اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2025) اقتصادی جائزے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کا وفد 3 مارچ کو پاکستان پہنچے گا،آئی ایم ایف وفد دورہ پاکستان کے دوران آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کیلئے تجاویز بھی دے گا،اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد تقریباً دو ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔اپنے دورہ پاکستان کے دوران آئی ایم ایف کا وفد سٹیٹ بینک،ایف بی آر،وزارت خزانہ،وزارت منصوبہ بندی ،وزارت توانائی ،اوگرا،سمیت دیگر اہم حکام سے مذاکرات کریگا۔دوسری جانب آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستانی حکام سے کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے مذاکرات کریگا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی مالیاتی فنڈکے تکنیکی وفد نے گرین بجٹنگ کے بارے میں وفاق کے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیاہے۔

آئی ایم ایف وفدکو وفاقی اور صوبائی حکام نے گرین بجٹنگ پر بریفنگ دینگے۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ آئی ایم ایف وفد 28 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا۔ کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالرتک ملنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف کو وفاقی اور صوبائی حکام نے گرین بجٹنگ پر بریفنگ دی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ وفد کو وفاق، صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا ہ نے کلائمیٹ اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے حکام کی جانب سے کل آئی ایم ایف کو بریفنگ دی جائیگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف مشن کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کیلئے 24 فروری کو پاکستان پہنچے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایاتھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کیلئے مارچ میں پاکستان آئے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کی جائیگی۔آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید تھی۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا وفد

پڑھیں:

ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس

ماسکو: روس نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین اس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرے تو ماسکو جوابی کارروائی کرے گا۔

امریکی اور یورپی پابندیوں کے بعد روس کے تقریباً 300 سے 350 ارب ڈالر کے اثاثے یورپ میں منجمد ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن ان رقوم کو یوکرین کے دفاع کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ ڈھونڈ رہا ہے۔

سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے کہا کہ اگر یورپ نے اثاثوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو روس یورپی ممالک اور برسلز کے حکام کے خلاف "ہر ممکنہ طریقے" سے کارروائی کرے گا، چاہے وہ عدالتوں میں ہو یا عدالت سے باہر۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان اثاثوں پر قبضہ مغرب کی طرف سے "چوری" تصور ہوگا، جس سے امریکی اور یورپی بانڈز پر اعتماد بھی متاثر ہوگا۔ دوسری جانب یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یوکرین کی تباہی کا ذمہ دار روس ہے اور اسے قیمت ادا کرنی ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین

  • عراق: مقدس مقامات کی زیارت اب صرف مخصوص عمر کے افراد کیلئے
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس
  • پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  •  نوجوانوں میں مالیاتی امید بلند مگر مجموعی عوامی اعتماد میں کمی ہوئی، اپسوس کا تازہ سروے
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اورمالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • ارشد بمقابلہ نیرج: کیا بھارت پاکستان ہینڈشیک تنازع ٹوکیو تک پہنچے گا؟
  • سیلاب کے باعث ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہو سکتی ہے، اسٹیٹ بینک
  • مالدیپ کا پارلیمانی وفد اسپیکر عوامی مجلس کی قیادت میں پاکستان پہنچے گا