اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 مارچ 2025ء) جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این ایم آئی ایس ایس) کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ ملکی ریاست بالائی نیل کے علاقے ناصر میں اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنوبی سوڈان کی فوج کے ایک زخمی جرنیل سمیت متعدد اہلکاروں کو وہاں سے نکالا جا رہا تھا جو اس واقعے میں ہلاک ہو گئے۔

Tweet URL

یہ اقدام ناصر میں تشدد کو روکنے میں مدد دینے اور سیاسی تناؤ میں کمی لانے کے لیے مشن کی کوششوں کا حصہ تھا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اس علاقے میں فوج اور نوجوانوں کے مسلح گروہوں کے مابین جھڑپیں ہوتی رہی ہیں جن میں لوگوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوئی اور شہریوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔جنگی جرم

مشن کے سربراہ نکولس ہیسوم نے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک گھناؤنی کارروائی ہے جو بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم ہے۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے اہلکار کے اہلخانہ اور عزیزوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان لوگوں کی ہلاکتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے جنہیں اس کارروائی کے ذریعے تحفظ دینے کی کوشش کی گئی جبکہ اس کے لیے محفوظ رہداری مہیا کرنے کی ضمانت بھی دی گئی تھی۔

انہوں نے اس واقعے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جنگ بندی کا احترام

اقوام متحدہ کے مشن نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مزید تشدد سے باز رہیں اور ملکی رہنما بات چیت کے ذریعے کشیدگی کو ختم کرنے مں تعاون کریں جبکہ ناصر اور دیگر علاقوں میں سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

مشن کا کہنا ہے کہ تمام فریقین کو جنگ بندی قائم رکھنا اور امن معاہدے کو تحفظ دینے سے متعلق اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پہلگام حملہ پروپیگنڈا: ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا

پہلگام حملے سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلایا گیا جھوٹ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ حملے میں مبینہ طور پر ہلاک قرار دیے گئے بھارتی نیول آفیسر اور اس کی اہلیہ سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں، جب کہ حقیقت میں یہ جوڑا زندہ و سلامت ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خود بھارتی جوڑے نے اپنی زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ ویڈیو میں خاتون کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ”ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں کہ ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے۔بھارتی جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کی پرانی تصاویر کو ہلاک افراد کے طور پر نشر کیا گیا، جو ان کے لیے اور ان کے اہلخانہ کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنی۔ انہوں نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں. تاکہ ان کی جعلی تصاویر کا استعمال روکا جا سکے۔سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صرف ایک مثال ہے، ممکن ہے کہ مزید افراد جو ہلاک قرار دیے گئے وہ بھی زندہ ہوں۔ ماہرین کے مطابق یہ سب بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ڈرامہ تھا جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔یہ انکشاف بھارتی میڈیا کی جانب سے غیر مصدقہ خبروں اور سنسنی پھیلانے کی روش پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، جو نہ صرف عوام کو گمراہ کرتی ہے بلکہ متاثرین کے اہلخانہ کو بھی ذہنی اذیت میں مبتلا کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا،ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا: ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک
  • پہلگام حملہ: مودی کا سخت ردعمل، حملہ آوروں کو “تصور سے بھی بڑی سزا” دینے کا اعلان
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک، 63 زخمی
  • خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • مستونگ: پولیو ٹیم پر حملہ، سکیورٹی پر مامور 2 لیویز اہلکار شہید
  • مستونگ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 لیویز اہلکار جانبحق
  • بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملہ، 24 افراد ہلاک