12 سال سے اکیلے اپنی سالگرہ مناتی آرہی ہوں، گووندا کی اہلیہ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سُنیتا آہوجا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوہر اور بچوں کے بغیر اپنی سالگرہ مناتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے بتایا کہ وہ گزشتہ 12 سالوں سے اکیلے ہی اپنی سالگرہ مناتی آرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سالگرہ کے دن وہ صبح مندر جاتی ہیں اس کے بعد شام کے 8 بجتے ہی شراب کی بوتل کھولتی ہیں۔
سنیتا کا کہنا تھا کہ انہیں شراب نوشی بےحد پسند ہے وہ ساری زندگی بچوں کے ساتھ مصروف رہیں مگر اب کیونکہ بچے بڑے ہوچکے ہیں تو وہ اکیلے وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پینے کے شوق پر گووندا کہتے ہیں کہ ہمارے گھر میں ایک ’دھرم جی‘ ہیں۔
A post common by Ssunita Ahuja (@sunita.
سنیتا نے مزید بتایا کہ وہ ہر وقت شراب نوشی نہیں کرتیں بلکہ صرف خوشی کے موقع جیسے سالگرہ، تہوار وغیرہ پر یا صرف اتوار کے روز ایسا کرتی ہیں۔
شوہر گووندا سے اپنی تعلق پر اظہار خیال کرتے ہوئے سنیتا کا کہنا تھا کہ شروعات میں ان کے درمیان اختلافات تھے اور اکثر بحث بھی ہو جاتی تھی تاہم جو چیز گووندا کو پسند نہیں تھی انہوں نے خود کو ان کی خواہش کے مطابق ڈھال لیا جیسے باب کٹ سے لمبے بال رکھ لیے۔
A post common by Ssunita Ahuja (@sunita.ahuja.7583)
سنیتا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ محبت اندھی ہوتی ہے مگر اب ان کی آنکھیں کھل رہی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی
سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی متفرق درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل متفرق درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں، عمران خان اور ان کی اہلیہ نے سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔