقدام بدھ کو اس وقت اٹھایا گیا جب یونیورسٹی حکام کی درخواست پر نیویارک پولیس کو بلایا گیا اور مظاہرہ ختم کرایا گیا۔ یہ مظاہرہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف طلبا کی جانب سے کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کی اسرائیل حمایتی کمپنیوں سے سرمایہ نکالنے...
    جنگ بندی کے باوجود بھارت نے تاحال کرتار پور راہداری نہیں کھولی جس کی وجہ سے بھارت تعلق رکھنے والے سکھ یاتری گردوارہ دربار صاحب کی یاترہ سے محروم ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھلی ہوئی ہے، مقامی اور بیرونِ ملک سے یاتریوں کی آمد جاری ہے۔ بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتار پور راہداری کو بند کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 10 فروری کو علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں ’آپریشن بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) کا آغاز کیا تھااور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور میزائل...
    نورمقدم قتل کیس سماعت کے لیے مقرر، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت 13 مئی کو ہوگی۔ ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی بریت کیخلاف شوکت مقدم کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ کیس میں سزا یافتہ شریک مجرمان کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی۔ یاد رہے کہ ظاہر جعفر نے سابق سفیر شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کو 20 جولائی 2021 کو نہایت بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    لاہور:پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم، حالیہ جنگ بندی اور امن کی صورتحال کے بعد، پی سی بی نے لیگ کی بحالی کی کوششوں کو تیز کر لیا ہے۔ پی سی بی نے اس سلسلے میں ٹیم مالکان سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور غیر...
     ( عثمان خان)پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئےکھلنے کے بعدحج آپریشن مکمل طورپربحال ہوگیا۔   ترجمان وزارت مذہبی امورکاکہناہے کہ فلائٹ آپریشن کی وقتاً فوقتاً بندش کے باعث مجموعی طور پر 10 حج پروازیں منسوخ ہوئیں، لاہور سے 3، اسلام آباد سے 2 جبکہ کراچی اور ملتان کی ایک، ایک حج پرواز منسوخ ہوئی۔  ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق فلائٹس منسوخی کے باعث 2 ہزار 290 عازمین کا شیڈول متاثر ہوا،ایک ہزار 277 عازمین کو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جاچکا ہے، رہ جانے والے ایک ہزار 13 عازمین کو جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کردیا جائے گا،اب تک 19 ہزار 669 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان کا پرچم...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی اور بہت بڑی شکست ہوگئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے امریکا، سعودی عرب اور ایران کے ساتھ رابطہ کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری کامیابی کو دنیا اور خود بھارتی میڈیا بھی تسلیم کررہا ہے اور انہوں نے ہمارے موقف کو سراہا اور انڈیا کا ساتھ نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کی میٹنگ میں بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشت گردی...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات کی پیش کش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ مذاکرات 15 مئی کو ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے چاہئیں اور جن کا مقصد ایک پائیدار امن کا قیام اور جنگ کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ روس نے یوکرین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ ان کے مطابق 2022 میں جنگ کے آغاز کے فوراً بعد مذاکرات شروع کیے گئے تھے، لیکن انہیں یوکرین نے یکطرفہ طور پر ختم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ’روس نے مذاکرات ختم نہیں کیے تھے، یہ کییف تھا جس نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔ اب بھی ہم بغیر...
    جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا، بھارتی عہدیدار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی اور کراچی: بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک اہم آبی تقسیم کے معاہدے، سندھ طاس معاہدہ، کی معطلی ابھی تک جاری ہے، باوجود اس کے کہ دونوں ممالک نے ہفتہ کو شدید لڑائی کے بعد سیز فائر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ 4 بھارتی عہدیداروں نے ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔سندھ طاس معاہدہ، جسے 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی سے مرتب کیا گیا تھا،...
    —فائل فوٹو جنگ بندی کے باوجود بھارت کی طرف سے کرتار پور راہداری ابھی تک بند ہے۔ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھلی ہوئی ہے۔ دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور میں مقامی اور بیرونِ ملک سے یاتریوں کی آمد جاری جاری ہے ۔  کرتار پور راہداری آج تیسرے روز بھی بند بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتار پور راہداری آج تیسرے روز بھی بند ہے۔ انتظامیہ نے کہا کہ  گردوارہ دربار صاحب پوری طرح کھلا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتار پور راہداری کو بند کر دیا گیا تھا۔اس حوالے سے بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہا تھا کہ بھارت نے کرتار پور راہداری کی خدمات معطل کر دی ہیں۔
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے انڈیا اور پاکستان کے مابین جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے حالیہ مخاصمت کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی لانے کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے اپنے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ اس معاہدے کے ذریعے پائیدار امن قائم ہو گا اور دونوں ممالک کے مابین وسیع تر اور دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے سازگار ماحول بنانے کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ خطے میں امن و استحکام کو تقویت دینے کی کوششوں میں تعاون مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔ 22  اپریل کو جموں و کشمیر...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاک فضائیہ کے شیر دل مسیحی پائلٹ کامران مسیح نے راجوڑی ائیربیس تباہ و برباد کر کے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے سوشل میڈیا پر ان کی بہادری پر اس سپوت کو قوم کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے فیصل آباد کے رہائشی پاک فضائیہ کے شیر دل پائلٹ کامران مسیح نے دفاعی وطن میں بہادری کی مثال قائم کردی اور دمن کی صفوں کو تہہ تیغ کرتے ہوئے بخیرو عافیت واپس پہنچے۔پاک فضائیہ کے قابل فخر سپوت کو شاباش اور ویلڈن۔
    ​​​​​​​الجولانی اقتدار میں آنے کے بعد اب تک سعودی عرب، امارات، ترکی، مصر، اردن، اور حال ہی میں فرانس کا دورہ کر چکے ہیں۔ عراق نے بھی انہیں عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دمشق پر قابض باغی گروہ کے سربراہ کا بحرین کا دورہ آخری لمحے تک خفیہ رکھا گیا، تاہم کچھ دیر قبل بحرین کے بادشاہ نے منامہ میں ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ فارس نیوز کے مطابق، ابومحمد الجولانی، جو شام پر قابض شورشیوں کے سربراہ ہیں، ایک سرکاری دورے کے تحت بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ کیا کہ الجولانی اور ان کے ہمراہ وفد بحرین کے الصخیر ایئر...
    پاکستان نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے پرُعزم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے باوجود ہمارے فوجیوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ماننا ہے کہ جنگ بندی پر عملدرآمد کے بعد کسی بھی مسئلے کو مناسب سطح پر بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی ثالثی میں سیز فائر ہوگیا ہے، اور مسائل حل کرنے کے لیے بات چیت پر اتفاق ہواہے۔ آج صبح فجر کی نماز...
    امریکی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے لیکن مودی سرکار اب بھی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کے 4 عہدیداروں نے تصدیق کی کہ جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔ بھارتی حکام نے غیرملکی خبر ایجنسی کو مزید بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف فیصلوں اور پابندیوں پر جنگ بندی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ پہلگام حملے کے فوری بعد پاکستان پر لگائے گئے تجارتی اور ویزا پابندیاں بھی جنگ بندی کے باوجود عائد رہیں گی۔ بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے پہلے لگائی گئی پابندیوں اور فیصلوں پر سیزفائر سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ جوں کی توں...
    غاصب اسرائیلی رژیم کے سابق وزیر جنگ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کیساتھ نیتن یاہو کابینہ کے تعلقات اسوقت دوطرفہ تعلقات کی پوری تاریخ میں "بدترین صورتحال" سے دوچار ہیں! اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کی انتہا پسند سیاسی جماعت "اسرائیل ہمارا گھر" (Yisrael Beiteinu) کے سربراہ اور سابق وزیر جنگ اویگڈور لائبرمین نے نیتن یاہو کابینہ کی پالیسیوں کے نتیجے میں اسرائیل و امریکہ کے باہمی تعلقات میں انتہائی گراوٹ پر شدید تنقید کی ہے۔ اس بارے اسرائیل چینل 12 کے ساتھ گفتگو میں اویگڈور لائبرمین کا کہنا تھا کہ جو شخص یہ بھی نہیں جانتا کہ 1 سال اور 7 ماہ بعد بھی حماس کو کس طرح سے شکست دینی ہے، وہ 17 سال بعد...
    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسےامن کی فتح اور خطے کی پائیداری کے خواہشمند تمام افراد کی فتح سے منسوب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس اعلان کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی۔ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم قدم ہے اور دونوں ممالک  کو بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کو مستقل بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے قومی سلامتی کو برقرار رکھنے میں مسلح افواج کے...
    گذشتہ بدھ سے شروع ہونے والے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے دوران دو امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے چین میں تیار کردہ جے-10 لڑاکا طیاروں کے ذریعے بھارت کے کم از کم دو فوجی طیارے مار گرائے گئے، جن میں ایک فرانسیسی ساختہ “رافال” طیارہ بھی شامل ہے۔ اگرچہ بھارت نے کسی بھی طیارے کے تباہ ہونے کی تردید کی ہے تاہم پاکستان کے وزیر دفاع و خارجہ نے جے-10 طیاروں کے استعمال کی تصدیق کی، البتہ انہوں نے استعمال شدہ ہتھیاروں یا میزائلوں سے متعلق کچھ نہیں کہا۔ خفیہ معلومات کا خزانہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اس تناؤ نے چین کے لیے سنہری موقع فراہم کیا، جسے ماہرین ایک “قیمتی...
    پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والا ایس-400 سسٹم کیا ہے، بھارت کے پاس کیسے آیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز نیو دہلی (آئی پی ایس )پاک فضائیہ نے بھارت کی ریاست پنجاب کے علاقے آدم پور میں قائم بھارتی ایئربیس پر نصب دنیا کا جدید ترین میزائل سسٹمز میں سے ایک ایس-400 تباہ کردیا اور اس کی لاگت کا تخمینہ 1.5 ارب ڈالر بتایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس سے خریداری کے بعد بھارت نے یہ دفاعی سسٹم شمال، مغرب اور مشرقی علاقوں میں نصب کیا تھا اور اس کا مقصد چین اور پاکستان کے خلاف استعمال کرنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس-400 سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے حتمی طور...
    بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں حالیہ جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔بھارت کے 4 عہدیداروں نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کی اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر موقف پیش کیا۔بھارتی حکام نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے، بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے۔ حکام نے مزید کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف کیے گئے تمام فیصلے برقرار رہیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کینیڈا میں کام کرنے کے لیے ورک پرمٹ کی ضرورت ہے اور پروٹیکٹوریٹ امیگرنٹس سے تحفظ حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ کینیڈا کا ورک ویزا، جسے ورک پرمٹ بھی کہا جاتا ہے غیر ملکی شہریوں کو کینیڈا میں عارضی طور پر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اوپن ورک ویزا: اس قسم کا ویزا غیر ملکی شہریوں کو اپنی پسند کے کسی آجر کے لیے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ایمپلائر کے لیے مخصوص ورک ویزا: اس قسم کا ویزا آپ کو صرف ایک آجر کے لیے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے جس نے ویزا حاصل کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کھلے کام کے پرمٹ اکثر اہلیہ اور ہنر مند کارکنوں کے زیر کفالت بچوں،...
    نیویارک:امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا اور سنسنی خیز انکشافات کیے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔ امریکی صحافی کا کہنا تھاکہ امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ترک حکام سے رابطہ...
    پی ڈی پی خاتون لیڈر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرکے کشمیر میں خراب ہوتی صورتحال اور بھارت و پاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت و پاکستان کے درمیان صورتحال کافی کشیدہ ہے، اس درمیان پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے امن و امان کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرکے کشمیر میں خراب ہوتی صورتحال اور بھارت و پاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ التجا مفتی نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ سرینگر میں اس وقت مسلسل دھماکے ہو رہے ہیں، اس پاگل پن...
    —فیس بک پی ٹی وی ویڈیو گریب آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے تحت لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب جاری ہے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی مزید متعدد پوسٹوں کو تباہ کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کی پانڈو سیکٹر میں چھاؤ گلی پوسٹ، لیپہ سیکٹر میں لعل جان پوسٹ تباہ کر دی گئی۔پاک فوج نے بھارت کے قلعہ ڈھیر، گرین پلیٹو پوسٹ، جنگل ون پوسٹ بالمقابل پیر کانٹھی سیکٹر، نیو کمپلیکس بالمقابل دھودی سیکٹر کو بھی تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی اسلام آباد پوسٹ اور سوکا جبرا پوسٹ...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق آدم پور میں بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کر دیا گیا، پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے حملہ کیا، بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے آپریشن "بنیان مرصوص" نے بھارت میں تباہی مچا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آدم پور میں بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کر دیا گیا، پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے حملہ کیا، بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ بھی تباہ کر دی ہے۔ واضح...
    اسلام آباد‘نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اورپٹھان کوٹ ائیر بیسر سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر تے ہوئے اڑی سپلائی ڈپو کو بھی تباہ کر ڈالا ہے۔اس کیفیت نے بھارت کو خوف میں مبتلا کردیا ہے جس کااثر ان کے میڈیا حتیٰ کہ اینکرز کی گفتگو میں بھی جھلکنے لگا ہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی چینلز کی ایک ایسی ہی...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارت کے جدید ترین دفاعی نظام S-400 کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے نے ہائپرسونک میزائل سے لیس ہو کر بھارتی حدود میں کارروائی کی، اور انتہائی مہارت سے S-400 سسٹم کو تباہ کر دیا۔ یہ حملہ نہ صرف تکنیکی طور پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے بلکہ بھارت کے نام نہاد دفاعی دعوؤں اور عسکری غرور کو بھی خاک میں ملا دیا ہے۔ ان تاریخی مناظر کی خصوصی تصاویر سامنے آگئی JF-17 تھنڈر کی روانگی، ہدف کی نشاندہی اور کامیاب کارروائی کے لمحات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ حکومتی و عسکری حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی...
    بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے کامیاب آپریشن بُنیان مرصُوص کے باوجود کراچی بندرگاہ پرمعمول کا کام جاری ہے۔ پورٹ ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر بندرگاہ پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے، تاہم بندرگاہ پر تجارتی مال سے لدے جہازوں کی آمدورفت معمول کے تحت جاری ہے۔  بھارت کے متعدد اہم فوجی اہداف تباہ، دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ اسی کارروائی کے دوران ادھم پور ایئر بیس، پٹھان کوٹ کی ایئر فیلڈ اور سورت گڑھ ائیر فیلڈ کو بھی مکمل طور...
    آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے ذریعے پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جس کے انتہائی قابل فخر اور تاریخ ساز مناظر سامنے آگئے۔ بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام پر آگئے، ہائپر سونک میزائل لے جا کر بھارتی S -400 سسٹم کو تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کی تاریخی ویڈیو منظر عام پر آئی۔ بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کر کے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، پاکستان نے بھارت کا یہ جدید سسٹم تباہ کر کے نام نہاد بھارتی دفاعی نظام اور کھوکھلے دعووں کو زمین بوس کر دیا ہے۔ Post Views: 5
    جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف نشانے پر ہوں گے، سیاسی وعسکری قیادت پاکستان نے انتباہ کیا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا، جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف نشانے پر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی و عسکری قیادت نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حرکت کے سنگین نتائج ہوں گے، ایسی تباہی ہوگی کہ دنیا ماضی کی تمام جنگیں بھول جائیں گی۔
    سری نگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں سرینگر ایئر بیس اور آرمی ہیڈ کوارٹرز کے قریب 2 دھماکے سنے گئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سرینگر میں بھارتی فوجی تنصیبات کے قریب زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔ سرینگر ایئر بیس اور آرمی ہیڈ کوارٹرز کے قریب ہوئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مرکزی شہر سرینگر کے علاوہ بارہ مولا میں بھی 2 دھماکے سنے گئے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا جسے آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر...
    بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی فورسز کی جانب سے دشمن کو دیے گئے بھرپور جواب میں دیگر ائیر فیلڈز کے ساتھ بھارت کی ادھم پور ائیر بیس بھی تباہ ہوئی۔بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا اور بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے پاکستان نے دفاعی نظام سے ناکام بنایا۔پاکستان نے بھارت کو جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ...
    پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے بھرپور جواب کے بعد دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر دیا...
    پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اورپٹھان کوٹ ائیر بیسر سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر تے ہوئے اڑی سپلائی ڈپو کو بھی تباہ کر ڈالا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی چینلز کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارتی نیوز چینلز پر پاکستان کی جوابی کارروائی کو دکھایا جارہا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے بھارتی اینکر میزبان سے سوال کررہا ہے کہ ہمیں بتایا...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ نے بھارت کے غرور ایس 400 کو تباہ کرنے والے فخر پاکستان جے ایف تھنڈر کی پرواز بھرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر نے ادھم پور میں سپر سانک میزائل کے ذریعے بھارتی دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کیا جس کی اُڑان بھرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے ۔ ویڈیو دیکھیں: بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو بھی نہ بخشا، شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ مزید :
    پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی ایئربیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا، جس کی تصدیق بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔  سوشل میڈیا پر بھارتی ایئربیس ادھم پور کی تباہی کے مناظر پر مبنی ویڈیوز گردش کرنے لگی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں ایئربیس ادھم پور ہونے والے پاکستانی حملے کے نتیجے میں دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل اُٹھتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ریسکیو کےلیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی بٹھنڈہ ایئرفیلڈ، سورت گڑھ ایئر فیلڈ اور سرسہ ایئر فیلڈ کو بھی...
    راولپنڈی/نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2025ء ) آپریشن بنیان مرصوص شروع ہونے کے بعد پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلے رابطہ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد دونوں افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کی آج ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد دونوں ممالک کی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی طرف سے آج ہاٹ لائن پر پہلی بار رابطہ کیا گیا اور صورتحال پر بات چیت ہوئی اور جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ادھر میڈیا بریفنگ...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 مئی 2025)بھارتی فوج نے پاکستانی جوابی حملے میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرلیا،پاک فوج نے کامیابی سے بھارتی ملٹری سائٹس کو نقصان پہنچایا،اودھم پور ،آرم پور،پٹھان کوٹ میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا،ترجمان بھارتی فوج صوفیہ قریشی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہماری مغربی پوسٹوں پر حملے کئے گئے۔پاکستان کی جوابی کارروائی میں پٹھان کوٹ ائیربیس دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے ۔پاکستان نے اس کے علاوہ آدم پور ائیرفیلڈ کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔پاکستان نے دہرنگیاری میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشن تباہ کر دی ہیں۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے تابڑ توڑ حملوں کے نتیجے میں نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا...
    سیالکوٹ (ویب ڈیسک)   پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے  والے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو نشانہ بنانے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک شعر کے ذریعے دشمن کو اہم پیغام دیا۔  پاک فوج کی جانب سے بھارت کو پاکستان میں دراندازی پر منہ توڑ جواب دینے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شعر کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔خواجہ آصف نے اپنی ایکس پوسٹ میں فیض احمد فیض کا شعر لکھا کہ ' جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا۔' بھارت نہ رکا تو جواب اس سے بھی سخت ہوگا" پاکستان کی عسکری و سیاسی...
    اسلام آباد (اے بی این نیوز) چڑہوئی کے علاقے میں ایک بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے بعد بھارتی پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے ہنگامی چھلانگ لگا کر پاکستان کی حدود میں لینڈنگ کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بھارت پر ڈرونز کی یلغار، 3 گھنٹے سے دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری
    کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام مظاہرے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں، کشمیریوں اور ان کے ہمدردوں کی بڑی تعداد اور متعدد سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر برسلز میں جمعہ کو بھارتی سفارتخانے کے سامنے بھرپور احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے پاکستان پر بھارتی حملوں کی مذمت کی۔ بھارت کی طرف سے آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں پر 7 اور 8 مئی کی رات کو تاریکی میں پے درپے جارحانہ حملوں کے خلاف آج کشمیر کونسل ای یو اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں نے برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے...
    لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے  رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے ازلی دشمن کو دن کے اجالے میں زوردار جواب دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارت کا ایک سینیئر انتظامی افسر مارا گیا ہے، افراتفری کی صورتحال ہے، کوئی سرکاری اہلکار کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع  کرتے ہوئے آپریشن 'بنیان المرصوص'( آہنی دیوار) کا آغاز کردیا اور بھارت کی متعدد ائیربیسز کو  تباہ کر دیا۔ پاکستان کے فتح میزائل کی کیا خصوصیات ہیں ؟ جانئے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے  اور...
     وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا اور پاک فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایئرڈیفنس سسٹم نے میزائل حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا اور قوم کا مورال بلند ہے۔
    پاکستان نے "آپریشن بنیان المرصوص" کا آغاز کر دیا اور پاکستان کے جے ایف-17 تھنڈر نے بھارتی S-400 دفاعی سسٹم تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرفورس کے جے ایف-17 تھنڈر طیارے نے بھارت کے جدید ترین S-400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فضائیہ نے ہائپر سونک میزائلوں کی مدد سے بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے آدم پور میں موجود S-400 سسٹم کو نشانہ بنایا، جس کی مالیت تقریباً 1.5 بلین امریکی ڈالر ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ حملہ "آپریشن بنیان المرصوص" کے تحت کیا گیا، جو کہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں کے جواب میں شروع کیا گیا ہے۔ آپریشن کا آغاز فجر کے وقت کیا گیا، جس کے دوران...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاک فضائیہ نے ایک اور بڑی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے جدید دفاعی نظام S-400 کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کے ذریعے کی گئی، جنہوں نے ہائپر سونک میزائل استعمال کیے،حملہ بھارتی علاقے آدم پور میں کیا گیا جہاں S-400 میزائل سسٹم نصب تھا۔ اسی کارروائی کے دوران سورت گڑھ ایئرفیلڈ کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود بھارتی جنگی اثاثے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ یہ کامیاب کارروائیاں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور مکمل تیاری کا مظہر ہیں۔ بھارتی دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے، جب کہ...
    مظاہرین نے بی بی سی شرم کرو، اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کرو، نسل کشی کے خلاف یہودی اور خون آلود بی بی سی جیسے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بی بی سی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی رپورٹنگ کے ذریعے اسرائیل کو جواب دہی سے بچا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں سرگرم فلسطینی حامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بی بی سی کے ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ کیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ برطانوی نشریاتی ادارہ غزہ میں اسرائیلی مظالم اور نسل کشی کو چھپا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بی بی سی کی عمارت پورٹ لینڈ پلیس پر ہونے والے اس ہنگامی مظاہرے میں درجنوں مظاہرین شریک ہوئے جنہوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے...
    مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ فائر کیے گئے ڈرونزہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ گزشتہ رات سے اب تک مزید 48ڈرونز تباہ کر دیے گئے ، سیکیورٹی ذرائع پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اب تک 77ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8مئی کی شام تک 29بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48ڈرونز تباہ کر دیے گئے ۔ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔پاک فوج کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں ڈرونز گرائے گئے جن میں وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ، راولپنڈی، لاہور، اٹک اور کراچی سمیت دیگر شامل ہیں۔گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ...
    آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے تحت ہونے والی تازہ کارروائی میں اودھم پور میں واقع بھارتی فضائیہ کا اہم اڈہ شدید نقصان سے دوچار ہوا ہے۔ اس کارروائی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس دھماکے سے اٹھنے والے دھوئیں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویڈیو بنانے والا بتا رہا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس کے پاس ایک بم پھٹا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایئر بیس کو پاکستان کے جوابی کارروائی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ  پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان کی جانب سے بھارت کو ہر محاذ پر جواب دیا جا رہا ہے ۔ تازہ ترین ا طلاعات کے مطابق بھارت  میں اندھرے چھا گئے ۔سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا ہے۔   اس سے قبل بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر زکے جی ٹاپ کو   تباہ کر دیا گیا  جبکہ  سپلائی ڈپو اڑی  کو تباہ کر دیا گیا  ۔  پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا   اور ائیر بیس ادھم پور کو بھی  تباہ کر دیا گیا   جبکہ پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے بھارتی حملے کے نتیجے میں پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد بتا یا ہے کہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمارے تحمل کو کمزور ی سمجھا اس لیے بھارت کو اس کے حملے کا جواب دے دیا ہے ، اگر بھارت چاہتا ہے تو آئے بیٹھ کر بات کرے لیکن پاکستان کے اس جواب کے بعد اگر بھارت مزید جارحیت چاہتا ہے تو جواب بہت سخت ہو گا۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے سیکیورٹی ذرائع سے بتا یا کہ پاکستان کی ملٹری اور سیاسی لیڈرشپ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر اب بھارت جارحیت کا مظاہرہ کرے گا تو پھر پاکستان...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ  بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر زکے جی ٹاپ کو   تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ  سپلائی ڈپو اڑی  کو تباہ کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔ اس سے کچھ دیر قبل  پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا   اور ائیر بیس ادھم پور کو بھی  تباہ کر دیا گیا   جبکہ پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ۔ یاد رہے کہ ادھم پور ایئر بیس کو فتح ون 3میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ۔  آپریشن بنیان مرصوص ، پاکستان کے میزائل داغنے کی ویڈیو سامنے آگئی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق...