اسلام آباد:

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ایک سالہ کارکردگی پر خوشی کے شادیانے بجا رہی ہے جبکہ اس کارکردگی کے اثرات آج بھی عام عوام تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں اور عوام مہنگائی، غربت، لاقانونیت سمیت درجنوں مسائل سے دو چار ہیں۔

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کاشف چوہدری نے کہا کہ 2029 تک برامدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے اور 2035 کے ویژن کے تحت ملک کو ایک ٹریلین کے معیشت بنانے کا دعویٰ کیا گیا یہ دعوے اسی وقت کارگر ثابت ہو سکتے ہیں جب حقیقی معنوں میں معیشت دوست پالیسیاں بنائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں، صنعت کاروں اور انڈسٹریز کو سہولیات دی جائیں لیکن یہاں ٹیکسز پر ٹیکسز لگا کر تاجروں کا گلا کاٹا جا رہا ہے،  سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی استحکام زبوں حالی کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ داخلی سیکیورٹی کے سنگین مسائل درپیش ہیں، دہشت گردوں اور خوارج کے  حملوں سے سیکیورٹی اہلکاروں سمیت شہری ہلاک اور شدید زخمی ہو رہے ہیں۔

کاشف چوہدری نے کہا کہ ایک طرف حکومت کفایت شاری کا درس دیتی ہیں لیکن دوسری طرف خود ہی اپنے دعووں پر کاری ضرب لگا دیتی ہے، وزیروں مشیروں کی فوج بھرتی کر کے اپنے دعووں کی نفی کر دی ہے۔

حکومت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام پر توجہ دی جائے اور داخلی سیکیورٹی کے لیے جامع پلان بنا کر ملک دشمنوں کا مکمل صفایا کیا جائے۔

صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے کہا کہ معیشت کے استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے معیشت دوست پالیسیاں بنائی جائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال

نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس جذبے سے ہماری افواج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں، ملکی معاشی بہتری کے لیے کردار ادا نہ کیا تویہ فورسز کی قربانیوں کے صلے میں ان سے زیادتی ہوگی۔ احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا  کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے،  حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں بجلی، گیس اور توانائی کے بحران پر قابو پائیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ معشیت بہتر ہوتے ہی بجلی کے شعبے میں نرخوں میں کمی کو ممکن بنائیں گے، گیس کی قیمتیں بھی کم کرنا ہوں گی۔ ساتھ ہی وزیراعظم اور حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی لائیں، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس چوری کے خلاف ہم سب کو مل کر جہاد کرنا ہوگا۔ اگر ٹیکس چوری نہیں رکے گی تو تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ ٹیکس کے بغیر حکومت ترقیاتی کام نہیں کر سکتی، حکومت کے پاس پیسے چھاپنے کی کوئی مشین نہیں ہوتی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف بھی مان گیا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ گیا ہے، وزیرخزانہ
  • عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے؛ وزیر خزانہ
  • بلدیاتی انتخابات، استحکام پاکستان پارٹی نے تیاریاں شروع کر دیں
  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • آزاد ‘ محفوظ صحافت انصاف ‘ جمہوریت کی ضامن: سینیٹر عبدالکریم 
  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
  • گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار
  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا
  • سندھ حکومت کراچی کی عوام سے زیادتیاں بند کرے، بلال سلیم قادری