جے یو آئی اور پی ٹی آئی ایک سٹیج پر نہیں آسکتے، بیرسٹر عقیل ملک
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغ کھاتے ہیں، عمران خان کے لیے جیل میں ورزش کرنے والی مشین بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی ایک سٹیج پر نہیں آسکتے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی شکست پر پوری قوم افسردہ ہے، کرکٹ ٹیم کا زیادہ زور اشتہارات پر ہے۔
مشیر وزارت قانون کا ایک اور سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغ کھاتے ہیں، عمران خان کے لیے جیل میں ورزش کرنے والی مشین بھی ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں کچھ بھی نہیں ہونے والا، یہ مولانا فضل الرحمان پر تکیہ کرکے بیٹھے ہیں، جے یو آئی اور پی ٹی آئی ایک سٹیج پر نہیں آسکتے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیرسٹر عقیل ملک کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جیل میں
پڑھیں:
اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔