پاپ اسٹار شکیرا اسپتال میں داخل، کانسرٹ منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک—کولمبیا سے تعلق رکھنے والی معروف پاپ اسٹار شکیرا کو معدے میں تکلیف کے باعث لاطینی امریکہ کے ملک پرو کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ وہ معدے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔
انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ اس حالت میں اپنا کانسرٹ نہیں کر سکتیں۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق گلوکارہ جمعے کی شام پرو کے دارالحکومت لیما پہنچی تھیں۔ یہاں وہ اتوار اور پیر کو پرفارم کرنے والی تھیں۔
گلوکارہ ان دنوں لاطینی امریکہ کے ٹور پر ہیں اور پرو ان کا دوسرا اسٹاپ تھا۔
شکیرا جب پرو پہنچی تھیں تو ان کے مداحوں کی بڑی تعداد مین ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے پہنچے تھے۔
شکیرا نے رواں ماہ کے آغاز میں موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈز ‘گریمی’ میں بہترین لاطینی پاپ البم کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
شکیرا نے اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم شو کی اگلی تاریخ پر کام کر رہے ہیں اور اس سسے متعلق جلد آگاہ کریں گے۔
اس خبر میں شامل بعض معلومات ایسوسی ایٹڈ پریس سے لی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بھارت کی معروف اداکارہ 94 برس کی عمر میں چل بسیں
بالی ووڈ کی سینئیر اداکارہ سندھیا شنتارام طویل علالت کے بعد آج داغ مفارقت دے گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سندھیا شنتارام مراٹھی اور ہندی سینما کا ایک بڑا نام تھیں انھیں کلاسیکل رقص پر بھی عبور حاصل تھا۔
ان کی جاندار اداکاری اور کلاسیکل رقص کے باعث بھارت بھر میں پذیرائی ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئیں۔
فلم ’پنجرہ‘ سے ان کے حصے میں وہ لازوال شہرت آئی جو آج بھی فلم بینوں کو اپنا گرویدہ بنائے ہوئے ہے۔
پنجرہ کے علاوہ سندھیا شنتارام نے ’جھنک جھنک پائل باجے‘ اور ’دو آنکھیں بارہ ہاتھ‘ بھی ناقابل فراموش فلمیں ہیں۔
وہ عمر رسیدگی کے باعث کمزوری، نقاہت اور مختلف بیماریوں کا شکار تھیں۔ انھوں نے متعدد فلمی ایوارڈ بھی اپنے نام کیے۔
وہ معروف فلم ساز وی شنتارام کی اہلیہ بھی تھیں۔ اعلیٰ حکومتی حکام، شوبز شخصیات اور مداحوں کی ان کی رحلت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔