کراچی؛ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، کروڑوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نےحوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکےکروڑوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار کرلیا۔
ملزم کو چھاپہ مارکارروائی میں طارق روڈ پرواقع جیولری شاپ سےگرفتارکیا گیا، ملزم جیولری شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا کام کررہا تھا، گرفتارملزم کی شناخت باسط حسین کےنام سے ہوئی۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 60 لاکھ روپے اور 35 ہزارامریکی ڈالرزبرآمد ہوئے، چھاپہ مارکارروائی میں موبائل فون اورحوالہ ہنڈی سےمتعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کےحوالےسےحکام کومطمئن نہ کرسکا،چھاپہ مارکارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی،ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پرعمل میں لائی گئی،اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا، ہے، اوردیگرملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
— فائل فوٹوانسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں کارروائی کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ، چمن، گڈانی میں مختلف کارروائیوں میں آئس، چرس اور ہیروئن کی بڑی مقدار بر آمد کر لی گئی۔
کوئٹہ میں بلیلی روڈ کے قریب کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
گڈانی میں قومی شاہراہ کے قریب 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
چمن میں کارروائی کر کے ملزم سے 530 گرام ہیروئن اور 610 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کی جاری ہے۔