اپوزیشن کی حکومت مخالف اتحاد کو وسعت دینے کی مہم: سندھ میں اہم ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت وہ سندھ میں اہم سیاسی قیادت اور دیگر رہنماؤں و شخصیات سے رابطے بڑھا رہی ہیں۔
اپوزیشن کی مشترکہ قیادت نے سندھ کے 3روزہ دورے کا آغاز کیا ہے، جس کے دوران وہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں اور دیگر اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد حکومت مخالف اتحاد کو مضبوط بنانا اور ملک بھر میں سیاسی حمایت حاصل کرنا ہے۔
اپوزیشن کی قیادت، جس میں محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کے نمائندے شامل ہیں، سندھ کے مختلف شہروں میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس وفد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی شامل ہوں گے۔
وفد حیدرآباد میں جیے سندھ کے سربراہ ایاز پلیجو سے ملاقات کرے گا، جس میں سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف اتحاد کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرے گا۔ علاوہ ازیں اپوزیشن وفد سندھ کے 3روزہ دورے کے دوران بزنس کمیونٹی اور بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کرے گا، جس میں معاشی پالیسیوں، کاروباری مسائل اور حکومت کی معاشی ناکامیوں پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
وفد کراچی میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کرے گا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا۔ علاوہ ازیں اپوزیشن رہنما سندھ کے دورے کے دوران صحافی برادری سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں میڈیا کی آزادی اور حکومت کی جانب سے صحافیوں پر دباؤ کے خلاف اپنے موقف کا اظہار کیا جائے گا۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
اپوزیشن جماعتوں کا یہ دورہ حکومت مخالف اتحاد کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی اور سیاسی بحران کی طرف لے جا رہی ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے۔ وہ ملک بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں، طبقوں، اور پیشہ ور افراد سے رابطے بڑھا کر ایک مضبوط سیاسی محاذ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حکومت مخالف اتحاد کو سندھ کے کریں گے کرے گا
پڑھیں:
جے یو آئی کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ حمداللّٰہ
فوٹو: فائلجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ مختلف ایشوز پر جے یو آئی کے رابطے اور ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
انکا کہنا تھا کہ جے یو آئی اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعتماد کو ٹھیس کہاں سے پہنچی؟ اعظم سواتی کا بیان سامنے ہے۔ جن چیزوں کا جواب دینا ضروری تھا اس کا جواب نہیں دیا گیا۔
حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے سوا دیگر لیڈرشپ کی کوئی اتھارٹی ہے؟ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ میں ایک کچھ بات اور دوسرا کچھ بات کر رہا ہے۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصل چوہدری نے خود کہا کہ پیغام بانی پی ٹی آئی کو پہنچایا۔ جے یو آئی کب تک انتظار کرے؟ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔