چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی یوراگوئے کے صدر کی تقریب حلف میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی یوراگوئے کے صدر کی تقریب حلف میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز
چین یوراگوئےکے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ہان جون
بیجنگ : مشرقی جمہوریہ یوراگوئے کی حکومت کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر برائے امور زراعت و دیہات ہان جون نے یوراگوئے کے دارالحکومت مونٹیویڈیو میں نو منتخب صدر اولیواریس اولسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ دو مارچ کو یوراگوئے کے صدر اولیواریس اولسی نے ایوان صدر میں ہان جون سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر ہان جون نے کہا کہ چین یوراگوئےکے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دو طریفہ تعلقات کر آگے بڑھانا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر انداز میں خوشحال بنایا جائے ، لاطینی امریکہ نیز عالمی برادری میں استحکام کو یقینی بنایا جائے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جائے۔
یوراگوئے کے صدر اولیواریس اولسی نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ان کی تقریب حلف کے لیے خصوصی ایلچی بھیجنے کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یوراگوئے کی ہر انتظامیہ چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتی ہے۔ یوراگوئے کی نئی حکومت چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے جامع حکمت عملی اور شراکت داری کے تعلقات کو گہرا کرنا چاہتی ہے اور مختلف شعبہ جات میں ٹھوس تعاون کو مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کی حفاظت کرنے کی خواہاں ہے تاکہ مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کام کیا جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خصوصی ایلچی کے صدر
پڑھیں:
پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین
سینیئر سیاستدان، دانشور اور صحافی سید مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی دفاعی معاہدہ 1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟
وی نیوز کے چیف ایڈیٹر عمار مسعود کے ساتھ ایک انٹرویو میں مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں تو دونوں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔
’پاکستان کی 5 بڑے ممالک میں خاص اہمیت ہے‘مشاہد حسین نے کہا کہ امریکا بھی پاکستان سے اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے اور پاکستان اس وقت دنیا میں ایک منفرد پوزیشن کا حامل بھی ہے کیونکہ اس کی 5 بڑے دارلحکومتوں ریاض، تہران، بیجنگ، ماسکو اور واشنگٹن میں اہمیت، عزت اور اثر ورسوخ ہے۔
’معاہدے سے پاکستان کے چین اور امریکا سے تعلقات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا‘ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں کوئی فرق پڑے گا اور نہ ہی پاکستان کی امریکا کے ساتھ قربت سے چین کے تعلقات متاثر ہوں گے کیونکہ ہمارے ملک کے امریکا اور چین سے مختلف نوعیت کے تعلقات ہیں۔
مزید پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ایک دائمی تزویراتی رشتہ ہے جبکہ امریکا کے ساتھ تعلقات حالات کے مطابق تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان
مشاہد حسین نے کہا کہ کشمیری عوام جدوجہد آزادی پر داد کے مستحق ہیں اور کشمیر اور فلسطین دونوں اقوام متحدہ کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک امریکا تعلقات پاک چین تعلقات پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب سید مشاہد حسین کشمیری عوام