کیوبا کے سگار اور ان کے بیش قیمت منقش ڈبے دنیا بھر میں مقبول
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کیوبا کے سگار شائقین میں بیحد مشہور ہیں جن میں بہترین تمباکو ہوتا ہے اور انہیں ہاتھ سے تیار کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سگار چھوڑنے کا مشورہ دینے والے سارے ڈاکٹر مر گئے، شیخ رشید
ان سگاروں کے لیے ایک خاص ڈبہ (ہیومیڈر) بھی تیار کیا جاتا ہے جو ان کی تازگی طویل عرصے تک برقرار رکھتے ہیں۔
عام ڈبوں کے مقابلے یہ خاص ہیومیٹرز لکڑی سے بنے آرٹ کا ایک نمونہ بھی ہوتے ہیں اور یہ نمی اور درجہ حرارت کو منظم کرتے ہیں۔ ان کی قیمت ہزاروں ڈالرز ہوتی ہے۔
ہوانا میں جمعے تک جاری رہنے والے کیوبا کے سالانہ سگار تجارتی میلے میں ایسے خاص ڈبے بنانے والے کارخانوں نے اپنی تخلیقات کی نمائش کی۔ ایسے کارخانوں میں سے ایک سے تعلق رکھنے والے ایڈرین موران لیپس نے کہا کہ دوسرے ممالک بھی ہیومڈیدز تیار کرتے ہیں لیکن ہم (کیوبن) انہیں پرانے وقتوں کی طرح شوق کے ساتھ تیار کرتے ہیں۔
ہیومیڈر کی قیمتیں بنیادی 25 سگار ماڈلز کے لیے 200 ڈالر سے لے کر ہزاروں ڈالر تک ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر کمپنی ہیومیڈورز کلیو نے 2 ہزار ڈالر کی قیمت پر ایک منقش سیاہ اور سفید ہیومیڈر کی نمائش کی۔
دنیا کے بہترین سگاروں میں شمار ہونے والے کیوبا کے سگاروں نے پریمیم تمباکو مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ کیوبا ٹوبیکو اور الٹاڈس کا مشترکہ منصوبہ ہبانوس ایس اے کیوبا کے سگار کی فروخت پر عالمی اجارہ داری رکھتا ہے۔
مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت نے تمباکو پر ٹیکس کم کرکے آدھا کردیا
سنہ 2024 میں ان کی فروخت بڑھ کر 827 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔ ان کی چین، اسپین، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ اہم مانگ ہے۔
ہبانوس ایس اے کے تحت سالانہ ہبانوس فیسٹیول بھی منعقد ہوتا ہے جو دنیا بھر کے شائقین، آرٹ کلیکٹرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے لیے ایک اہم ایونٹ ہے۔ شرکا کو تمباکو کی فصلوں کا بھی معائنہ کرایا جاتا ہے اور وہ سیمیناروں اور نیلامیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں اور ہیومیڈرز کے اعلیٰ نمونوں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
ایک ماہر کاریگر جوز ارنیسٹو اگیلیرا کا کہنا ہے کہ ایک ڈبے سے کہیں زیادہ اور سگار اور اس کے تمباکو کے لیے ایک خصوصی پناہ گاہ ہے۔ ” نے کہا، جن کے ٹکڑے متعدد فیسٹیول نیلامیوں میں پیش کیے گئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ’تمباکو ایک شہزادہ ہے اور ہم وہ قلعہ تعمیر کرتے ہیں جس کا وہ مستحق ہے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سگار سگار کیس کیوبا کے سگار منقش سگار کیس ہیومیڈرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سگار سگار کیس کیوبا کے سگار منقش سگار کیس کیوبا کے سگار کرتے ہیں کے لیے
پڑھیں:
اسرائیل غزہ کے حقائق کو دنیا بھر سے چھپا رہا ہے، اقوام متحدہ کا اعلان
ایک ایسے وقت میں کہ جب کہ غزہ کی پٹی آگ و محاصرے میں بری طرح سے گھر چکی ہے، اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے آغاز سے ہی آزاد صحافیوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت تک نہیں دی! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی - انروا (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی (Philippe Lazzarini) نے اپنے انتباہی بیان میں اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم حالیہ جنگ کے آغاز سے ہی غزہ کی پٹی کا غیر انسانی محاصرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی صحافیوں کو رسائی دینے سے انکاری ہے۔ مقبوضہ علاقوں میں "انسانی صورتحال کی نگرانی" کرنے والے "اعلی حکام" میں سے ایک فلپ لازارینی، نے اس اقدام کو "جنگوں کی جدید تاریخ میں انوکھا" قرار دیا اور اسے نہ صرف میڈیا کی سنسرشپ بلکہ "سچ کو دنیا کے سامنے لانے پر پابندی" بھی قرار دیا۔
اپنے بیان میں فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ غزہ میں صحافیوں کی عدم موجودگی نے عملی طور پر "حقیقت کو مسخ" کرنے، "غلط معلومات" کے رواج اور بالآخر متاثرین کے چہروں سے "انسانیت کو مٹا ڈالنے" کی راہ ہموار کی ہے۔ کمشنر جنرل انروا نے عالمی رائے عامہ پر زور دیا کہ وہ اس پابندی کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدام اٹھائیں۔ اپنے بیان کے آخر میں فلپ لازارینی نے تاکید کی کہ دنیا بھر کو ضرور جاننا چاہیئے کہ غزہ میں عام شہریوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، اور یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب آزاد صحافیوں کو وہاں موجود رہنے اور رپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے!