Daily Ausaf:
2025-11-03@03:07:58 GMT

استقبال رمضان۔۔۔روزے کی حقیقی روح

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

(گزشتہ سے پیوستہ)
صحیحین میں حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشادفرمایاکہ’’آدمی کے ہرنیک کام کابدلہ دس سے سات سوگناتک دیاجاتا ہے،مگرروزہ میرے لئے ہے اور اس کی جزامیں خوددوں گاکیونکہ بندہ اپنی خواہشات اورکھانے پینے کو میری وجہ سے ترک کرتاہے۔
روزہ دارکے لئے دوخوشیاں ہیں’’ایک افطارکے وقت اورایک اپنے رب سے ملنے کے وقت اورروزے دار کے منہ کی بواللہ عزوجل کے نزدیک مشک سے زیادہ پاکیزہ( خوشبودار ) ہے اورروزہ ڈھال ہے اورجب کسی کاروزہ ہوتونہ وہ کوئی بے ہودہ گفتگوکرے اورنہ چیخے، پھراگراس سے کوئی گالی گلوچ کرے یا لڑنے پرآمادہ ہوتویہ کہہ دے کہ میں روزہ سے ہوں‘‘۔
اس ماہِ مبارک کی خصوصی عبادت روزہ ہے۔ جس کامقصد تزکیہ نفس یعنی اپنے نفس کوگناہوں سے پاک کرنااورتقویٰ حاصل کرناہے۔دوسرے لفظوں میں گناہوں سے بچنااور نیکیوں کی طرف رغبت کرنا ہے۔ رسول اللہ ﷺ کافرمان ہے کہ جس نے ماہِ رمضان المبارک کے روزے ایمان واحتساب کے ساتھ رکھے اورجس نے رمضان میں نمازِ تراویح اورایمان واحتساب کے ساتھ شب بیداری کی،اللہ تعالی اس کے تمام اگلے پچھلے گناہ معاف فرمادیتاہے۔ ماہِ رمضان الکریم سے استفادہ کرنےکےلئےضروری ہےکہ ہم اس ماہ کے آداب کاخیال رکھیں۔قرآن کریم کیونکہ ماہِ رمضان میں نازل ہواہے،اس لئے اس کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کااہتمام کیاجائے اوراس کے فہم کےلئے اس کے ترجمہ پربھی غورکیاجائے تاکہ معلوم ہوکہ قرآن کے ہم سے کیامطالبات ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتےہیں رمضان کامہینہ وہ ہےجس میں قرآن نازل کیا گیا جولوگوں کے لئے ہدایت ہے اورجس میں رہنمائی اورحق وباطل میں فرق کرنے کی واضح نشانیاں ہیں۔(البقرہ 185 )رمضان گناہوں کی معافی کامہینہ ہے،اس لیے زیادہ سے زیادہ استغفارکیاجائے۔فرض عبادات کےساتھ ساتھ نفل عبادات کابھی اہتمام کیاجائے۔روزے کمقصد تقویٰ حاصل کرناہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اے ایمان والو!تم پرروزے فرض کیے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پرکیے گئے تھے، تاکہ تم متقی بن جا۔(البقرہ:183)
جھوٹ ،غیبت،حسداوردیگربرے اعمال سے بچناچاہیے۔مسنون دعاں کااہتمام کریں۔رسول اللہ ﷺ کافرمان ہے:جب رمضان کامہینہ آتاہے توجنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں،جہنم کے دروازے بندکردئیےجاتے ہیں،اور شیطانوں کوجکڑدیاجاتا ہے۔ (بخاری ،مسلم)ماہِ رمضان کا استقبال عبادات،دعا، توبہ اور نیت کی درستگی سے کرناچاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ، روزے کے روحانی فوائد کےعلاوہ سائنسی طورپربھی جسمانی، دماغی،اورقلبی صحت پربے شمار مثبت اثرات ہیں۔ یہ نہ صرف ایک دینی فریضہ ہے بلکہ ایک قدرتی علاج بھی ہے جو جدید سائنس بھی تسلیم کرتی ہے۔ روحانی اوراخروی کے لامتناہی فوائد کے ساتھ ساتھ آج چودہ صدیاں گزرنے کے بعدسائنس بھی روزے کے فوائدکا اعتراف کر رہی ہے۔
جسمانی فوائد میں سب سے بڑافائدہ تویہ ہے کہ ’’ڈیٹوکسفیکیشن‘‘ روزے کے دوران جسم میں موجود زہریلے مادے صاف ہوجاتے ہیں جوجگراور گردوں کی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔روزہ رکھنے سے جسم میں کیلوریزکی مقدارکم ہوتی ہے،جس سے وزن متوازن رہتاہے۔روزہ رکھنے سے دماغ کے نیورونزبہترطریقے سے کام کرتے ہیں اور ’’نیوروجینیسس‘‘ میں اضافہ ہوتا ہے۔’’سیروٹونن‘‘اور’’اینڈروفنز‘‘اینڈورفنز‘‘کی سطح بڑھتی ہے، جوموڈکوبہتربناتے ہیں۔ڈپریشن اورذہنی دبائو میں کمی واقع ہوتی ہے۔روزے کے دوران ’’نیوروپلاسٹیسیٹی ‘‘ کی پیداواربڑھتی ہے جودماغی خلیوں کی مرمت اور یادداشت کوبہتربناتی ہے،روزہ رکھنے سے معدہ کوآرام ملتاہے اور’ ’گیسٹروانٹیسٹینل سسٹم‘‘ بہترکام کرتاہے جومعدہ اورجگرکی بہتری اورنظام ہاضمہ پرمثبت اثرات پیداہوتے ہیں۔قوت مدافعت میں اضافہ ہونے کی بنا پر بلڈ پریشر اور شوگرلیول میں بہتری پیداہوتی ہے اورایک تحقیق کے مطابق،روزہ رکھنے سے انسولین کی حساسیت بڑھتی ہے اورشوگرلیول کنٹرول میں رہتاہے۔کولیسٹرول کم ہونےسے دل کی بیماریوں کاخطرہ کم ہوجاتاہے۔سائنس کے مطابق وقفے وقفے سے کھانے سے زندگی کی طوالت بڑھتی ہے اور سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ قلبی صحت کے لئے روزہ جسم کے خلیوں میں آتوفجی کاعمل تیزکردیتاہے جوبوڑھےخلیوں کی مرمت میں مدددیتاہے۔(University of Southern California, 2014)کی تحقیق کے مطابق3دن تک مسلسل روزہ رکھنے سے مدافعتی نظام نئے سفیدخلیات بناتاہے، جوانفیکشنز سے لڑنے کی صلاحیت بڑھاتاہے۔ روزہ رکھنے سے انسولین کی حساسیت بڑھتی ہے،جوشوگر کے خطرے کوکم کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق 12-24گھنٹے کےروزے سےجسم ’’گلائیکوجن‘‘ کی بجائےچربی(فیٹ)کوتوانائی کے لئے استعمال کرتا ہے ۔ ’’نیو انگلینڈجرنل آف میڈیسن 2019 ء ‘‘کی تحقیق کے مطابق روزہ رکھنے سے کیلوریز کی مقدار کنٹرول ہوتی ہےجس سے وزن کم ہوتاہے۔ایک تحقیق کے مطابق روزہ موٹاپے اورمیٹابولک سنڈروم کوکنٹرول کرتاہے اورکورٹیسول (ہارمون)کی سطح کم ہوتی ہے جس سے ذہنی سکون میں اضافہ ہوتاہے۔
رمضان سے پہلے توبہ اوراستغفاریعنی گناہوں سے توبہ اوردل کوصاف کرنابہت ضروری ہے۔ جوشخص رمضان میں ایمان اوراحتساب کے ساتھ روزے رکھے،اس کے پچھلے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔ (بخاری)۔ رمضان میں صدقہ وخیرات کی خاص فضیلت ہے۔ابن عباس رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺسب سے زیادہ سخی رمضان میں ہوتے تھے۔ (بخاری)اس لیے غریبوں کی مدد کے لئے پہلے سے منصوبہ بندی کریں۔ رمضان کااستقبال توبہ،عبادات،اورسخاوت سےکیاجائے۔یہ مہینہ روحانی پاکیزگی اورقرآن سےرشتہ مضبوط کرنے کاموقع ہے۔روزہ نہ صرف سنتِ نبوی بلکہ جدیدسائنس بھی اس کےطبی فوائدکوتسلیم کرتی ہے۔یہ جسمانی صحت،دماغی صلاحیتوں، اورطویل عمری کاذریعہ ہے۔اس ماہِ رمضان المبارک کاتقدس اور احترام کرناسب مسلمانوں کاانفرادی اور اجتماعی فریضہ ہے۔یادرکھئے جس طرح قرآنِ کریم رمضان المبارک کی شبِ قدرمیں لوحِ محفوط سے آسمان سے دنیامیں اتاراگیا،اسی رات کواس دنیاکے نقشے پرپاکستان کا معرضِ وجود میں آناایک معجزے سے کم نہیں۔اس لئے ہم سب کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ رمضان المبارک کے شب وروز کی عبادات میں اللہ تعالیٰ کے اس انعام کابھی شکراداکریں لیکن کیاکریں یہ بات کہے کالم بھی مکمل نہیں ہوتاکہ رمضان المبارک کی آمدپرجہاں کچھ بدبختوں نے ذخیرہ اندوزی کرکے بیچاری عوام کومہنگائی کاجوتحفہ دیاہے اورحکومت نے جس طرح ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے وہاں ان ظالم ذخیرہ اندوزوں کوکڑے ہاتھوں لیکران کی بیخ کنی کرکے غریب اور بیکس عوام کومہنگائی کی لعنت سے بچانے کی اشد ضرورت ہے۔ برطانیہ میں ہربڑے سٹورمیں رمضان المبارک کی آمدپرروزمرہ کی خوردو نوش کی قیمتوں کونصف قیمت تک سستاکردیاگیا ہے۔ پاکستانی عوام آسمان کی طرف دیکھ کربڑی بے بسی کے ساتھ کسی ایسے مسیحاکی طرف دیکھ رہی ہے جوان ظالموں اوربدعنوانوں سےان کو نجات دلوائے۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ ہمیں رمضان کریم کی برکتوں اوررحمتوں سے مستفیض ہونے کاسلیقہ اورتوفیق عنائت فرمائے۔ہمیں رمضان کی برکتوں سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ہماری خطائوں کومعاف فرمائے اوراس ماہِ رمضان کااحترام نصیب فرمائے ۔ثم آمین! میری طرف سے تمام قارئین کوماہِ رمضان مبارک ہو!

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تحقیق کے مطابق رمضان المبارک روزہ رکھنے سے اللہ تعالی رسول اللہ سے زیادہ بڑھتی ہے ہوتی ہے کے ساتھ روزے کے ہے اور کے لئے اس ماہ

پڑھیں:

بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل

بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 4 سے 6 نومبر تک تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جب کہ بابا گورونانک یونیورسٹی میں بھی 3 سے 6 نومبر تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ تقریبات کے پیشِ نظر شہر کے کالجز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن شازیہ بانو اور یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ننکانہ صاحب: سکھ جوڑے کی شادی کا اندراج ’سکھ میرج ایکٹ‘ کے تحت کردیا گیا

واضح رہے کہ بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے دو روز قبل بھارت سے تعلق رکھنے والے 2100 سکھ یاتریوں کو ان تقریبات میں شرکت کے لیے ویزے جاری کیے تھے۔

دورے کے دوران سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان، حسن ابدال میں گوردوارہ پنجہ صاحب اور نارووال میں گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور پر حاضری دیں گے۔

چارج ڈی افیئرز سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان سکھ برادری کے مقدس مذہبی مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی: مختلف ممالک سے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

یہ ویزے 1974 کے باہمی پروٹوکول برائے مذہبی مقامات کے دورے کے تحت جاری کیے گئے ہیں، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے شہری ایک دوسرے کے مقدس مذہبی مقامات کی زیارت کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بابا گرونانک تعطیل سکھ یاتری ننکانہ صاحب

متعلقہ مضامین

  • نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے راولپنڈی میں بنو قابل پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جواد اودیگر نے ان کا استقبال کیا
  • خوبصورت معاشرہ کیسے تشکیل دیں؟
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز
  • بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل
  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
  • ایشین یوتھ گیمز سے واپسی پر پاکستان ریسلنگ ٹیم کا شاندار استقبال
  • ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال