برطانیہ، نوکریاں ختم کرنے پر یونیورسٹی ملازمین نے ہڑتال شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
برطانوی میڈیا کے مطابق 35 ملین پاؤنڈ کے خسارے کی وجہ سے نیوکاسل یونیورسٹی نے اپنی تنخواہوں کے بجٹ میں 20 ملین پاؤنڈ کمی کی منظوری دے دی ہے، جو تقریباً 300 ملازمتوں کے برابر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی یونیورسٹیز کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، یونیورسٹی آف نیو کاسل کے عملے نے ملازمتوں کے خاتمے کے باعث 14 دن کی ہڑتال شروع کر دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 35 ملین پاؤنڈ کے خسارے کی وجہ سے نیوکاسل یونیورسٹی نے اپنی تنخواہوں کے بجٹ میں 20 ملین پاؤنڈ کمی کی منظوری دے دی ہے، جو تقریباً 300 ملازمتوں کے برابر ہے۔ یونیورسٹی کالج یونین (UCU) کی جنرل سیکرٹری جو گریڈی کا کہنا ہے کہ ’پورے شعبے میں ہزاروں ملازمتیں ختم ہونے والی ہیں‘ جو کہ طلبہ کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ ڈرہم یونیورسٹی میں بھی UCU کے اراکین کو ہڑتال کے لیے ووٹنگ میں شامل کیا جا رہا ہے، کیونکہ یونیورسٹی نے موجودہ تعلیمی سال کے دوران 10 ملین پاؤنڈ کی کٹوتیوں اور 2025-26ء میں مزید 10 ملین پاؤنڈ کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے 27 سالہ پی ایچ ڈی کی طالبہ اور میڈیکل ہسٹری کی لیکچرر کیرا ہیلبرگ کا کہنا ہے کہ وہ یونیورسٹیز کے فیصلوں سے سخت پریشان ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملین پاو نڈ
پڑھیں:
اردو یونیورسٹی سینٹ اجلاس موخر کرنے کیلئے خالد مقبول کا ایوان صدر کو خط
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بےضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر کرنے کے لیے ایوان صدر کو خط تحریر کر دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 17 ستمبر کو وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جسے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک ملتوی کیا جائے۔
یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وائس چانسلر کے دور میں اساتذہ و ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
تنخواہوں کی ادائیگی میں 2 ماہ کی تاخیر ہو رہی ہے، ہاؤس سیلنگ الاؤنس 12 ماہ سے بند ہے، 4 ماہ سے پینشن ادا نہیں ہوئی جبکہ 2019 کے بعد سے ریٹائرمنٹ کے بقایاجات بھی ادا نہیں کیے گئے۔
اس کے برعکس، وائس چانسلر نے اپنی تنخواہ غیر قانونی طور پر ایچ ای سی کے طے شدہ پیمانے سے دگنی مقرر کر رکھی ہے جس کی صدرِ پاکستان سے منظوری نہیں لی گئی۔