کراچی پریڈی تھانے پر ہینڈ گرنیڈ حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کراچی کے پریڈی تھانے پر ہینڈ گرنیڈ حملے کا مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، ایکسپلوسیو ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ گرنیڈ حملے میں 3 پولیس اہلکار ریاض، عامر اور ارشد زخمی ہوئے، پولیس موبائل میں علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
ایف آئی آر کے مطابق جائے وقوع سے سی ٹی ڈی، کرائم سین یونٹ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کیے، نامعلوم شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں کے حوصلے پست کرنےکے لیے گرنیڈ حملہ کیا۔
متن کے مطابق تھانے میں موجود کرائم سین یونٹ کی ہائی روف اور ایک کار کو گرینیڈ کے چھرے لگنے سے نقصان پہنچا، تھانے کی بیرونی دیوار پر چھرے لگنے کے واضح نشانات موجود ہیں، حملے میں امریکی ساختہ آر جی ڈی فائیو گرنیڈ استعمال کیا گیا ہے ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پریڈی تھانہ کراچی مقدمہ ہینڈ گرینڈ حملہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پریڈی تھانہ کراچی ہینڈ گرینڈ حملہ
پڑھیں:
ڈی آئی خان؛ مسلح افراد کے حملے میں 2 ایکسائز اہل کار جاں بحق، شہری زخمی
ڈی آئی خان:ایکسائز اہل کاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں 2 اہل کار جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ایکسائز اہل کار درابن بائی پاس پر ناشتہ کر رہے تھے۔ حملے میں ہوٹل کا مالک ہاشم بھی زخمی ہوا۔ ایکسائز اہل کاروں کو تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پشاور میں آئی ای ڈی دھماکا
دوسری جانب آج صبح پشاور میں سڑک کنارے آئی ای ڈی بم دھماکے کے بعد مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ناصر باغ سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔