نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وہ 18 فروری کو اقوام کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اقوام متحدہ میں یہ اجلاس “کثیر جہتی پر عمل: اصلاحات اور گلوبل گورننس میں بہتری” کے عنوان سے سلامتی کونسل کی زیر نگرانی منعقد ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے 18 فروری کو نیویارک روانہ ہوں گے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک پہنچنے پر ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندوں منیر اکرم اور عاصم افتخار احمد نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر اتوزئی بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ishaq dar newyork اجلاس اسحاق ڈار امریکا نیویارک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اجلاس اسحاق ڈار امریکا نیویارک اسحاق ڈار
پڑھیں:
ترک وزیر خارجہ سے ملاقات :ا سرائیل کیخلاف روڈمیپ نہ دیا توافسوسناک ہوگا : اسحاق ڈار
اسلام آباد، دوحہ (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے اسرائیل کیخلاف واضح روڈمیپ نہ دیا تو یہ افسوسناک ہو گا۔ اسحاق ڈار نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا محض سخت تقاریر نہ ہوں ۔ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیل کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی کاز کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم بھی کیا۔