بھارتی اداکار کرن واہی اداکاری کے ساتھ اب نیا کیا کر رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
بھارتی ٹیلی وژن کی دنیا کے چاکلیٹی ہیرو کرن واہی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اب کاروبار کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے دبئی کے دلکش علاقے ڈی آئی ایف سی میں ’’سلے بار اینڈ کچن‘‘ کے نام سے اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔
کرن واہی نے اپنے ریسٹورنٹ کو ایک منفرد بوہیمین- شِک تھیم دی ہے، جو دبئی کے روایتی ریسٹورنٹس سے بالکل مختلف ہے۔
View this post on InstagramA post shared by SLAY BAR & KITCHEN (@slaybarandkitchen)
ریسٹورنٹ کا اندرونی حصہ نیم سحر انگیز روشنیوں، آرام دہ فرنیچر اور دلکش آرائش سے سجا ہوا ہے۔ 180 نشستوں پر مشتمل اس ریسٹورنٹ میں انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کی بیٹھنے کی سہولت موجود ہے۔
سلے بار اینڈ کچن کے مینو میں دنیا بھر کے لذیذ کھانوں کا امتزاج ہے۔ یہاں آپ کو چھوٹے پلیٹس، برگرز، پیزا اور بہت کچھ ملے گا۔ اس کے علاوہ، کیما پاؤ، دال فرائی اور دیگر مزیدار ہندوستانی پکوان بھی دستیاب ہیں۔
کرن واہی نے اس ریسٹورنٹ کو کھولنے کےلیے یتن کُکریجا کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ان دونوں نے مل کر دبئی کے ڈی آئی ایف سی علاقے میں ایک ایسی جگہ بنائی ہے جو آرام اور خوبصورتی کا بہترین امتزاج ہے۔
کرن واہی نے اپنے اس نئے کاروباری سفر کے بارے میں بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ایک ایسی جگہ بنانے کا خواب دیکھ رہے تھے، جہاں لوگ آرام دہ ماحول میں دنیا بھر کے ذائقوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔ انہوں نے کہا، ’’میں چاہتا تھا کہ ’سلے بار اینڈ کچن‘ نہ صرف کھانے کےلیے ایک جگہ ہو، بلکہ یہ ایک ایسا تجربہ ہو جو لوگوں کو یاد رہے۔‘‘
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرن واہی نے
پڑھیں:
سابق بھارتی کپتان کا پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے 100 فیصد خاتمے کا مطالبہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹرز بھی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے۔
رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کے بعد سابق بھارتی کپتان نے بھارت کو پاکستان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کردینے چاہئیں۔
یہ متنازع بیان سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا کو پاکستان کے ساتھ تمام تر کرکٹ ختم کردینی چاہئیے۔
بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف بیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ 100 فیصد کرکٹ تعلقات کو ختم کردینا چاہیے۔
ادھر بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی، ہم وہی کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ سیاسی تعلقات کے باعث ہندوستان نے 2008 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا، آخری مرتبہ بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آیا تھا۔ بعد ازاں دونوں روایتی حریفوں نے آخری بار بھارت میں 2012-13 میں دو طرفہ سیریز کھیلی تھی، جس میں وائٹ بال میچز شامل تھے۔