کراچی(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ بھی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جبکہ افغان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں جنوبی افریقہ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گروپ ’بی‘ کے فیصلہ کُن میچ میں افغانستان نے صدیق اللہ اتل اور عظمت اللہ عمرزئی کی نصف سینچریوں کی مدد سے 273 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 13ویں اوور میں ایک وکٹ کھو کر 109 رنز بنا لیے، تاہم لاہور میں تیز بارش کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

میچ بے نتیجہ رہنے کے نتیجے میں آسٹریلیا اور افغانستان دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا تھا، اس طرح کینگروز نے 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی تھی۔

تاہم ای ایس پی این کرک انفو ویب سائٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ آج شیڈول میچ میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ کو شکست دیتا ہے، تو وہ 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست اور سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، تاہم انگلینڈ کے جیتنے کی صورت میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے تین، تین پوائنٹس ہوں گے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا، افغانستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.

99 ہے، اور اسے کوالیفائی کرنے کے لیے ضروری ہوگا کہ جنوبی افریقہ کو کم از کم 301 رنز کے تعاقب میں 207 رنز سے ہارنا ہو گا۔

تاہم آج گروپ ’بی‘ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ رواں ایونٹ میں سب سے کم 179 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، اس طرح اگر پروٹیز کو میچ میں شکست بھی ہوگئی تب بھی ان کا رن ریٹ افغانستان سے زیادہ ہوگا، اس طرح جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ پہلا سیمی فائنل منگل 4 مارچ کو دبئی جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، تاہم ٹیموں کا فیصلہ آج کے میچ اور کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد ہوگا۔
مزیدپڑھیں:اسکائپ کو مئی 2025 میں بند کیے جانے کا امکان

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں پہنچ میں جنوبی افریقہ ا سٹریلیا میچ میں

پڑھیں:

افغانستان کی دہشتگرد تنظیمیں امن اور سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ، یورپی جریدہ رپورٹ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یورپی جریدے یوریشیا ریویو نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو پاکستان اور پورے خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ روس اور وسطی ایشیا کے لیے بھی سکیورٹی چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان سمیت دیگر انتہاپسند گروہ مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں اور افغان سرحد سے ملحق وسطی ایشیائی ممالک میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔ روس نے بھی افغانستان میں دہشتگردوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں روسی سفیر واسیلی نیبینزیا نے داعش خراسان کی سرگرمیوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے انسداد دہشتگردی کے اقدامات ناکافی ہیں۔ ان کے مطابق عسکریت پسند گروہ افغانستان میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں اور خود کو متبادل قوت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں روسی سکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشتگرد عناصر کے ہمسایہ ممالک میں داخلے کا خطرہ موجود ہے اور افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کو بیرونی فنڈنگ بھی حاصل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان بھی متعدد بار افغان طالبان سے مطالبہ کرچکا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بگ بیش، شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم آسٹریلیا پہنچ گئے
  • افغانستان میں دہشت گردوں کی آماجگاہ خطے کیلئے سنگین خطرہ
  • افغانستان کی دہشتگرد تنظیمیں امن اور سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ، یورپی جریدہ رپورٹ
  • دورہ پاکستان، آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی
  • آسٹریلوی ٹیم کا دورۂ پاکستان، آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی
  • عالمی اور ملکی اہم خبریں
  • افغانستان میں انسانی حقوق پامالی: آسٹریلیا کا سخت ردعمل،  طالبان راہنماؤں پر مالی اور سفری پابندیوں کیلیے سرگرم
  • نیوزی لینڈ کے 3 اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
  • طالبان کی پاکستان سے تجارت پر پابندی کے بعد افغانستان میں ادویات کا بحران
  • اسرائیل کی جانب سے غزہ خالی کرانے کی نئی سازش کا انکشاف