اویس کیانی : پاکستان میں تعینات چین کے سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ نے آج وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ 

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر عزت مآب شی جن پنگ اور وزیر اعظم عزت مآب لی کیانگ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے "دو اجلاسوں" کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت اور قوم کو مبارکباد بھی دی۔پاکستان اور چین کے دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کی مثبت رفتار, جس کا مظہر صدر آصف علی زرداری کا حالیہ دورہء چین ہے، پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  وزیراعظم نے تمام بنیادی مسائل پر پاکستان کی دیرینہ اور مسلسل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چین کے قومی دلچسپی کے امور پر پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت اور عوام پاک چین "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ" کو مزید مضبوط کرنے اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون پر پیش رفت پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے مسرت کا اظہار کیا کہ اس سال صدر شی جن پنگ کے 2015 میں پاکستان کے تاریخی دورے کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے اس یادگار موقع کو شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی انتہائی پرخلوص دعوت کی بھی تجدید کی۔ ملاقات کے دوران، وزیر اعظم نے چین -پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف اقدامات اور منصوبوں کے بروقت نفاذ اور تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے دونوں فریقوں کو مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

حکومت کا اہم فیصلہ، گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے قوانین مزید سخت

چینی سفیر نے چینی قیادت کے لیے نیک خواہشات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملک میں میکرو اکنامک صورتحال کو بہتر بنانے میں حکومت کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے، چینی سفیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کی قومی ترقی  کوششوں میں اپنی  مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی صدر زرداری سے ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔ 

صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاک سعودی تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کیلئے مفید ہے۔  

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ مشکل وقت میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔ 

انھوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز  اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے سفیر یورپی یونین کی الوداعی ملاقات، ملکی سیاسی پیشرفت سمیت اہم امور پر گفتگو
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی اہم ملاقات
  • سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی صدر زرداری سے ملاقات
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی ملاقات
  • وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • یورپی یونین کی سفیر کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات
  • سول سروسز سٹرکچر کی بہتری کیلئے کمیٹی قائم، تحفظات دور کرینگے: وزیراعظم کی فضل الرحمٰن کو یقین دہانی
  • صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • سید یوسف رضا گیلانی سے نیپال کی سفیر ریتا دھیتال کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ