بابر اعظم کے والد ایک بار پھر بیٹے کی حمایت میں سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی ایک بار پھر بیٹے کی حمایت میں سامنے آگئے، انہوں نے سابق کرکٹرز کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بابراعظم کے والد نے لکھا ’بابر اعظم کو آئی سی سی کی ٹی20 ٹیم آف دا ائیر کا رُکن منتخب کرنے اور کیپ ملنے کے باوجود مختصر فارمیٹ سے ڈراپ کیا گیا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا کوئی بات نہیں، وہ نیشنل ٹی20 اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اچھی کارکردگی دکھا کر دوبارہ ٹیم میں واپس آجائے گا۔
View this post on InstagramA post shared by Muhammad Azam (@azamsiddique59)
انہوں نے سابق کرکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے درخواست ہے کہ اپنے الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، اگر کسی نے پلٹ کر جواب دیا تو شاید آپ برداشت نہ کرپائیں، آپ ماضی ہیں اور دوبارہ کبھی نہیں کھلیں گے۔
اپنی پوسٹ میں بابراعظم کے والد نے لکھا ’کچھ لوگ کہتے ہیں کہ باپ زیادہ بولتا ہے تو میں کہنا چاہتا ہوں کہ میں ہی اس کا پہلا اور آخری کوچ، مینٹور، ترجمان ہوں، دنیا میں سب سے بڑا خیرخواہ اور باپ ہوں تو جن کے باپ نہیں یا وہ اس قابل نہیں تو وہ صبر کریں‘۔
اعظم صدیقی نے کرکٹ کے چاہنے والوں دے درخواست کی کہ جو لوگ بلاوجہ چیخ رہے ہیں، وہ پہلے جاکر پی سی بی کی ویب سائٹ پر ان کی کارکردگی دیکھ لیں، باقی عقلمندوں کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔ پاکستان زندہ باد!
مزیدپڑھیں:کراچی کیلئے بجلی 3 روپے، باقی ملک کیلئے 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اعظم کے والد
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔بابر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔شاندار کارکردگی پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔