وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور اسمارٹ سٹی میں سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے بتر جی گروپ کے سربراہ صو بھی بتر جی کے ساتھ بٹن دباکر سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ بترجی میڈیکل سٹی میں مجموعی طور پر 500 بیڈز ہوں گے۔ سعودی جرمن اسپتال 300 بیڈز پر مشتمل ہوگا اور اس کی تعمیر پر 250 ملین ڈالرز لاگت آئے گی۔ سعودی جرمن اسپتال نیٹ ورک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، مراکش، اور یمن میں کامیابی سے خدمات فراہم کر رہا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ سسٹم میں بہتری کے لئے نجی شعبے کا خیر مقدم کریں گے۔ پنجاب کا پورا ہیلتھ سسٹم بدلنا اور بہتر کرنا چاہتی ہوں۔ نیا اسپتال صحت عامہ میں بہتری اور فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سعودی جرمن اسپتال
پڑھیں:
مریم نواز نے صوبے میں نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی
لاہور: مریم نواز نے صوبے میں نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق منسٹریل کمیٹی نے پنجاب بجٹ سے متعلق سفارشات وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پیش کر دی ہیں. وزیر اعلیٰ نے بجٹ میں نئے ٹیکس لگانےکی تجویز مسترد کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے دس مرلے اور اس سے اوپر کے گھروں پر مزید 2 فی صد ٹیکس عائد کرنے کی سفارش مسترد کی ہے. موٹر وہیکل ٹیکس میں بھی 2 فی صد اضافے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔پنجاب منسٹریل کمیٹی نے سفارش پیش کی ہے کہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس کی شرح 5 سے بڑھا کر 8 فی صد کی جائے. تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب نے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس کی شرح 5 سے 8 فی صد کرنے کی سفارش کو مسترد کر دیا۔وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ ٹیکس کے دائرے کار سے باہر ہیں ان کو ٹیکس نیٹ کے دائرے کار میں لایا جائے۔ادھر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے آج کہا کہ پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، جو ایک پرو پبلک اور ٹیکس فری بجٹ ہوگا. ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے گا .لیکن عوام پر نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے۔