جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے گھٹ کر 3لاکھ 840 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مسلسل دوسرے دن  کم ہو گئی۔ پاک بھارت کشیدگی برقرار رہنے سے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 18 ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3 ہزار 325 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے گھٹ کر 3لاکھ 840 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 417 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی سطح پر آگئی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں دریاؤں سے سونا نکالنے کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

نیب خیبرپختونخوا نے صوبے میں دریاؤں سے سونا نکالنے کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کے مبینہ خوردبرد کے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔

نیب ذرائع نے کہا کہ دریاؤں سے سونا نکالنے کے لیے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی غبن ہوئی ہے، دریائے سندھ میں نظام پور، صوابی، کوہستان اور کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں سے سونا نکالا جاتا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق نظام پور میں سونا نکالنے کا ٹھیکہ 6 ارب کی بجائے چار ارب پر دیا گیا ہے، من پسند افراد کو کم قیمت پر ٹھیکہ دیکر سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے، نیب نے متاثرہ ٹھیکہ دار کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ محکمہ معدنیات سے قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے، ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ملوث افراد اور اہلکاروں کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ کمی
  • سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی
  • مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
  • سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے تولہ ہوگئی
  • مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی آگئی
  • آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
  • سونےکی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا؛ فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟ جانیے!
  • خیبر پختونخوا میں دریاؤں سے سونا نکالنے کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900روپے کا بڑا اضافہ