2025-08-12@02:35:42 GMT
تلاش کی گنتی: 7453

«کے اہم»:

(نئی خبر)
    بولی وڈ کےمسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں عارضی طور پر رہائش اختیار کر لی — اور وہ بھی کسی عام اپارٹمنٹ میں نہیں بلکہ چار لگژری فلیٹس میں، جن کا مجموعی ماہانہ کرایہ تقریباً80 لاکھ روپے ہے۔ ✅ پانچ سال کا معاہدہ، کروڑوں کا سکیورٹی ڈپازٹ رپورٹس کے مطابق عامر خان نے 5 سال کے کرایہ معاہدے پر یہ فلیٹس حاصل کیے ہیں اور اس کے لیے تقریباً 4 کروڑ 70 لاکھ روپے بطور سکیورٹی ڈپازٹ جمع کرائے ہیں۔ یہ فلیٹس باندرہ کے ولنومونا اپارٹمنٹ میں واقع ہیں، جن کا دلکش سمندری منظر انہیں مزید پرکشش بناتا ہے۔ پرانے گھر کی ری ڈیولپمنٹ عامر خان اس وقت ممبئی میں اپنی مستقل رہائش گاہ “ورگو ہاؤسنگ سوسائٹی”...
    امریکی خلائی ادارہ ناسا چاند پر توانائی کے مستقل ذرائع کے لیے نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اس نے سنہ 2030 تک چاند پر ایک نیوکلیئر ری ایکٹر نصب کرنے کے منصوبے کو تیز کر دیا ہے۔ یہ قدم چاند پر انسانوں کے مستقل قیام کی امریکی خواہشات کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چاند پر پانی اور معدنیات کی تلاش کا مشن ناکام، ناسا کا لونا ٹریل بلیزر منصوبہ ختم بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین اور روس بھی چاند پر اپنے قدم مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ناسا کے قائم مقام سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ یہ ممالک مستقبل میں...
    وفد نے امیر العظیم سے ملاقات کے دوران انہیں کشمیر اور کشمیری مہاجرین کے حوالے سے مختلف امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور وقاص انجم جعفری سے بھی منصورہ میں ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد نے منصورہ لاہور کا دورہ کیا اور امیر جماعت اسلامی سمیت اہم عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کشمیر کاز کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، کشمیریوں کا حق خودارادیت خطے میں پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے۔ امیر العظیم کشمیری فلاحی ادارے ریلیف آرگنائزیشن...
    سٹی 42 : پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشق میں مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ اور جنگی منظرناموں پر مشتمل آپریشنز کے مظاہرے کیے گئے۔ پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشق کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ اس مشق میں سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرے اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ مشق کے دوران مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ اور جنگی منظرناموں پر مشتمل آپریشنز کے مظاہرے بھی کیے گئے۔ کسی بھی شہر جانا ہو، کرایہ صرف 20 روپے؟ بڑا اعلان ہوگیا مشق کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ...
    مارگلہ اور دریائے سواں میں بننے والی سوسائٹیاں اسلام آباد کے زیر آب آنیکی وجہ ہیں، معاملہ قومی اسمبلی میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے اسلام آباد کے کئی رہائشی علاقوں کے زیرآب آنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔پی پی کی شاہدہ رحمانی نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں کے ساتھ اور دریائے سواں میں آبی گزرگاہ میں سوسائٹیاں بن رہی ہیں ، جن کی وجہ سے آج بھی اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی نے سوال کیا کہ کیا حکومت آبی گزرگاہوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس سینیٹر سید علی ظفر کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں “موشن پکچر (ترمیمی) بل 2024” پر تفصیلی غور کیا گیا، جس کا مقصد ملکی فلم انڈسٹری کو درپیش مشکلات کا حل نکالنا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ فلم کی سرٹیفیکیشن کے حوالے سے تمام ضروری عوامل پہلے سے ہی مدنظر رکھے جاتے ہیں، تاہم ہر بار کابینہ کی سطح پر نیا سینسر بورڈ بنانے اور اس پر طویل بحث سے فلم انڈسٹری کے معاملات تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے انہوں نے تجویز دی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت جون 2025 تک 50 ہزار افراد کو قرضے فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ اب تک تقریباً 64 ہزار درخواست دہندگان کو آسان اقساط یا بلا سود قرضے دیے جا چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر اپنی چھت اسکیم: کیا غیر شادی شدہ افراد بھی قرض لے سکتے ہیں؟ وزیراعلیٰ نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 ہزار سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں اور خاندانوں کی رہائش کے لیے تیار ہیں، جبکہ 45 ہزار کے قریب گھر تعمیر کے مراحل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں نے صرف وعدے...
    واشنگٹن :امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ روزگار کے اعداد و شمار  کے مطابق،  جولائی میں امریکی غیر زرعی شعبے میں  نئی ملازمتوں کی تعداد مارکیٹ کی توقعات سے بہت کم رہی۔ اس کے علاوہ، امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ نے مئی اور جون کے لئے روزگار کے اعداد و شمار  کو کمی کی جانب دوبارہ ایڈجسٹ کیا ہے. اس کے  پیش نظر  بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے چیف اکانومسٹ مارک زینڈی نے سوشل میڈیا پر خبردار کیا کہ حالیہ  ڈیٹا  ظاہر کرتا ہے کہ امریکی معیشت ‘کساد بازاری کے دہانے’ پر ہے۔زینڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی معاشی مشکلات کا براہ راست تعلق امریکی حکومت کی بڑھتی ہوئی ٹیرف پالیسی اور انتہائی محدود امیگریشن پالیسی...
      ویب ڈیسک :کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی آج رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک معطل رہے گی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کےمطابق کراچی میں جام صادق پل کےقریب 24 انچ قطر کی لائن منتقلی کے باعث گیس سپلائی بندرہےگی،لائن کی منتقلی بی آرٹی یلولائن منصوبےکی سرگرمی کےلئےکی جارہی ہے ترجمان کےمطابق سپلائی بندہونےسےڈی ایچ اےکےتمام فیز،ڈیفنس ویو اور اخترکالونی متاثر ہوں گے، اعظم بستی، قیوم آباد اورکلفٹن کے3، 5 اور 6 بلاک بھی متاثرہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ سیاسی حکمت عملی کے تحت سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت کے مطابق، مظاہرین آج دوپہر 3 بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ کی جانب مارچ کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنماﺅں نے نااہلی کے خلاف اور عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فرازسمیت زرتاج گل نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں جمع کرادی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے نااہلی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے.(جاری ہے) درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو بطور ممبر قومی اسمبلی سے ڈی نوٹیفائی کردیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو سنے بغیر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، ذرائع نے کہا کہ  اجلاس میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔ مزید :
    کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آج بوندا باندی کا امکان ہے، موسم ابر آلود رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن بھر سمندری ہوائیں چلنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی کے باعث اسلام آباد کے نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے، بہارہ کہو، ساون، چک شہزاد اور دیگر سوسائٹیوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ چک شہزاد اور...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری)اطلاعات ہیں کہ پیٹکو کے سربراہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات اور گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔ روزنامہ ممتاز کی تحقیقات کے مطابق پی اے آر سی کے ذیلی ادارے پیٹکو کے سی ای او منصب علی کھوکھر چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی کی گرفتاری کے فوراً بعد اچانک عوام کی نظروں سے اوجھل ہوگئے جن کے بارے میں بعد ازاں ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ ہنگامی طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر بیرون ملک چلے گئے تھے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے پیٹکو کے سربراہ اچانک بیرون ملک چلے گئے اور پھر وہاں سے اپنا استعفی...
    گیس کے لاکھوں صارفین کو نئے گیس کنکشن فراہم کرنے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں جب کہ گیس کمپنیوں سمیت دیگر اداروں نے اپنی تجاویز حکومت کو ارسال کر دیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے پاس 30 لاکھ کے قریب گیس کنکشن لگوانے کی درخواستیں گزشتہ چار  برسوں سے التوا کا شکار ہیں۔ گیس کے نئے کنکشن پر پابندی سال 2021 میں  عائد ہوئی جب گیس کا بحران سنگین ہوگیا  اور گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی۔ نئے کنکشن پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے 30 لاکھ کے قریب صارفین   گیس سے محروم ہیں اور مہنگی ترین ایل پی جی استعمال کرتے پر...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق چاروں افراد ایک دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بورڈ اتار رہے تھے کہ اچانک وہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، کرنٹ لگنے کے باعث چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔(جاری ہے) حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ ندیم، 25 سالہ نعمان ولد خالد، 26 سالہ اویس ولد توحید شامل ہیں، جبکہ چوتھے فرد کی شناخت نہ ہو سکی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ اتفاقیہ حادثہ تھا۔
    امریکا میں ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پالتو جانور، خاص طور پر کتے اور بلیوں کو چومنے یا ان کے منہ کو چومنے جیسی قربت صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کچھ افراد اپنے پالتو جانوروں سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ انہیں بوسہ دینا معمول بن چکا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عادت مختلف جراثیم اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ سی این این کی رپورٹ میں ناتھن روسو اسمتھ نے ماہرین کی رائے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے منہ میں ایسے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو انسانوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر اگر کسی انسان کے...
    وقاص عظیم: ملکی معیشت کیلئے اچھی خبرآگئی،نئےمالی سال کے پہلے ماہ میںہی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جولائی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر33.07فیصد کا اضافہ ہوااورٹیکسٹائل برآمدات 1ارب69کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1 ارب27 کروڑڈالرز تھا۔جون2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 53 کروڑ ڈالرز تھیں جبکہ جولائی 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 31 کروڑ ڈالرز تھیں۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں  ذرائع کے مطابق جولائی 2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب48 کروڑڈالرزاورجولائی 2021 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب47 کروڑ ڈالرز تھا۔  
    شارجہ حکام نے اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان متوقع سنسنی خیز مقابلے سے قبل امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ماضی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے دوران تماشائیوں میں کشیدگی اور جھگڑوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جس کے پیش نظر حکام نے ایسے واقعات کے اعادے سے بچنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی اور افغان شائقین کے لیے علیحدہ اسٹینڈز اور داخلے کے راستے مختص کیے جائیں گے تاکہ دونوں گروہوں کے درمیان فاصلہ رکھا جا سکے۔ یہ اقدام ان...
    کراچی: پاکستان میں ایشین کرکٹ کے میڈیا رائٹس 5.2 ملین ڈالرز (تقریبا ڈیڑھ ارب روپے ) میں سرکاری ٹی وی کو فروخت کر دیے گئے، ان میں 2 مینز ایشیا کپ شامل ہیں، 12ملین ڈالر کی ڈیمانڈ کرنے والا سونی انڈیا دیگر چینلز سے بھی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا،اس میں 19 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل میں رسائی  کی صورت میں 3 پاک بھارت مقابلے متوقع ہیں، گزشتہ برس ایشین کرکٹ کونسل کے 2024 سے2031 تک 8 سالہ میڈیا رائٹس170 ملین ڈالر (تقریباً 47ارب26 کروڑ پاکستانی روپے) میں سونی انڈیا کو فروخت کیے  گئے تھے۔ اس میں مینز،...
     اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات خطے کے استحکام اور عالمی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،یورپی یونین پاکستان کے بڑے تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داروں میں شامل ہے،پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، تجارت، ماحولیات، ہجرت اور علاقائی امن جیسے مشترکہ اہداف پاک۔یورپی شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے ۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں یورپی یونین کے سفارتی مشن کی سبکدوش ہونے والی  سربراہ ڈاکٹر رینا کیونکاسے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اور میاں محمد نواز شریف کا گزشتہ روزٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے میاں نواز شریف سے ان کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی۔
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی احتجاجی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر بڑا مظاہرہ نہ ہوسکا، عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات نہ ہوسکی، علیمہ خان، ڈاکٹر عظمٰی اور نورین نیازی چکری انٹرچینج سے آگے نہ آسکے صرف ایک سینیٹر، دو ایم این اے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 5 اگست پر راولپنڈی میں کوئی بڑا شو نہ کرسکی، پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل کے قریب مظاہرہ کرنے کی کال بے سود ثابت ہوئی، صرف سینیٹر ہمایوں مہمند، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ، ایم این اے ساجد خان مہمند اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر پہنچے جہاں پولیس نے آگے جانے سے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کے لیے سستے قرضوں تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔اسلام آباد میں زرعی قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو عزت اور وقار کے ساتھ دیکھا جائے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو کم شرح سود پر قرضے حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت ان کی زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آسان مالی معاونت فراہم کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک (ZTBL) کی اصلاحات کو تیز کرنے اور بینک کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ...
    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کوئٹہ، لورالائی، بارکھان اور چمن سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں اور جلسے منعقد کیے گئے، جن میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج: علی امین گنڈاپور ریلی سے خطاب کیے بغیر واپس روانہ، کارکنوں کا اڈیالہ جانے پر اصرار لورالائی میں احتجاج کے دوران صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کا استعمال کیا۔ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں لورالائی ٹیچنگ...
    بین الاقوامی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) انٹرنل میڈیسن اور ریڈیالوجی جیسے شعبوں میں ایسی باریکیاں پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو بعض اوقات ماہر ڈاکٹرز کی نگاہ سے بھی اوجھل رہتی ہیں۔اے آئی سی ٹی اسکین میں وہ چیزیں شناخت کر لیتی ہے جنہیں انسانی آنکھ نظر انداز کر دیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اے آئی سرجری اور تحقیق سمیت میڈیکل فیلڈ کے مختلف شعبوں کو تیزی سے بدل رہا ہے۔ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے وابستہ طبی ماہرین نے جناح اسپتال کراچی میں منعقد ہونے والی لیپرواسکوپی (laparoscopy) اور ویٹ لاس (بیریاٹرک) سرجری کی جدید تکنیکوں پر مبنی دو روزہ ورکشاپ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس ورکشاپ میں نیویارک سے...
    اپنے بیان میں بی وائی سی نے زائرین کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زائرین کے سفر پر پابندی ناقابل قبول ہے۔ حکومت زائرین کو سکیورٹی فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے زائرین کی جانب سے کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ زائرین کے قافلوں کو تحفظ فراہم کرے۔ اپنے جاری بیان میں بی وائی سی نے کہا کہ مذہبی آزادی ہر شہری کا آئینی و بنیادی حق ہے، جس پر کسی بھی صورت میں قدغن عائد کرنا ناقابل قبول ہے۔ حالیہ دنوں میں ریاست پاکستان نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر بلوچستان کے راستے...
    مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے باعث دنیا بھر میں کئی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ مائیکروسافٹ کی تازہ رپورٹ نے ان پیشوں کی نشاندہی کی ہے جو اس ٹیکنالوجی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ رکھتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’اے آئی‘ انقلاب: خواتین اور دفتری ملازمین کی نوکریاں خطرے میں، اقوام متحدہ کی وارننگ رپورٹ ’ورکنگ ود اے آئی‘ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2024 تک بنگ کوپائلٹ پر ہونے والی لاکھوں گفتگوؤں کا تجزیہ کیا گیا۔ اس تحقیق سے یہ واضح ہوا کہ مصنوعی ذہانت مختلف دفتری کاموں میں نہایت تیزی سے تحریر، مشورہ، معلومات اکٹھی کرنے جیسے امور انجام دے سکتی ہے۔ مصنوعی ذہانت سے محفوظ نوکریاں رپورٹ میں ان...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی احتجاجی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر کوئی قابلِ ذکر مظاہرہ نہ ہو سکا۔ نہ تو پارٹی کی قیادت بڑی تعداد میں پہنچی، نہ کارکن متحرک نظر آئے، اور نہ ہی عمران خان و بشریٰ بی بی سے اہلِ خانہ کی ملاقات ممکن ہو سکی۔ قیادت کی محدود رسائی، مظاہرہ بے اثر پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو راولپنڈی میں بڑا شو کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم صرف سینیٹر ہمایوں مہمند ، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ  اور ایم این اے ساجد خان مہمندہی اڈیالہ روڈ کے داہگل ناکے تک پہنچ سکے، جہاں پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے، امن و امان کی صورتحال اور پارلیمانی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاق کی اولین ترجیح ہے اور پارلیمنٹ صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے بلوچستان میں بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے یمن کے ساحل سے قریب پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں 56 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 132 لاپتہ ہیں۔یہ واقعہ یمن کے علاقے ابیئن میں شقرہ کے ساحل سے کچھ فاصلے پر پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار تمام لوگوں کا تعلق ایتھوپیا سے تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں 14 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ اب تک 12 افراد کی جان ہی بچائی جا سکی ہے جو تمام مرد ہیں۔ Tweet URL 'آئی او ایم' نے کہا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ 'مشرقی راستے' پر...
    سٹی42: پی ٹی آئی کی قیادت نے آج بانی کی رہائی کے لئے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سامنے  صرف ارکانِ پارلیمنٹ کے احتجاج کی کال دی تھی، کوئی رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر احتجاج کے لئے اڈیالہ جیل کی طرف نہیں گیا۔ اس دوران آج "عمران خان سےملاقات" کیلئے جانے والی نورین نیازی، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو پولیس نے چکری روڈ پر روک دیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق  آج اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کرنے کے لئے کوئی نہیں پہنچا، بعض میڈیا اطلاعات کے مطابق  محمود اچکزئی، سلمان اکرم راجہ اور شاندانہ گلزار نے بھی آج اڈیالہ جیل کی طرف جانے کی کوشش کی تھی، پولیس نے بانی کی تین بہنوں کیی طرح ان کو بھی  روک...
    لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور پنجاب پولیس آمنے سامنے آگئے۔ لاہور پولیس نے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہےذرائع کے مطابق 3 روز کے دوران 500 زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صبح سے اب تک احتجاج کی کوشش کرنے والے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سمیت 6 ایم پی ایز بھی گرفتار کیے گیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان عدل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تیعنات اور لبرٹی چوک پر بھی کنٹرینرز پہنچا دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قیدی وینز اور واٹر کینن ایوان عدل کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ایوان عدل سے وکلا کی لاہور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) پلاسٹک کے فضلے کی بڑھتی ہوئی مقدار اور انسانی صحت، سمندری حیات اور معیشت پر اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جنیوا میں ایک عالمی معاہدے کو حتمی صورت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے کہا ہے کہ ایسے معاہدے کے بغیر 2060 تک پلاسٹک کے فضلے کی مقدار تین گنا بڑھ چکی ہو گی جس سے انسانوں اور زمین کو بہت بڑا نقصان ہو گا۔ Tweet URL 2022 میں رکن ممالک نے پلاسٹک کی آلودگی کے بحران کا خاتمہ کرنے کے مقصد سے اس معاہدے کے لیے بات چیت شروع کی تھی جس کی پابندی ارکان پر لازم ہو گی۔(جاری ہے) اس...
    یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ، اکتوبر 2023 میں نسل کشی کے آغاز کے بعد سے، اسوقت بدترین انسانی تباہی کا سامنا کر رہا ہے اسلام ٹائمز۔ یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے اور ناجائز قبضے سے متلعلق غاصب صیہونی رژیم کے مذموم فیصلے پر سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں بین الاقوامی انسانی تنظیم نے تاکید کی کہ بین الاقوامی سطح پر مکمل بے حسی کے سائے میں جاری مذموم اسرائیلی منصوبے کا مقصد؛ غزہ کی پٹی پر ناجائز قبضہ اور وہاں بڑے پیمانے پر قتل عام ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس واچ نے خبردار کرتے...
    وزیرِاعظم شہباز شریف نے زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کسانوں کو آسان اور کم لاگت قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے کم رقبے والے کسانوں کو عزت و سہولت دینا ہوگی۔ چھوٹے کسانوں کو قرض کے حصول میں سنگین مشکلات درپیش ہیں، جنہیں ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک کی بہتری کے لیے اصلاحات کا فوری نفاذ یقینی بنایا جائے۔ نجی بینکوں کو بھی اس مہم میں شریک کیا جائے تاکہ وہ آسان شرائط پر زرعی قرضے فراہم کریں۔ مزید پڑھیں: یوم استحصال کشمیر پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات...
    اسلام آباد :چین کی جا نب سے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کوائی زو-1 اے لانچ راکٹ کے ذریعے پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پی آر ایس ایس -01 کی کا میابی سے خلا میں روانگی چین اور پاکستان کے خلائی تعاون کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دی گئی ہے اور دونوں ممالک نیز خطے کی ترقی اور تعاون کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطا بق ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ایک ایسا سیٹلائٹ ہے جو زمین کی سطح اور زمینی ماحول کا آپٹیکل یا الیکٹرانک جائزہ لینے کے لیے سینسرز استعمال کرتا ہے۔ یہ موسمیات، وسائل، سمندر اور ماحولیات جیسے شعبوں میں وسیع پیمانے پر استعمال...
    روس نے درمیانے اور قلیل فاصلے کے ایٹمی میزائلوں کی تنصیب پر پابندی کے معاہدے کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ نے اس اقدام کو نیٹو کی روس مخالف پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے، جبکہ سابق صدر دمتری میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ ماسکو مزید اقدامات کرے گا۔ میدویدیف، جو سابق روسی صدر ہیں اور اس وقت روس کی سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا: ’وزارت خارجہ کی جانب سے درمیانے اور قلیل فاصلے کے میزائلوں کی تعیناتی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان نیٹو کی روس مخالف پالیسی کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک نئی حقیقت ہے جسے اب...
    کراچی(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ماہم عامر کو اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس کا انہوں نے دو ٹوک جواب بھی دیا۔ حال ہی میں ماہم عامر نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ خوشگوار تصاویر شیئر کیں جن میں وہ مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔ تاہم، ان تصاویر پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے منفی تبصرے کیے۔ خاص طور پر ان کے دانتوں کی بناوٹ پر توجہ دی گئی۔ ایک صارف نے ان کے دانتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’یہ دانت نکلوا دو‘ جس پر ماہم عامر نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’نہیں نکالوں گی‘ جبکہ کئی صارفین ان کی خوبصورتی کی تعریف...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )ماہرین کے مطابق پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے بڑھتا ہوا زور اس کی تنگی سے دوچار معیشت کے لیے ایک اہم موڑ بن سکتا ہے اگر اسے مستقل پالیسیوں اور طویل مدتی سرمایہ کاری سے تعاون حاصل ہو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو وسعت دینے، سمارٹ گورننس سسٹم متعارف کرانے اور نجی شعبے کی شراکت کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کی حالیہ کوششوں کو عالمی معیشت میں پاکستان کو ایک مسابقتی ملک کے طور پر تبدیل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے نوٹ کیا کہ ملک کا ڈیجیٹل ایجنڈا اقتصادی ترقی کو تیز کرنے،...
    پونے(انٹرنیشنل ڈیسک) پونا بھارتی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کے ایک ملازم نے تنخواہ نہ ملنے پر دفتر کے باہر سڑک پرپڑاؤ ڈال دیا اور اس طرح اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ اس شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مذکورہ ملازم کا نام سوربھ مور ہے، جو دعویٰ کرتا ہے کہ کئی ماہ سے اس کی تنخواہ جاری نہیں کی گئی، جس کے باعث اُسے فٹ پاتھ پر سونا پڑا۔ تصویر میں سوربھ مور کے ساتھ ہی ایک ہاتھ سے لکھی گئی تحریر بھی نظر آتی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’میں نے ایچ آر کو اطلاع دے دی ہے کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں، اس لیے مجھے فٹ پاتھ پر کمپنی کے باہر رہنا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر سینئر سیاستدان خورشید احمد شاہ نے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دیوار برلن ماضی کا حصہ بنی، اسی طرح بھارتی بربریت کی سرحدی لکیر بھی مٹ جائے گی۔ یومِ استحصال کو انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی اور بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت کی علامت قرار دیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ: “ہم اتحاد، یگانگت اور طاقت کی بدولت دشمنوں کے لیے خوف کی علامت ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔” ان کے ان...
    سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ٹیرف میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے اور مقامی کمپنیوں کی نئی عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے فوری اقدامات کرے گا۔رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت خزانہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ نئی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی تیاری کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔بیان کے مطابق مقامی معیشت کے حوالے سے حکومت قلیل مدتی طلب کو بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گی جبکہ طویل المدتی مسابقت بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کی ترقی کے منصوبوں کے لیے مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان گزشتہ...
    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز ’’لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز‘‘ سے نوازا گیا۔ ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران نیول چیف نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مالی امداد کے نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ بی آئی ایس پی 13 اگست 2025 سے اپنے نئے “صحت اکاؤنٹس” ادائیگی نظام کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔اس نئے نظام کے تحت مستحق خواتین کو مالی امداد براہ راست ان کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی، ایجنٹ یا فرنچائز کے خود فنڈز تک رسائی حاصل کر سکیں۔ اس اقدام کے تحت ملک کے 7 بڑے اضلاع میں فائدہ اٹھانے والے براہ راست ادائیگی حاصل کرنے کے لیے اپنی پسند کے بینک اکاؤنٹس کھول سکیں گے، یہ نقد کی منتقلی کے روایتی طریقوں سے زیادہ لچکدار، محفوظ، اور...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)کراچی میں شاہ لطیف تھانے میں پرائیویٹ شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مرنے والے نامعلوم شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، فائرنگ کرنے والے نامعلوم شخص اور اسکا ساتھی جاں بحق شخص کو ڈاکو ظاہر کرکے تھانے لائے، دونوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔اس معاملے پر شاہ لطیف پولیس اور ایس ایس پی ملیر کے بیانات میں تضاد سامنے آیا۔ ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ واقعہ تھانے میں پیش آیا جبکہ شاہ لطیف پولیس نے کہا کہ تھانے سے باہر واقعہ ہوا۔شاہ لطیف تھانے میں فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس کے بیانات میں تضادات سامنے آ ئے ہیں۔شاہ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز “لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز” سے نوازا گیا ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے اہم ملاقات کی ملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران نیول چیف نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے ملاقاتیں کیں ملاقاتوں میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں...
    قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیادت کوبھیج دیا،ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی قیادت کی تمام صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل کرلی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ پاک بحریہ کو ترکیے میں اعلیٰ عسکری اعزاز’’لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز‘‘سے نوازا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول کمانڈر سےملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے  امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیے دورے میں نیول چیف نے ترک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں میری ٹائم سکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اورتربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر زوردیا گیا۔ ٹرمپ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سینیٹر اور معروف صحافی مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید  کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا...
    دنیا کو پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے بحران سے بچانے کے لیے جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کے زیرِاہتمام مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جہاں 179 ممالک کے مندوبین اور سینکڑوں ماہرین ماحول، سائنس دان اور صنعتی نمائندے پلاسٹک کی آلودگی روکنے کے عالمی معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ مجوزہ معاہدہ پلاسٹک کی تیاری، استعمال، ری سائیکلنگ اور تلفی کے تمام مراحل کا احاطہ کرے گا۔ اس کا مقصد پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا اور ماحول، انسانی صحت اور معیشت پر اس کے مضر اثرات کا سدباب ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا نے فوری اقدام نہ کیا تو 2060 تک پلاسٹک کا فضلہ 3 گنا بڑھ...
    اسلام آباد‘ پشاور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) آج احتجاج کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے پلان کو حتمی شکل دے دی۔ تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا گیا۔ ارکان اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔ ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، مرکزی قیادت کی تمام صوبائی صدور اور چیف آرگنائزرز سے مشاورت مکمل ہو گئی۔ احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہو گا، نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔ سندھ بلوچستان، کے پی ٹی آئی اور پنجاب کے ذمہ داروں نے احتجاجی شیڈول اعلیٰ قیادت کو پہنچا دیا۔ تمام ٹکٹس ہولڈرز...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی/ نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔  وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مرحوم کے بلندی درجات، ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔ 
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ آسان اقساط میں اسمارٹ فونز کی فراہمی کے لیے ایک نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے تاکہ ڈیجیٹل ڈیوائسز ہر فرد کی پہنچ میں ہوں۔ حکومت کا ویژن ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے تعلیم اور ہنر کی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ پیر کے روز پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی علم تک رسائی کو عام کر سکتی ہے اور ہماری نوجوان نسل، بشمول خواتین طلبہ کو، سائنس اور ٹیکنالوجی میں نئے کیریئر کے مواقع تلاش کرنے کے قابل بنا سکتی...
    کراچی: شہر قائد میں ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف تھانے کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 افراد ایک شخص کو پکڑ کر تھانے لائے جسے مبینہ ڈاکو قرار دیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق تھانے کے اندر تینوں افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد تینوں آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔۔ اس جھگڑے کے دوران چلنے والی گولی مبینہ ڈاکو کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس اس حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔ جبکہ پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لیکر...
    شی جن پھنگ کی جانب سے ” 15ویں پانچ سالہ  منصوبے ” کی تشکیل کے لئے عوامی تجاویز  کی شمولیت پر  اہم ہدایات بیجنگ () چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے ” کی تشکیل کے بارے میں نیٹیزنز کی رائے اور تجاویز پر غور کرنے اور ان کو شامل کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے “کی تشکیل کے لیےآن لائن عوامی مشاورت کے عمل میں زیادہ شرکت اور وسیع پیمانے پر کوریج دیکھنے میں آئی۔ یہ ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا ایک واضح مظاہرہ تھا۔ عوام...
    لاہور میں جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزرا کی مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے، عالمی برادری اسرائیل کی ان حرکات کا نوٹس لے، مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کے اسرائیلی عزائم تباہ کن تشدد کو جنم دے سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے۔ لاہور میں جاری اپنے ایک بیان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کی اسرائیلی کوششیں دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے، اسرائیلی وزراء کی جانب...
    پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کے حقائق سامنے لانے کے بعد بھارت نے حملہ آوروں کی پاکستانی شناخت کے دعوے سے راہ فرار اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام لگا دیا تھا تاہم پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں ثبوتوں کیساتھ بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا۔ اس حوالے سے بھارت کے ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (HQ IDS) کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پہلگام حملہ آوروں کی شناخت اور پس منظر کے بارے میں غلط رپورٹ پھیلا رہے ہیں۔ ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس نے لکھا کہ بھارتی مسلح افواج کے کسی مجاز میڈیا ہینڈل نے ایسی کوئی دستاویز تیار یا...
    پہلگام فالس فلیگ، پاکستانی فیکٹ چیک کے بعد بھارت کا حملہ آوروں کی پاکستانی شناخت کے دعوے سے راہ فرار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پہلگام فالس فلیگ، پاکستانی فیکٹ چیک کے بعد بھارت کا حملہ آوروں کی پاکستانی شناخت کے دعوے سے راہ فرار،پہلگام فالس فلیگ کے ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام لگا دیا۔پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں ثبوتوں کیساتھ بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا، اس حوالے سے بھارت کے ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاونٹس پہلگام حملہ آوروں کی شناخت اور پس منظر کے بارے میں غلط رپورٹ پھیلا رہے ہیں،بھارتی مسلح افواج...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے خدشے کے پیش نظر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے اضافی سیکیورٹی مانگ لی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی کو تحریری طور پر مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں 7700 قیدی موجود ہیں جبکہ گنجائش محض 2174 کی ہے، جن میں سیاسی اور دہشتگردی کے قیدی بھی شامل ہیں، جس سے سیکیورٹی خدشات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، لاہور میں 200 سے زیادہ کارکنان گرفتار، اسلام آباد انتظامیہ کا بھی انتباہ خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرے کی منصوبہ بندی کی...
     پاکستان کے باصلاحیت طلبہ پر مشتمل 21 رکنی وفد نے حال ہی میں ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقدہ استنبول یونیورسٹی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (IUMUN) میں شرکت کی، جو ترکیہ کا سب سے بڑا اور نمایاں تقریری مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔ اس بین الاقوامی ایونٹ میں بے ویو اکیڈمی، کراچی گرامر اسکول، لاہور گرامر اسکول، نکسر کالج اور دی سیڈر اسکول کے طلبہ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس بین الاقوامی مقابلے میں پاکستانی وفد نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 میں سے 4 کمیٹیوں میں ایوارڈز حاصل کیے۔ احمد نسیم کھرل اور یحییٰ جمالی نے آؤٹ اسٹینڈنگ ڈپلومیسی ایوارڈ اپنے نام کیا، جبکہ آئیلا طارق، منتہٰی کامران اور وانیا عمیر کو ان کی عمدہ کارکردگی پر...
    اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر دفعہ144نافذ، ضلعی انتظامیہ کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں سیاسی جماعت کی جانب سے اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے معاملہ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتباہ جاری کر دیا گیا۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فی الفور گرفتاری ہوگی، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ پر پابندی عائد ہے۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، جب کہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے...
    پی ٹی آئی کے پانچ اگست کو اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ احتجاج کے پیش نظراڈیالہ جیل حکام نےراولپنڈی پولیس سے اضافی سکیورٹی مانگ لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سی پی او راولپنڈی کو پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ احتجاج کے حوالےسے خط لکھ دیا۔ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پتا چلا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ جیل کے باہر احتجاج کرینگے۔ خط میں کہاگیا کہ اڈیالہ جیل کے باہر اضافی سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے،خط میں کہا گیا ہے کہ جیل کے اندر بھی سیکورٹی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ Post Views: 1
    (بھیرہ شر یف) اسلامی سال کے مہینوں میں سے دوسر ے مہینے کا نا م صفر ہے جس کے لغو ی معنی گھر خالی کرنا، سونا، پیتل، یرقان، پیٹ میں زرد رنگ کا پانی جمع ہو جانا ہیں۔ ماہ صفر کو زبان نبوت نے مظفر فرمایا ہے مگر عو ام النا س میں جہا لت کی بنا پر اس کے با ر ے میں توہمات پر مبنی عجیب و غر یب نظر یا ت ہیں حالانکہ ہمار ے پیا ر ے نبی اکرم ﷺ نے بد شگونی کو شر ک سے تعبیر فرمایا ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا بد شگونی شرک ہے اور حضو ر ﷺ نے یہ الفاظ تین مر...
     زیر تعمیر نئے رن وے پر کام کرنے والا عملہ اور افسران کام کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔ کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے زیر تعمیر نئے رن وے 07 آر پر پیوومنٹ کوالٹی کنکریٹ کا کام مکمل کرلیا گیا۔  ذرائع کے مطابق پروجیکٹ پر پیوومنٹ کوالٹی کنکریٹ کا کام شیڈول سے ایک ماہ قبل مکمل ہوگیا۔ یہ سنگ میل کراچی ایئر پورٹ کے جاری اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیشرفت ہے۔ ذرائع کے مطابق رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام معمول کا فلائٹ آپریشن متاثر کیے بغیر جاری ہے۔ نئے رن وے...
    پی ٹی آئی نے 5اگست احتجاجی پلان کو حتمی شکل دیدی، اڈیالہ کے باہر احتجاج کا فیصلہ، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اسلام آباد طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی اعلی قیادت نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دیدی، تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا گیا جو کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی قیادت کی تمام...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت نے 5 اگست کو متوقع احتجاجی مظاہرے کے لیے حتمی لائحہ عمل طے کرلیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے تمام ارکان اور سینیٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیر کی صبح 10 بجے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد پہنچیں، جہاں سے وہ اجتماعی طور پر اڈیالہ جیل کی جانب مارچ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان شرکت کریں گے، جبکہ پی ٹی آئی کے ارکانِ صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں احتجاجی سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے۔ احتجاج کو ’تحریکِ تحفظ آئینِ پاکستان‘ کے بینر...
    ویمن ایکشن فورم کی صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات پر مبنی رپورٹ کے اجراء کی تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔  رپورٹ کے مطابق سندھ میں 6 ماہ میں 133 خواتین کا قتل ہوا جبکہ21 قتل غیرت کےنام پر ہوئے۔ ویمن ایکشن فورم کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 6 ماہ میں جنسی زیادتی کے 90 کیسز رپورٹ ہوئے۔   رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں 6 ماہ میں خودکشی کے 36 واقعات ہوئے۔   تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یرت کے نام پر قتل صرف قبائلی علاقوں میں نہیں بلکہ کراچی میں بھی ہوئے۔ مقررین نے مزید کہا کہ جاہل سماج ہو یا پڑھا لکھا سماج، عورت کا اسٹیٹس آج بھی وہی ہے، مرد قبائلی...
    شیعہ علما کونسل کا زائرین کے زمینی راستے نہ کھولنے پر جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)شیعہ علما کونسل پاکستان مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شیعہ ذائرین کے زمینی راستوں کے ذریعے اربعین جانے پر پابندی کیخلاف آج سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کر دیا ہے،وفاقی حکومت زمینی راستوں کی بندش کا فیصلہ واپس لے، حکومت مسلسل ٹال مٹول کا رویہ اپنا کر زائرین کا وقت ضائع کر رہی ہے جس پر مرکزی مجلس عاملہ نے عوامی احتجاج میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی( کی قیادت نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی، تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا گیا جو کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، مرکزی قیادت نے تمام صوبائی صدور اور چیف آرگنائزرز سے مشاورت مکمل کرلی۔ ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہو گا جس کی مکمل نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔   سندھ بلوچستان، کے پی ٹی آئی اور پنجاب کے ذمہ داران نے احتجاجی شیڈول اعلی قیادت کو پہنچا دیا، تمام ٹکٹس ہولڈرز کو...
    وزارت بحری امور نے ایران اور خلیجی ممالک کی سمت سمندری سفر کی سہولت کے لیے فیری سروس لائسنس کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بحری روابط کے ایک نئے دور کا آغاز متوقع ہے۔ ترجمان وزارت کے مطابق ’سی کیپرز‘ نامی کمپنی کو ایران اور خلیج کی جانب فیری سروس چلانے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے، جس سے زائرین اور بیرونِ ملک محنت کشوں کو کم لاگت اور سہولت سے بھرپور سفر کی سہولت میسر آئے گی۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس پیش رفت کو پاکستان کی بحری تاریخ کا ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں سے فیری سروس کا آغاز...
    سٹی 42: صدر آصف علی زرداری وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی  صدر آصف علی زرداری  نے  وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت  کی ، صدر  نے  میاں شاہد کی بلندی  درجات اور  ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی  صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔ ڈی پی او کی 2 خالی سٹیوں سمیت 5 اضلاع کے لیے 3 خواتین سمیت 12 پولیس افسروں کے انٹرویو _
    امریکی دفاعی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے 3,200 سے زائد ملازمین نے کمپنی کی جانب سے پیش کردہ چار سالہ معاہدہ مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز ہڑتال شروع کر دی ۔ یہ تمام ملازمین یونین انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف مشینسٹس اینڈ ایرو اسپیس ورکرز ڈسٹرکٹ 837 سے وابستہ ہیں اور ریاست میزوری کے شہر سینٹ لوئس اور الینوائےمیں واقع بوئنگ کی تنصیبات میں جنگی طیارے تیار کرتے ہیں۔ معاہدہ مسترد کرنے کی وجوہات  بوئنگ کی جانب سے جس معاہدے کی پیشکش کی گئی، اس میں اوسطاً 40 فیصد تنخواہوں میں اضافہ، 20 فیصد اجرت میں عمومی بڑھوتری، 5,000 ڈالر بونس، اضافی تعطیلات اور بیماری کی چھٹیوں کی سہولت شامل تھی۔ تاہم ملازمین نے اسے ناکافی قرار دیتے ہوئے...
    صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم سے انکے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہاوس آمد،صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ، صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت ،صدر کا میاں شاہد کی بلندی درجات ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا،صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
    گلگت ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ  وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی سیلاب اور دیگر آفات سے متاثرہ علاقوں کے لیے عالمی فنڈز لائے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سے ملاقات کے بعد گلگت بلتستان میں سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا جی بی میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ آئندہ نسلوں کیلیے سبق۔۔شیخ حسینہ واجد کی رہائشگاہ’’ آمریت کی یادگار‘‘ کے طور پر میوزیم میں تبدیل وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی و...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائے، تاکہ لوگ بھوک اور قحط کا شکار نہ ہوں۔ نیوجرسی میں اپنے گولف ریزورٹ سے واشنگٹن واپسی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا:’ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل ان کو خوراک فراہم کرے۔ ہم کافی بڑی امدادی رقم دے رہے ہیں، تاکہ خوراک خریدی جا سکے اور لوگوں کو کھلایا جا سکے۔ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ بھوکے مریں یا فاقہ کشی کریں۔‘ صدر ٹرمپ کے اس بیان سے قبل امریکی مشرقِ وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے جمعہ کو غزہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی حمایت یافتہ Gaza Humanitarian Foundation (GHF)...
    تحریک منہاج القرآن کے سرپرست کا کہنا ہے کہ ایسے مفتیوں کا مطمع نظر دین نہیں ریٹنگ ہے، ادھورے علم والے مبلغین فکری انتشار پیدا کر رہے ہیں، کوئی شخص عطائی ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروانا پسند نہیں کرتا تو دین ایسے نیم حکیموں سے کیسے سیکھا جا سکتا ہے، دین اسلام کی تعبیر و تشریح کا کام صرف اْن اہل علم کا کام ہے جن کے پاس مستند علم اور کردار ہو۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برطانیہ میں الہدایہ کیمپ 2025ء کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اْمت مسلمہ سوشل میڈیا کے ایسے خود ساختہ مذہبی سکالرز اور نیم خواندہ مفتیوں سے محتاط رہیں، جن کا...
    قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز فلوریڈا(شاہ خالد ) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔رپوٹس کے مطابق اوپننگ بیٹر فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز میں مزید حصہ نہیں لے پائیں گے۔پاکستانی بیٹر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے 19ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران انجری کی زد میں آئے تھے، جس کے باعث وہ دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔ فخر زمان آج شام کو فوری وطن واپس آکر این سی اے میں ری ہیب کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے...
    —فائل فوٹو سٹی کورٹ کراچی کے سینئر سول جج نے شادمان نالے میں گرنے سے خاتون اور دو ماہ کے بچے کی ہلاکت کے کیس میں فریقین کو 99 لاکھ روپے سے زائد ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی کے خلاف شہری کے ہرجانے کے دعویٰ پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت سینئر سول جج نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کے باعث پیش آیا، کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی عوامی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے، قانونی ذمے داری تھی کہ سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے...
    اپنے پیغام میں کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایرانی حکام بھی زائرین کی سکیورٹی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، ناں یہ کہ انکی راہ میں رکاؤٹیں ڈال کر انہیں زیارت سے روکنے کی کوشش کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قائمقام قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے زائرین کو ویزا نہ دینے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ کوئٹہ میں اب تک 1350 زائرین کو ویزہ مہیا کر چکے ہیں۔ پاکستان کے قوانین کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں کچھ افواہیں پھیل گئی ہیں کہ ایران ویزا نہیں دے رہا،...
    پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی سیاسی بنیادوں پر کی گئی گرفتاری کو دو سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف فرانس کی جانب سے دارالحکومت پیرس میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ احتجاج پیرس کے مرکزی مقام ریپبلک اسکوائر پر منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی فرانس کے کارکنوں، نظریاتی ورکرز، خواتین اور نوجوانوں سمیت عمران خان سے عقیدت رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز، پارٹی پرچم اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، جن پر حکومتِ پاکستان، ریاستی اداروں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے اپنے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو وفاقی دارالحکومت میں مظاہرہ کرنے والے افراد سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کرانے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ لاپتا افراد کی فیملیز کا نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج ختم کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ایف سکس پیٹرول پمپ انتظامیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر  نے کہا کہ ڈی سی صاحب مظاہرین سے مذاکرات کر کے بتائیں کہ یہاں نہیں بیٹھ سکتے، کیوں راستہ بلاک کیا ہوا ہے اُن کا کاروبار ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے کہا کہ بلوچ یوتھ کونسل والے احتجاج کر رہے ہیں، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے استفسار  کیا کہ کیا احتجاج کی اجازت...
    بھارت میں ہندوتوا نظریے پر کاربند مودی سرکار نے ایک بار پھر خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین آرمی نے 212 عدد 50 ٹن وزنی ٹینک ٹرانسپورٹر ٹریلرز کی خریداری کے لیے 224 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جو جنگی گاڑیوں اور بھاری ہتھیاروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوں گے۔ یہ ٹریلرز جدید ہائیڈرولک اور پنیومیٹک لوڈنگ ریمپس سے لیس ہیں اور بھارتی کمپنی اینجسکیڈس ایروسپیس نے ان کی فراہمی کا معاہدہ حاصل کیا ہے۔ اس خریداری کو مودی سرکار کی “آتم نربھر بھارت” مہم کے تحت ایک اہم عسکری قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا...
    آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے علاقے سماہنی جنڈی چونترہ میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا گھر کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، دھماکے سے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی آوازسنتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، سیکیورٹی حکام نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ Post Views: 6
    اسلام آبا ہائیکورٹ کا بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج ختم کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مظاہرین سے مذاکرات کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج کو ختم کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مظاہرین سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کرانے کی ہدایت دی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ “ڈی سی صاحب، مظاہرین سے مذاکرات کر کے بتائیں کہ یہاں نہیں بیٹھ سکتے۔” یہ ریمارکس انہوں نے ایف سکس پی ایس او پیٹرول پمپ کی انتظامیہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت...
    ٹرمپ کے مشیر کا بھارت پر روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ میں معاونت فراہم کرنے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بااثر مشیر اور وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسٹیفن ملر نے اتوار کو فاکس نیوز کے پروگرام “سنڈے مارننگ فیوچرز” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “صدر ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ بھارت روسی تیل خرید کر اس جنگ کو جاری...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں جو امن کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھے اور تعلیم کو اپنا محور بنائے۔ اگر ہمیں موقع ملا تو پورے ملک میں ایک نصاب اور ایک زبان کے تحت تعلیمی اصلاحات نافذ کریں گے، تاکہ قوم میں اتحاد اور مساوات قائم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں ''بنو قابل پروگرام'' کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کے 1200 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے گریجویشن کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی و علاقائی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھی، جن میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان...