یورپی سفارتکاروں نے پرانے پاکستانی گانے نئے انداز میں پیش کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پرانے گانوں کو نئے انداز میں پیش کر کے پاکستان میں یورپی یونین کے سفارت کاروں نے یادیں تازہ کر دیں۔
سفارت کاری اور موسیقی کے اس حسین امتزاج نے ثقافتی تبادلے کو ایک نئی جہت دی ہے۔
اسلام آباد میں موجود یورپی یونین کے سفارتی عملے نے پاکستانی پاپ موسیقی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منفرد انداز میں ایک شاندار جَیمنگ سیشن کا انعقاد کیا۔
غیر ملکی سفارت کاروں نے مشہور پاکستانی گانوں کو مختلف آلات سے بجا کر پرانی یادیں تازہ کر دیں۔
View this post on InstagramA post shared by European Union Delegation to Pakistan ???????????????? (@eudelegationpakistan)
دلفریب انسٹرومینٹل دھنوں میں پیش کیے گئے گانوں میں ابرار الحق کا بِلّو دے گھر، فوزون کا اکھیاں اور حسن رحیم کا جونا شامل تھے۔
دلچسپ میوزیکل پرفارمنس کی ویڈیو یورپی یونین کی سفیر رینکا کیونکا Riinka Kionka نے انسٹا گرام پر شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم سے سفیر یورپی یونین کی الوداعی ملاقات، ملکی سیاسی پیشرفت سمیت اہم امور پر گفتگو
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین (EU) کی سفیر رینا کیونکا نے آج صبح وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی. جس میں ملکی سیاسی پیشرفت سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔یورپی یونین کی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں 2022 کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی بنانے میں سفیر کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر یورپی یونین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جی ایس پی پلس اسکیم کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جو دونوں فریقوں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ملکی سیاسی پیش رفت سمیت اہم امور بھی زیر بحث آئے۔ یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران ملنے والے تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم کی نیک خواہشات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ برسلز میں اپنی اگلی اسائنمنٹ میں پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات کو فروغ دینا جاری رکھیں گی۔