امریکہ کا چینی مصنوعات پر فینٹینیل کی بنیاد پر محصولات کا نفاذ بے بنیاد ہے چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
امریکہ کا چینی مصنوعات پر فینٹینیل کی بنیاد پر محصولات کا نفاذ بے بنیاد ہے چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے “چین کے فینٹینیل جیسے مادوں پر قابو پانے” کے وائٹ پیپر کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سوالات کے جوابات دیے ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جاری ہونے والے وائٹ پیپر کے فینٹینیل جیسے مادوں کے کنٹرول” میں جامع اور تفصیلی انداز میں چین کے موقف، اقدامات اور فینٹینیل جیسے مادوں کے کنٹرول کے نتائج کو تمام شعبہ ہائے زندگی اور بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
وائٹ پیپر پوری طرح سے ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ کا چینی مصنوعات پر فینٹینیل کی بنیاد پر 20 فیصد ٹیرف عائد کرنا بے بنیاد ہے اور یہ تحفظ پسندی، یکطرفہ پسندی اور غنڈہ گردی کی ایک مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ الزامات کے بجائے اپنے غلط طرز عمل کو درست کرے ،اس معاملے کو معروضی اور عقلی طور پر دیکھے اور اسے ہینڈل کرے ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنے گی تو لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا، حافظ نعیم الرحمان
لاہور میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنائیں گے تو لوگوں کا جمہوریت پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی جیت گئی تھی لیکن بندے خریدے گئے یا نہیں آنے دیے گئے جس کی وجہ سے ایک شخص وہان زبردستی میئر بن گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان
قومی انتخابات میں 5 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک بھی نہیں جیتے مگر قومی اسمبلی کی 15 نشستیں انہیں دی گئیں، اب شہری حقوق کے چیمپیئن بنے پھر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جمہوری آزادی اور عدلیہ پر قدغن لگے گی تو لوگ اپنی جمہوریت اور عدالت بنائیں گے، ملک میں معاشی صورتحال اچھی نہیں ہے، گیس پر بولی کی گئی تو ایک بھی بڑی عالمی کمپنی نہیں آئی اور بولی ناکام ہوگئی، معیشت کی اصل صورتحال کا اندازہ اسٹاک مارکیٹ سے نہیں عام دوکان میں جانے سے ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلدیاتی انتخابات جماعت اسلامی جمہوریت کراچی