خواتین وکلاء مرد وں کے شانہ بشانہ انصاف کی جلد فراہبی کے لیے مصروف عمل ہیں، ملک عدنان احمد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز خانیوال کی صدر سعدیہ علی ایڈوکیٹ سے کی گئی ملاقات میں ڈسٹرکٹ بار ملتان کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ تجارت و صنعت سے وابستہ نمائندگان کا بار سے چولی دامن کا ساتھ ہے بالخصوص خواتین وکلا کا کردار لائق تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکریٹری ملک عدنان احمد نے کہا ہے کہ مظلوم کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بنچ ذمہ داری سے کردار ادا کر رہے ہیں، تجارت و صنعت سے وابستہ نمائندگان کا بار سے چولی دامن کا ساتھ ہے، بالخصوص خواتین وکلا کا کردار لائق تحسین ہے، جو مرد وکلا کے شانہ بشانہ انصاف کی جلد فراہبی کے لیے مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز خانیوال کی صدر سعدیہ علی ایڈوکیٹ سے کی گئی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سعدیہ علی ایڈوکیٹ نے ملک عدنان احمد کو ڈسٹرکٹ بار ملتان کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فلک شیر وٹو ایڈوکیٹ بھی موجود تھے، سعدیہ علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بھی معاشرے میں مظلوم طبقہ کی دادرسی کے لیے دن رات کوشاں ہے تاکہ انہیں جلد انصاف ممکن ہو۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ معطل
علی ساہی : ناقص انتظامات پر جیل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بابر علی معطل ہوگیا
سپرنٹنڈنٹ جیل کو نااہلی، غفلت اور بدانتظامی کے باعث معطل کیا گیا،کاشف رسول کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ تعینات کردیا گیا
آئی جی جیل سے تمام جیلوں میں انڈسٹری کی کارکردگی بارے رپورٹ طلب کر لی ، سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں 20 انڈسٹریز بنائی ہیں جہاں اسیران کو تربیت دی جارہی ہے، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے جیل فاؤنڈیشن کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کر دی
قلندرز کے چھ بیٹر ڈبل فگر کو ٹچ نہ کر سکے