لاہور:

11 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گجرپورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم عابد 11 سالہ مہوش کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے لگا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چھانگا مانگا: نوکری کا جھانسہ دے کر ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

گجر پورہ پولیس نے 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی  اور  ملزم کو گرفتار  کرلیا۔  ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

حکام نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کی کوشش ناکام

پڑھیں:

راولپنڈی: گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل ہوکر خاتون سے جنسی زیادتی

راولپنڈی میں گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل والے ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم طارق عید کا گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہوا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا کہ ملزم چوہدری طارق سے دو کروڑ روپے مالیت کا گھر خریدا۔ ایک کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرکے گھر کا قبضہ لیا۔ باقی 30 لاکھ بھی اد کر دیئے مگر ملزم رجسٹری کرانے میں ٹال مٹول کرتا رہا۔

ملزم نے گھر پر قبضے کی کوشش کی جس پر عدالت سے حکم امتناع لیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ عید کے روز ملزم گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل ہوا اور اکیلے دیکھ کر زیادتی کی۔ ون فائیو پر کال کی تو پولیس موقع پر آئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہو کر خاتون سے مبینہ زیادتی
  • راولپنڈی: گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل ہوکر خاتون سے جنسی زیادتی
  • بلی کے ذریعے جیل میں چرس اسمگل کی کوشش ناکام
  • میٹرک کی طالبہ سے شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار زیادتی، ویڈیو بھی بنالی
  • منڈی بہاؤالدین: 8 سالہ اغوا بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل، لاش کھیت سے برآمد
  • حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی، تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد; شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، ساؤتھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار