حکومت کا آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال26-2025 کے لیے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران اس حوالے سے ابتدائی مسودے پر بات ہو گی۔ کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے تجاویز فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 24 سے 28 فروری تک آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد وفاق اور صوبوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد اور حکومت کے درمیان گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ، ٹیگنگ، ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر مذاکرات ہوں گے۔
وزارت خزانہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات میں کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکل اور سبسڈی پر بھی بات چیت ہو گی۔ آئی ایم ایف وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کے لیے تجاویز بھی دے گا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف وفد کل پاکستان پہنچ جائے گا جب کہ پرسوں سے مذاکرات شروع ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کاربن لیوی عائد کرنے آئی ایم ایف وفد
پڑھیں:
تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے: عاصم افتخار احمد
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاپاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارت کاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیر الجہتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعےحل کرنا چاہیے، دباؤ کے ذریعے شرائط پر عمل درآمد کے لیے حکم دینا مناسب نہیں ہو گا۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جو 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہوئے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کثیر الجہتی اقدامات کے لیے اعتماد کی بحالی پر زور دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آج دنیا جنگوں، عدم برابری، معاشی عدم استحکام اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کا سامنا کر رہی ہے، یہ بات امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔